وزارت آیوش
آیوش کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گاندھی دھام میں ‘آیوش وین’ کا افتتاح کیا
Posted On:
19 OCT 2021 6:42PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آیوش وین کا افتتاح کیا، جو کہ آیورویدک پیڑ پودوں کے لئے ایک مخصوص جنگل کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد شہر میں دین دیال پورٹ ٹرسٹ (ڈی پی ٹی ) – روٹری فورسٹ میں کیا گیا۔ آیوش وین اُس سبز – بیلٹ کے علاقے میں ڈی پی ٹی کے ذریعے الاٹ کردہ 30 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے، جہاں شجر کاری کی جارہی ہے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں سبزہ زار کو بہتر بنانا اور کَچھ خطے میں جنگلات کے گھنے پن میں اضافہ کرنا ہے۔ مرکزی وزیر نے اس آغاز کے موقع پر ایک پودہ بھی لگایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے آیوش وین کو فروغ دینے کے لئے تمام شراکت داروں کی ستائش کی اور ہندوستان کے طبی پیڑ پودوں کے وسیع تر امکانات اور فوائد کو اُجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے ہندوستان کے طبی روایتی نظاموں کے امکانات کو حقیقت کا رنگ دینے میں آیوش کی وزارت کے ذریعے کئے گئے کاموں پر روشنی بھی ڈالی۔‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت کے تحت آیوش عالمی مرحلے پر پہنچ گئی ہے اور عالمی پیمانے پر صحت وتندرستی کے مقبول بڑے نظاموں میں سے ایک بن رہی ہے۔’’
اس موقع پر کَچھ حلقے سے رکن پارلیمان جناب ونود چاؤلہ، گاندھی دھام کی رکن اسمبلی محترمہ مالتی مہیشوری، حکام اور عمائدین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع- ق ر)
U-12018
(Release ID: 1765105)
Visitor Counter : 180