امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

BISنے معیارات کا عالمی دن منایا


بہترین عالمی معیارات پر عملدرآمد سے بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں MSMEs کو قومی اور بین الاقوامی منڑیوں تک رسائی میں سہولت ملے گی۔ وزیرمملکت اشونی کمار چوبے

ماحولیاتی پائداری کو ترجیح دی جانی چاہئے : وزیر مملکت اشونی کمار چوبے

ہندستانی ماہرین کی عزت افزائی پائدار ترقیاتی مقاصد متعدد چیلنجوں اور مواقع کا سامنا کرنے کے لیے بہترین امید کے ضامن ہیں : سکریٹری صارفین کے امور

Posted On: 14 OCT 2021 2:41PM by PIB Delhi

معیارات کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ماحولیات، جنگلات اور آبو ہوا میں تبدیلی کے نوزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے پروگرام کی صدارت کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے معیارات طے کرکے ماحولیاتی پائداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندستان میں MSME شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کس طرح معیارات پر عمل آوری کے زریعے قومی اور بین الاقوامی منڑیوں تک رسائی حاصل کرنے یں سہولیت مل سکتی ہے۔ انہوں نے مستقبل کے چھوٹے شہروں کی ضروریات  کے تحت ٹکنالوجی کو بہتر بنانے اور جدت طرازی کے آبسی تال میل کو ممکن بنانے میں معیارات جو کلیدی رول ادا کر سکتا ہے اس پر بات کی۔ انہوں کہا کہ عالمی وباء کے پیش نظر پائدار ترقیاتی مقاصد کی جانب بڑھنے کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے جس کے لیے قابل عمل، تیز اور بہتر معیارات لازمی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IG90.jpg

 

صارفین کے امور محکمے میں سکریٹری محترمہ لینا نندن نے خصوصی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان کی جانب سے اختیار کردہ سترہ ترقیاتی مقاصد کی جانب کوشش کیے جانے پر زور دیا اور انکے تئین ہندستان کے عزم پر بات کی۔ انہوں نے بی آئی ایس کی جانب سے ان معیارات کو دفع کرنے کو ترجیح دیے جانے کی تعریف کی جو پائدار ترقیاتی مقاصد کے لیے مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائدار ترقیاتی مقاصد متدد چیلنجوں اور مواقع کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔ جو آبادی کی ترسیل اقتصادی سر گرمیوں کے نئے ماڈل سے سامنے آئے ہیں اور یہ اس ضمن میں معیارات ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L4SW.jpg

 

انہوں نے ہندستان کے ماہرین کی عزت افزائی کی جنہوں نے الیکٹرو و ٹکنالوجی کے میدان میں معیارات یقین کو آگے بڑھانے میں تکنیکی تعاون کے اعتراف میں IEC ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O6IN.jpg

صارفین کے امور کے محکمے میں ایڑیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے کلیدی خطبہ دیا اور معیارات کی اہمیت اور کاروبار معاشرے اور حکومت میں اسکے فائدوں پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے کہا کہ یہ معیارات بین الاقوامی کاروبار کی بنیاد ڈالتے ہیں اور پائدار ترقی کے لیے عالمی ساجھیداری میں نیا ولولہ لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ BIS کا پائدار ترقیاتی مقاصد کے حصول میں ایک اہم رول ہے۔ جو ہماری دنیا کو رہنے کے لیے ایک بہتر مقام بنائیں گے۔

اپنے اختتامی خطبے میں جناب پرمود کمار تیواری ، ڈائرکٹر جنرل، بی آی ایس  کے معیارات کے تعین کے عمل کو مستحکم کرنے کے لیے بی آئی ایس کی جانب سے کیے گئے جالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی اور قومی معشیت میں معیارات کی اہمیت کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بی آئی ایس صارفین کی ضروریات  کو مد نظر رکھتے ہوئے ضرورت پر مبنی معیارات وسیع کرنے کی جانب کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IDJV.jpg

محترمہ ممتا اپادھیائے لال، ایڑیشنل ڈائرکٹر جنرل نے ہندستان بھر میں BIS کے علاقائی اور برانچ دفاتر کے زریعے منعقد  کیے جا رہے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ ان میں صارفین گروپوں، ریاستی سرکاری محکموں اور مینوفیکچروں کے ساتھ ورک شاپس، اسکولوں اور کالجوں میں موضع  کے متعلق سمنار اور مقابلے وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ BIS نے کئی اختراعی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ ( 75 ہفتوں کے لیے 75 سرگرمیاں) جو آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا ۔75 کے تحت ہر ہفتے ہوتی ہے۔ ان میں حصولیابوں  کی عکاسی کے ساتھ ساتھ BIS کی تشکیل کے  75 سال مکمل ہونے کی خوشی بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005M7KQ.jpg

 

افتتاحی اجلاس کے بعد پائدار برداریوں کے لیے معیارات پر ایک تکنیکی اجلاس ہوا۔ جہاں صارفین اور ممتاز شخصیات نے پروگراموں کے خاکے پیش کیے۔ ان پرزینٹشن میں متدد دلچسپ اور بصیرانہ موضوعات شامل تھے۔ مثلًا کلین انرجی، سمارٹ ٹرانسپورٹیشن، پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ، الیکٹرو ٹیکنکل معیارات اور پائدار اور شہروں جیسے موضوعات شامل ہیں۔

دوسرا تکنیکی اجلاس معیارات  سے بہتر زندگی کے موضوع  پر تھا۔ دوسرے تکنیکی اجلاس میں پرزینٹشن  زیادہ تر آلودگی کے موضوعات پر تھے۔ مثلًا پانی کے لیے مناسب پلمبرنگ، پائپ کے زریعے پینے کے پانی، خوراک اور پانی میں معیارات کا تعین اور گرین انفرا اسٹرکچر کے وضوعات شامل ہیں۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 10078



(Release ID: 1764081) Visitor Counter : 137