صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 18 OCT 2021 9:24AM by PIB Delhi

 

       ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک  97.79کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران   13,596نئے مریض سامنے آئے ہیں۔230 دنوں میں کم ترین تعداد

شفایابیوں کی شرح سردست 98.12 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,582 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر           3,34,39,331ہوگئی ہے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.56 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  اس وقت  1,89,694 ہے، جو گزشتہ221   دنوں میں سب سے کم ہے۔

متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتے وار شرح (1.37)فیصد ہے، جو گزشتہ 115 دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.37) فیصد درج ہورہی ہے ، جو۔ پچھلے  49 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 59.19کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 

(ش ح۔س ک۔ف ر)

U No. 11057



(Release ID: 1764608) Visitor Counter : 137