نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مہاراشٹر؍گواکے 8,393گاؤں میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوان رضاکاروں نے صفائی مہم چلائی: این وائی کے ایس


صفائی مہم کے لئے ہمارے رضاکار گاؤں میں سات دن ٹھہرتے ہیں:این ایس ایس

این ایس ایس اور این وائی کے ایس کے رضاکار گاؤں کی صفائی کررہے ہیں؛ ہر روز 30کلو سنگل یوز پلاسٹک جمع کیا جارہا ہے

Posted On: 16 OCT 2021 2:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16اکتوبر؍2021:

نہرو یوا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)مہاراشٹر اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)پونے کی جانب سے منعقد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این وائی کے ایس ممبئی کے ریجنل ڈائریکٹر جناب پرکاش کمار منورے  نے آج کہا ’’1,10,424نوجوان رضاکاروں نے مہاراشٹر اور گوا دونوں ریاستوں میں 8,393گاؤں میں صفائی مہم چلانے میں سرگرم طور سے حصہ لیا۔ ہم ہر دن ، ہر گاؤں سے 37 کلو کچرا جمع کررہے ہیں، جو مرکز کے فی دن کے ہدف سے 2 کلو زیادہ ہے۔ہم نے طے شدہ کچرا جمع کرنے کا 66فیصد حاصل کرلیا ہے۔‘‘

 

پروگرام کا انعقاد اِن کے تعاون سے کیا جارہا ہے

  • ریاستی سرکار
  • ضلع انتظامیہ ، میونسپلٹی اور پنچایتی راج ادارے
  • تعلیمی ادارے، مذہبی اکائیاں، پروفیشنل گروپ، سول سوسائٹیز  اور برادریوں پر مبنی ادارے
  • نیشنل اسپورٹس فیڈریشن ، آئی او اے  اور دیگر کھیل اِکائیاں
  • مذہبی ادارے جیسے آر ٹ آف لیونگ، پتنجلی یوگا پیٹھ، اِیشا فاؤنڈیشن، رادھا سوامی ستسنگ، برہماکماریاں، اِسکان وغیرہ
  • وسائل جمع کرنے کےلئے یونیسیف اور اقوام متحدہ کی دوسری ایجنسیاں
  • این ایس ایس، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس، ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس

 

این ایس ایس اور این وائی کے ایس یکم اکتوبرسے 31 اکتوبر 2021ء کے دوران کچرا کے نمٹارے اور صفائی ، خاص طور سے سنگل یوز پلاسٹک(ایک بار استعمال کیا جانے والا پلاسٹک)کچرے کے پروسیسنگ کے لئے ملک گیر سرگرمیوں کا انعقاد کررہے ہیں۔ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے نوجوانوں کے امور سے متعلق محکمے کے ’’سوچھ بھارت‘‘پروگرام کے حصے کی شکل میں ورچوئل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 

02.jpg

 

جناب منورے نے بتایا کہ ہر گاؤں سے 30 کلو پلاسٹک جمع کرکے اُسی دن اُس کانمٹارا کیا جارہا ہے۔مہم کا مقصد مہاراشٹر اور گوا کے 13,136گاؤں سے کچرا جمع کرنا ہے۔ فی الحال یہ مہم 452گاؤں میں چلائی جارہی ہے۔اکتوبر ماہ میں ہدف 4,59,760کلو گرام کچرے کا نمٹارا کرنا ہے۔

 

03.jpg

 

جناب منورے نے ایک پریزینٹیشن بھی دی، جس کے توسط سےاُنہوں نے  این وائی کے ایس کے کام کے منصوبے اور مہاراشٹر و گوا میں اُس کے رضاکاروں کے ذریعے چلائی گئی متعدد صفائی مہموں کی معلومات ساجھا کی۔اُنہوں نے کہا کہ مہم کا اہم مقصد جَن بھاگیداری کے توسط سے پروگرام کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنا ہے۔اُنہوں نے تعلیمی اداروں، مذہبی اِکائیوں، کاروباری برادریوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں، کھیل اِکائیوں، غیر سرکاری تنظیموں وغیرہ کے تعاون سے ہر روز چلائی جانے والی سوچھ بھارت سرگرمیوں کی بھی معلومات دی۔

 

ریاستی سطح کی رپورٹ

(15اکتوبر 2021ء تک کی صورتحال)

  • گاؤں کے ذریعے منعقد سرگرمیوں کی تعداد اور پروگرام کی شروعات-8393
  • حصہ لینے والوں کی تعداد -1,10,424
  • جمع کئے گئے کچرے کی مقدار(کلو گرام میں)-3,03,038
  • نمٹارا کئے گئے کچری کی مقدار(کلو گرام میں)-2,87,158

 

جناب منورے نے کہا کہ’’ جمع کرنے کے علاوہ 459 یادگاروں کی صفائی کی گئی ہے۔254 روایتی آبی ذرائع کی تزین کی کاری کی گئی ہے اور 1820 اسکولوں ، پی ایچ سی اور کمیونٹی سینٹروں کو صاف اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔‘‘

اُنہوں نے ریاستی سطح پر تیار کی گئی  رپورٹ کو ساجھا کرتے ہوئے اِ س بات کا ذکر کیا کہ مہاراشٹر اور گوا دونوں میں 8,393گاؤں میں مہم چلانے میں 1,10,424نوجوان رضاکاروں نے سرگرم طور سے حصہ لیا ہے۔ جناب کمار نے کہا ’’ہم ہر گاؤں سے ہر روز 37کلو کچر ا جمع کررہے ہیں، جو فی دن کے مرکز کے ہدف سے 2 کلو زیادہ ہے۔ہم نے طے شدہ کچرا جمع کرنے کا 66 فیصد حاصل کرلیا ہے۔‘‘

جنان منورے نے یہ بھی بتایا کہ ہر ریاست سے اعلیٰ تین سب سے بہترین مظاہرہ کرنے والوں کو صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم ، نائب صدر جمہوریہ کےساتھ ذاتی طورپر ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔اُنہوں نے کہا ’’انتخاب ریاستی سطح کی کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔‘‘

نیشنل سروس اسکیم، پونے کے ریجنل ڈائریکٹر جناب ڈی کارتھی کیئن  نے کہا ’’این ایس ایس  رضاکار ایک گاؤں کو گود لیتےہیں اور وہاں صفائی مہم چلاتے ہیں۔ ہمارےرضاکار اِس مہم کو پورا کرنے کےلئے گود لیے گاؤں میں سات دنوں تک ٹھہرتے ہیں۔ہم خاص طور سے سنگل یوز پلاسٹک کو اکٹھا کرنے کے لئے خصوصی عظیم مہم چلارہے ہیں۔ کیمپ میں 6 ریاستوں کے تقریباً 200طالب علم رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔‘‘

جناب ڈی کارتھی کئین نے بتایا کہ این ایس ایس مہاراشٹر اور گوا کی 25 یونیورسٹیوں میں سنگل یوز پلاسٹک جمع کرنے کےلئے خصوصی مہم چلانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ صفائی مہم کی کامیابی اور رفتار کے بارے میں بتاتے ہوئے اُنہوں نے کہا ’’ہم نے یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک چلائی گئی مہم سے 50 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ ہم وقت پر مکمل ہدف حاصل کرلیں گے۔‘‘ اُنہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ مناسب نمٹارے کے لئے 300کلو گرام سنگل یوز پلاسٹک گرام پنچایتوں کو پہلے ہی سونپا جا چکا ہے۔

کانفرنس ورچوئل  موڈ میں منعقد کی گئی تھی۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے نوجوانوں کے امور سے متعلق محکمے کے ’’سوچھ بھارت‘‘پروگرام کا مقصد بیداری پیدا کرنا ، لوگوں کو منظم کرنا اور سوچھ بھارت پہل میں اُن کی حصے داری کو یقینی بنانا ہے۔

یہ پروگرام نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس)سے متعلق یووا منڈلوں اور نیشنل سروس اسکیم سے متعلق اداروں کے نیٹ ورکس کے توسط سے ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6لاکھ گاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے۔

این وائی کے ایس ممبئی کے زونل ڈائریکٹر جناب پرکاش کمار منورے کے ذریعے دی گئی پریزینٹیشن تک یہاں سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 11046)



(Release ID: 1764505) Visitor Counter : 191