صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند دراس میں جوانوں کے ساتھ دسہرہ منائیں گے
Posted On:
13 OCT 2021 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/اکتوبر2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 14 اور 15 اکتوبر 2021 کو لداخ اور جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
صدر جمہوریہ ہند 14 اکتوبر 2021 کو سندھو گھاٹ، لیہہ میں سندھو درشن پوجا کریں گے۔ وہ شام کو اودھم پور میں فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔
15اکتوبر 2021 کو صدر جمہوریہ دراس میں واقع کارگل جنگی یادگار میں خراج عقیدت پیش کریں گے اور افسران و جوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.10038
(Release ID: 1763730)
Visitor Counter : 179