صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

دسہرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Posted On: 14 OCT 2021 6:16PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے دسہرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

 

”وجے دشمی کے مبارک موقع پر، میں تمام اہل وطن اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وجے دشمی برائی پر اچھائی کی فتح کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار ہمیں اخلاقیات، نیکی اور فضیلت کے راستے پر چلنا سکھاتا ہے۔ بھگوان رام کی شخصیت اور مریادا پرشوتم کے طور پر ان کا درست طرز عمل عوام کے لیے ایک مثال ہے۔

میری خواہش ہے کہ یہ تہوار معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو مضبوط کرے اور قوم کی تعمیر کے لیے تمام اہل وطن کی حوصلہ افزائی کرے۔“

Click here to see President's Speech in Hindi 

 **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10098



(Release ID: 1764162) Visitor Counter : 144