صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ، خوراک کی مناسب دستیابی کے تناظر میں ٹیکہ کاری کی دوسری خوراک پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا

بین الاقوامی سفر سے متعلق نئی رہنما ہدایات وضع کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجاویز طلب کیں

Posted On: 19 OCT 2021 11:23AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،19 اکتوبر، 2021/

مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کل ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے صحت سکریٹریز اور  این ایچ ایم  ایم ڈیز کے ساتھ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔  عالمی سطح پر سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم  میں سے ایک، کووڈ 19 کے ملک گیر  ٹیکہ کاری پروگرام  کا آغاز 16 جنوری 2021 کوعزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں کیا  گیاتھا۔

 صحت سکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ملک،  ایک ارب لوگوں کو ٹیکے لگانے کے بالکل قریب ہے، اس کے لئے انھوں نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  اپنے عوام کو ٹیکہ لگانے کی ان کی کوششوں کے لئے مبارکباد دی۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مستفدین  کی ایک بڑی تعداد نے اپنی دوسری خوراک حاصل نہیں  کی ہے۔ انھوں نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ٹیکہ کاری کی دوسری خوراک پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کئی ریاستوں میں ٹیکہ کی مناسب مقدار موجود ہے، اس کے باوجود بہت سے مستفدین  کو دوسرا ٹیکہ لگوانے کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔  حکومت ہند ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مزید اضافی ٹیکے دستیاب کرانے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ ٹیکہ کاری کے ادوار کو پورا کرسکیں۔  اس دوران ریاستوں/ مرکز کے انتظام والے علاقوں کو ٹیکہ  کاری کی رفتار میں  تیزی لانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ریاستوں و مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ایسے اضلاع کی شناخت کرکےجہاں ٹیکہ کاری کم ہوئی ہے، انہیں فوقیت دیں تاکہ  مقامی چیلنجوں کو حل کرنے ، اضافی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز کی ضرورت کا پتہ لگانے اور دیہی علاقوں میں ٹیکوں کی رسائی کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ضرورت کا پتہ لگایا جاسکے۔ ان سے دوسری خوراک کی کوریج میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی کو مشترک کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

وزارت صحت نے گذشتہ ایک سال میں بین الاقوامی سفر کے لئے کئی ایس او پی جاری کئے ہیں۔  یہ وزارت داخلہ،  امیگریشن بیورو،  وزارت شہری ہوابازی اور وزارت خارجہ سمیت سبھی  اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہدایات کا جائزہ لینے کے عمل میں ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی تجاویز یا رائے کو مشترک کریں۔

 میٹنگ میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت)  اور متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نگراں افسران کے ساتھ وزارت صحت اور کنبہ بہبود کےایڈیشنل سکریٹریڈاکٹر منوہر اگنانی،اور وزارت صحت و کنبہ بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال بھی موجود تھے۔

 

 

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO:11098


(Release ID: 1764947) Visitor Counter : 187