PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 19 OCT 2021 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ،19اکتوبر، 2021

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت ابھی تک 98.67 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی  ہیں۔
  • ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13058 نئے معاملات درج کئے گئے،231 دنوں میں سب سے کم۔
  • مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  اس وقت 98.14 فیصدہے؛جو  مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19470  بازیافت کے ساتھ مجموعی بازیافت کی تعداد بڑھ کر 3,34,58,801ہوئی۔
  • زیر علاج  معاملے گھٹ کر مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم رہ گئے،حال میں 0.54فیصد،مارچ 2020کے بعد سب سے کم ۔
  • بھارت میں فی الحال زیر علاج معاملوں کی تعداد 1,83,118ہے ،جو کہ 227دنوں   میں سب سے کم ہے ۔
  • ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح  1.36 ہے جو  گذشتہ 116 دن سے  3 فیصد سے سے بھی کم پر برقرار ہے۔
  • روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح (1.11) گذشتہ 50 دن سے 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
  • ابھی تک مجموعی طور سے 59.31  کروڑ ٹیسٹ کئے گئے۔

 

 

 

کورونا  کے خلاف جدوجہد کے لیے متحد

ہندوستان کیکورونا  کے خلاف جدوجہد

 

پریس انفارمیشن بیورو

 

وزارت اطلاعات ونشریات

 

حکومت ہند

 

Image

Image

 

 

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

ہندوستان کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کا مجموعی احاطہ 98.67 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگیا

پچھلے 24گھنٹوں میں 87 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں

مریضوں کی صحت یابی کی شرح اس وقت 98.14فیصد ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

پچھلے 24گھنٹوں میں 13058 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

بھارت میں زیر علاج معاملے(1,83,118) مارچ 2020 سے  سب سے کم

ہفتہ وار پازیٹوٹی کی شرح 1.36فیصد ہے جو کہ پچھلے 116 دنوں  سے تین فیصد سے کم پر برقرار ہے

 

 

پچھلے 24گھنٹوں میں 87,41,160ویکسین  کی خوراک دینے کے ساتھ بھارت کا کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹوں کے مطابق 98.67  کروڑ (98,67,69,411) سے زیادہ ہوگئی  ہے ۔اس کامیابی کو 9744653 سیشنوں کے ذریعہ سے حاصل کیا گیا ہے۔

آج صبح  7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری کی تفصیل ذیل  میں شامل ہے:

 

ایس سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,76,000

دوسری خوراک

90,91,443

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,62,479

دوسری خوراک

1,55,61,415

18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ

پہلی خوراک

39,58,41,135

دوسری خوراک

11,40,66,397

45 سے 59 سال کے عمر کے گروپ

پہلی خوراک

16,84,48,531

دوسری خوراک

8,71,46,650

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,60,88,795

دوسری خوراک

6,17,86,566

میزان

98,67,69,411

 

 

گزشتہ 24گھنٹوں میں 19470 مریضوں کی بازیابی  سے مجموعی طورپر مریضوں کے بازیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے(وبا کے آغاز سے)اور یہ تعداد اب 3,34,58,801ہوگئی ہے۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 98.14   فیصد ہوگئی ہے۔مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح مارچ 2020 کے بعد سے اس وقت سب سے بلند سطح پر ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006NG9C.jpg

 

 

 

 

مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےمسلسل اورتعاون کی کوششوں سے پچھلے 114 دنوں سے مسلسل 50ہزار سے کم روزانہ نئے معاملے درج کئے جارہےہیں۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 13058 نئے معاملے درج کئے گئے ،جو 231 دنوں میں سب سے نچلی سطح ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DEEL.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OVWC.jpg

 

 

 

 

زیر علاج مریضوں کی تعداد  2 لاکھ سے نیچے گر گئی ہے اور فی الحال 1،83،118 پر ہے ، جو اب مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ فی الحال زیرعلاج معاملے  ملک کے کل مثبت معاملوں  کا 0.54 فیصد ہیں۔

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008ZIRU.jpg

 

 

ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کی توسیع جاری ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل 11,81,314ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک تقریباً 59.31 کروڑ (59,31,06,188) لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ۔

جہاں ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا ہے،وہیں ہفتہ وار پازیٹویٹی کی شرح اس وقت 1.36 فیصد ہے جو کہ پچھلے 116 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے برقرار ہے۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرح 1.11 فیصد درج کی گئی ہے ۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرح بھی پچھلے 50 دنوں سے تین فیصد سے نیچے اور 133 دنوں سے مسلسل پانچ فیصد سے کم پر برقرار ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009FW0E.jpg

 

مزید تفصیل کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764821

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 ویکسین مہیا ہونے پر اپڈیٹ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 102 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراک  مہیا کی گئی

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 10.42 کروڑ سے زیادہ باقی اورغیر استعمال شدہ ویکسین خوراک ابھی بھی دستیاب ہے

 

 

 

 

 

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کی رفتار بڑھانے اور اس کےدائرے  کی توسیع کرنے کےلئے پرعزم ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کےعالمگیریت  کے نئے مرحلے کا افتتاح 21 جون،2021 سے ہوا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کے تحت اور زیادہ ٹیکوں کی فراہمی ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ذریعہ بہتر منصوبہ بنانے کےلئے انہیں عبوری ویکسین  کی دستیابی اور ویکسین  فراہمی کو بہتر انداز میں کرنے کے ذریعہ سے رفتار دی گئی ہے۔

 ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر ،بھارتی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کراکر ان کی مدد کررہی ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی عالمگیریت  کے نئے مرحلے میں ،مرکزی حوکمت ملک میں ویکسین  سازوں کے ذریعہ بنائے جارہے ٹیکوں کی 75فیصد خرید اور سپلائی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا علاقوں کو(مفت) کرے گی۔

ویکسین کے ڈوز

(19اکتوبر سے 2021 کے مطابق)

اب تک فراہم کیے گئے

1,02,05,09,915

ٹیکوں کی باقی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں

10,42,38,220

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت (مفت انتظام) اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خرید زمرے کے ذریعہ سے اب تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو 102 کروڑ(1,02,05,09,915) سے زیادہ ویکسین مہیا کر چکی ہے۔

10.42 کروڑ(10,42,38,220) سے زیادہ باقی اور غیر استعمال شدہ کووڈ ویکسین خوراک ابھی بھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں جنہیں لگایا جانا ہے۔

مزید معلومات کےلئے پڑھیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764822

 

 

 

وزارت صحت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی صورت حال اور پیش رفت کا جائزہ لیا

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ٹیکوں کی مناسب فراہمی کے پیش نظر ٹیکہ کاری کی دوسری خوراک پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی

بین الاقوامی سفر کےلئے نئی ہدایات تیار کرنے میں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجویز طلب کی گئیں

 

صحت کے مرکزی سکریٹری،جناب راجیش بھوشن نے کل ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعہ سے  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریوں  اور این ایچ ایم ایم ڈی کے ساتھ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔عالمی سطح پر سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم میں سے ایک،ملک گیر سطح پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام 16جنوری 2021 کو محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی تھی۔

صحت سکریٹری  نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک ایک ارب خوراک دینے کے قریب ہے،سبھی شہریوں کو ویکسین  دینے کی کوششوں کےلئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس میں حصہ لینے والے مستفدین کی بڑی تعداد  کو ان کی دوسری خوراک نہیں ملی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ویکسی نیشن کی دوسری خوراک پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بتایا گیا ہے کہ کئی ریاستوں میں ویکسین لگانے کےلئے مناسب تعداد میں خوراک ہیں۔ اس کے باوجود بہت سارے مستفدین اپنی دوسری خوراک کا انتظام کررہے ہیں۔ بھارتی حکومت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو اضافی ویکسین کی خوراک مہیا کرانے کےلئے تیار ہیں تاکہ وہ ویکسین سائکل کو پورا کر سکیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی رفتار میں بہتری کرنے  اور ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کےلئے بھی تحریک دی گئی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی تھی کہ وہ کم ویکسی نیشن والے ضلعوں کی پہچان کریں اور انہیں ترجیح کی فہرست میں جگہ دیں،تاکہ مقامی چیلنجوں کو حل کرنے میں،اضافی کووڈ ویکسی نیشن مراکز کی ضرورتوں کا پتہ لگانے اور دیہی علاقوں میں ویکسین  کی پہنچ  میں بہتری لانے کی کوششوں کی ضرورت کا پتہ لگایا جا سکے۔ان سے دوسری خوراک  کی کوریج کو بڑھانے  کےلئے اپنی حکمت عملی کا اشتراک کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

وزارت صحت نے پچھلے ایک سال میں بین الاقوامی سفر کےلئے کئی ایس او پی جاری کئے ہیں۔یہ وزارت داخلہ،امی گریشن بیورو،شہری ہوابازی کی وزارت اور وزارت خارجہ  سمیت سبھی شراکت داروں کے مشوروں  سے ہدایات کا جائزہ لینے کے عمل میں ہیں۔ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے مشورے یا  ردعمل کا اشتراک کریں ۔

میٹنگ میں پرنسیپل سکریٹری صحت ،اڈیشنل چیف سکریٹری صحت  اور متعلقہ ریاستوں کے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نگرانی کے ساتھ ڈاکٹر منوہر اگنانی ،اے ایس (صحت) صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور جناب لو اگروال ،جے ایس (صحت ) ،صحت اور خاندانی بہود کی وزارت  سے موجود تھے۔

مزید معلومات کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764851

 

اہم ٹویٹ،لِنکس

 

ش ح ۔ا م۔

U:12008

 

 

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1764984) Visitor Counter : 140