ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنجاب ، ہریانہ اورقومی راجدھانی خطے میں اتر پردیش کے 8 اضلاع میں دھان کی باقیات کو جلانے کی سرگرمیوں میں اس سال نمایاں کمی آئی ہے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 میں پرالی جلانے کی کم اطلاع موصول ہوئی ہے


گزشتہ ایک مہینے میں پرالی جلانے کے 1795 معاملے درج کیے گئے جبکہ 2020 کے اسی عرصے میں 4854 معاملوں کی اطلاع ملی تھی
ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) پنجاب ، ہریانہ اوراتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے وضع کردہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرتا ہے

سی اے کیو ایم باقاعدگی سے ہریانہ ، پنجاب اور اتر پردیش کے ریاستی سرکاری عہدیداروں بشمول ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کرتا رہاہے

Posted On: 15 OCT 2021 1:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15  اکتوبر       فصلوں کے جاری موسم کے دوران فضائی آلودگی کو روکنے اور کم کرنے کے لیے ، قومی راجدھانی خطے (این سی آر)  اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) 15 ستمبر 2021 سے پنجاب ، ہریانہ اورقومی راجدھانی خطے میں اتر پردیش کے8  اضلاع  میں دھان کی باقیات جلانے کے واقعات کی فعال نگرانی کر رہا ہے۔

کمیشن کے لیے ہندوستان کے خلائی تحقیق کے ادارے (اسرو ) کے ذریعہ تیار کردہ پروٹوکول پر مبنی رپورٹ کے مطابق ،گزشتہ  سال کے  اسی عرصے کے مقابلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب میں دھان کی باقیات جلانے کے واقعات  میں 69.49 فیصد ، ہریانہ میں 18.28 فیصد اور اتر پردیش کے 8 این سی آر اضلاع میں 47.61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں سال کے ایک ماہ کے دوران ، پنجاب میں باقیات جلانے کے کل واقعات 1286 ہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4216 معاملے درج ہوئے تھے۔ اسی طرح ، ہریانہ کے تعلق سے ، گزشتہ سال اسی عرصے پرالی جلانے کے 596 واقعات درج ہوئے تھے جبکہ اس سال 487 معاملے درج ہوئے ہیں ۔ اترپردیش کے 8 این سی آر اضلاع میں ،گزشتہ سال کے  اس عرصے کے دوران 42 معاملوں کے مقابلے اس سال پرالی جلانے کے کل 22معاملے درج ہوئے ہیں۔

دہلی اور راجستھان کے دو این سی آر اضلاع میں پرالی جلانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پنجاب میں 16 ستمبر ، ہریانہ میں 28 ستمبر اور اتر پردیش کے این سی آر علاقے میں 18 ستمبر کو دھان کی باقیات جلانے کی پہلی اطلاع ملی تھی۔

ریاست پنجاب میں دھان کی باقیات جلانے کے اہم مقامات امرتسر ، ترن تارن ، پٹیالہ اور لدھیانہ ہیں۔ ان چار اضلاع میں پرالی جلانے کے واقعات 72 فیصد ہوتےہیں۔ اسی طرح ، ہریانہ کے اہم علاقے کرنال ، کیتھل اور کوروشیتر ہیں۔ ان تین اضلاع میں پرالی جلانے کے 80فیصد واقعات ہوتے ہیں۔

کمیشن پنجاب ، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر لائحہ عمل اوردھان کی باقیات جلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ سی اے کیو ایم نے پنجاب ، ہریانہ اور اتر پردیش کے ضلعی کلکٹر/ ضلعی مجسٹریٹ سمیت ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

14 اکتوبر 2021 تک پنجاب ، ہریانہ اور اتر پردیش کے 8 این سی آر اضلاع میں کل 1795 مقامات میں سے ، 663  علاقوں کی نگرانی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور متعلقہ ریاستوں کے حکام نے معائنہ کیا ہے۔ 252 معاملات میں ماحولیاتی معاوضہ (ای سی)عائد کیا گیا ہے۔

اگلے چند ہفتوں میں فصل کی کٹائی اپنے عروج پر ہوگی اور ریاستی حکومتیں پرالی جلانے کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے نفاذ اور عمل درآمد کی افادیت کو بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل کے مطابق اقدامات کر رہی ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-11019


(Release ID: 1764437) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu