اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے مرکزی وزیر کی روسی وفاق کے توانائی کے وزیر کے ساتھ ملاقات؛ دھاتی کوئلے کے شعبے میں تعاون کے لئے تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 14 OCT 2021 5:46PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج روسی توانائی ہفتہ کے دوران ماسکو میں روسی وفاق کے توانائی کے وزیر جناب نکولے شولگینوف سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے مابین اسٹیل بنانے میں استعمال ہونے والے دھاتی کوئلے اور اسٹیل کے شعبے میں تحقیق و ترقی میں تعاون کے حوالے سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OD5.jpg

یہ مفاہمت نامہ دھاتی کوئلے بشمول ہندستان کو اعلی معیار کے دھاتی کوئلے کی طویل مدتی فراہمی، کوکنگ کوئلے کے ذخائر اور لاجسٹکس کے فروغ ، دھاتی کوئلے کی پیداوار کے انتظام میں تجربے کے اشتراک، کان کنی کی ٹیکنالوجی، فائدے اور پروسیسنگ کے علاوہ تربیت کے محاذ پر میں مشترکہ منصوبوں/ تجارتی سرگرمیوں کو عمل میں لانے کا تصور پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002711V.jpg

ملاقات کے دوران  دونوں رہنماؤں نے اسٹیل کے شعبے میں دھاتی کوئلے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ماسکو کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اسٹیل کے وزیر اسٹیل کے کئی معروف روسی اداروں اور کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 10082


(Release ID: 1764083) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu