وزارت دفاع

ہندوستانی فوجی دستہ، ہند- امریکہ مشترکہ فوجی مشق ‘‘سابقہ یودھ ابھیاس-2021’’ کے 17 ویں ایڈیشن کے لئے جوائنٹ بیس ایلمنڈ روف- رچرڈسن، الاسکا (یو ایس اے) کے لئے روانہ ہوا

Posted On: 14 OCT 2021 10:10AM by PIB Delhi

جاری  ہند- امریکہ دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر ، مشترکہ فوجی تربیتی  مشق ‘‘سابقہ یودھ ابھیاس – 2021’’ جوائنٹ بیس  ایلمنڈ روف – رچرڈسن، الاسکا  (یو ایس اے) میں 15  سے 29  اکتوبر  2021 تک منعقد کی جائے گی۔ 350  ارکان کے عملے  پر مشتمل ایک انفنٹری بٹالین گروپ ، 14  اکتوبر 2021  کو روانہ ہوا۔ مشق یودھ ابھیاس،  ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی  تربیت  اور دفاعی تعاون  کی سب سے بڑی کوشش  ہے۔ یہ مشترکہ  مشق کا 17  واں ایڈیشن ہے، جس کی  میزبانی  باری باری  دونوں ممالک کے درمیان کی جائے گی۔

اس مشق کا سابقہ ورژن، فروری  2021  میں راجستھان کے بیکا نیر  کے مہا جن  فیلڈ فائرنگ  رینج میں کیا گیا تھا۔ یہ مشق  دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہو ئے فوجی تعاون میں ایک اور قدم ہے۔

مشق کا مقصد  دونوں افواج کے درمیان تفہیم، تعاون اور باہمی اشتراک کو  بڑھانا ہے۔ مشترکہ مشق سرد موسمی  حالات میں مشترکہ ہتھیاروں کی مشقوں پر توجہ مرکوز  کرے گی اور بنیادی  طور پر  اس کا مقصد تکنیکی  سطح کی مشقیں مشترک کرنا اور  ایک دوسرے سے بہترین  طریقوں  کو سیکھنا ہے۔ مشق  48  گھنٹوں کی توثیق  کے بعد اختتام پذہر ہوگی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش ت۔ ق ر

10051U-



(Release ID: 1763806) Visitor Counter : 197