دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کرشی بھون میں دیہی ترقی کی وزارت میں صفائی ستھرائی کا معائنیہ کیا


مرکزی وزیر نے بغیر کاغذ کے کام کاج کیے جانے کے لیےٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا

Posted On: 19 OCT 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 ستمبر،  2021/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک آزاد 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر  آزادی کا امرت مہوتسو  منا رہا ہے اور  رواں مہینے اکتوبر میں بھارت کو صاف ستھرا بنانے پر کافی زور دیا جا رہا ہے۔ سرکاری دفتروں میں صفائی ستھرائی اور خدمات کے مشن کے تحت دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج دیہی ترقی کی وزارت کے مختلف سیکشن  کا معائنہ کیا اور وزارت میں فیزیکل اور ڈیجیٹل صفائی ستھرائی کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دفتر کے بہتر مینجمنٹ کے لیے ای فائلنگ  کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E3MZ.jpg

معائنہ کے دوران  وزیر موصوف نے نظام میں اور عمارت میں فیزیکل اور ڈیجیٹل صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کام کاج کے ماحول میں بہتری اور مستعدی لائی جا سکے اور ملازمین کی صحت کا خیال رکھا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند صٖفائی ستھرائی کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ADJH.jpg

مرکزی وزیر نے مشورہ دیا کہ دفتر کو چاہیے کہ وہ ٹکنالوجی اور انٹرنیٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنے کے کام میں تیزی لا کر بغیر کاغذ کے کام کاج کو اپنا مقصد بنائیں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کوپیئرز ، پرانے فرنیچر، اے سی جیسی بڑی اور پرانی مشینوں کو کباڑ میں ڈالیں اور ایک سرکاری اور شفاف انداز میں اس کی نیلامی کریں۔

 

جناب گری راج سنگھ نے وضاحت کی کہ ڈیجی ٹائزیشن کے دور میں ڈیٹا بیس کا ڈیجیٹل اعتبار ، ڈیٹا تیزی سے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے غیر وقتاً فوقتاً ڈیٹا کی دیکھ بھال اور غیرضروری ڈیٹا کو صاف کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ، کابینہ ، آر ٹی آئی اور عوامی شکایات سے متعلق اہم فائلوں  کو ایک مرکزی ریپوزیٹری میں منظم کیا جائے تاکہ ان کے بارے میں مختلف محکموں کو معلومات فراہم کی جا سکے۔  انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ محکمے کی لائبریری میں دستیاب کتابوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے۔

وزارت کے پارلیمانی سیکشن کے اپنے دورے میں جناب سنگھ نے 3 آر کی اہمیت پر زور دیا ، جو ہیں ریکارڈ، رپلائی اور ریپوزیٹری اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل وسیلے سے کام کاج کریں اور پہلے پوچھے گئے سوالات کی ایک ریپوزیٹری قائم کریں۔

دیہی ترقی کے سکریٹری جناب این این سنہا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی معائنہ کے دوران وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔   

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12004



(Release ID: 1765023) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil