وزارت خزانہ

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کے کاروبار سے جڑے دو گروپوں کے خلاف انکم ٹیکس محکمے کی چھاپہ مار کارروائی

Posted On: 17 OCT 2021 11:54AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17اکتوبر؍2021:

12 اگست 2021ء کو انکم ٹیکس محکمے نے متعد د ریاستوں میں سرگرم دو گروپوں کے خلاف تلاشی مہم اور ضبطی کی کارروائی کی۔

اِن میں سے پہلا گروپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کمپین مینجمنٹ کے کام سے جڑا ہوا تھا۔اِس گروپ کے بنگلورو، سورت ، چنڈی گڑھ اور موہالی میں واقع 7 ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

چھاپے کے دوران کچھ ایسے ملزمانہ شواہد ملے ہیں، جن سے اِس بات کی تصدیق  ہوتی ہے کہ اِنٹری آپریٹر کا استعمال کرکے یہ گروپ ایکموڈیشن  اِنٹری حاصل کرتا تھا۔ اِس اِنٹری آپریٹر کے ذریعے یہ گروپ حوالہ آپریٹروں کے توسط سے نقد رقم اور بلا حساب کتاب والی آمدنی کو ٹرانسفر کراتا تھا۔

چھاپے کے دوران اخراجات میں گڑ بڑی کے ساتھ ساتھ آمدنی کے اندراج میں بھی خامیاں پائی گئیں۔یہ گروپ غیر قانونی طورپر نقد رقم کی ادائیگی میں ملوث بھی پایا گیا۔یہ بھی پایا گیا کہ کمپنی کے ڈائریکٹر اکاؤنٹ بُک میں اپنے ذاتی اخراجات کا اندراج کاروباری اخراجات کے طورپر کراتے تھے۔ڈائریکٹرز اور اُن کے اہل خانہ مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرتے تھے اور یہ پایا گیا کہ یہ گاڑیاں دفتر کے ملازمین کے نام سے خریدی گئی ہیں۔

جس دوسرے گروپ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی گئی ، وہ سولِد ویسٹ مینجمنٹ کا کام کررہا تھا۔اِس کام میں ٹھوس کچرے کا اکٹھا کرنا، اُن کا ٹرانسپورٹیشن ، پروسیسنگ اور ڈِسپوزل جیسے کام یہ گروپ کررہا تھا۔اُس کا یہ کاروبار پورے ملک میں پھیلا ہوا تھا اور بنیادی طورپر یہ میونسپلٹیوں میں کیٹرنگ کا کام کرتاتھا۔

تلاشی کے دوران ایسے بہت سے مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد ملے۔اِن دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد سے یہ صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہ گروپ اخراجات کے فرضی بلوں اور ذیلی ٹھیکیداروں کے حساب کتاب کا غلط اندراج کرتا تھا۔اِن بوگس اخراجات کا بنیادی طور پر تخمینہ 70 کروڑ لگایا گیا ہے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اِس گروپ نے پراپرٹی کے کام میں تقریباً 7 کروڑ روپے ایسے لگا رکھے ہیں، جن کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔اِس کے علاوہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1.95کروڑ روپے نقد ایسے برآمد کئے گئے ، جن کا کہیں اندراج نہیں ہے۔ ساتھ ہی 65 لاکھ روپے کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

اِن دونوں گروپوں کے خلاف مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 11045)



(Release ID: 1764504) Visitor Counter : 127