کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک میں 750 مقامات پر پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی  پری یوجنا  کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا


’’سبھی کو کفایتی شرح پر  جدید  اور اعلیٰ معیار والی طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا ویژن ‘‘ :عزت مآب وزیراعظم


 جن  اوشدھی  اسٹورس کی تعداد 8366 سے زیادہ ہوئی ، سبھی 736 ضلعوں تک رسائی

برانڈیڈ دواؤں کے مقابلے جینرک دوائیں  50 سے 90 فیصد تک سستی

حکومت نے ملک بھر کے سبھی ضلعوں میں 8000 سے زیادہ  اسٹورس کے ساتھ  پی ایم بی جے پی  کی  پہنچ بڑھائی

Posted On: 12 OCT 2021 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12؍اکتوبر2021:

سبھی کو کفایتی شرح پر بہترین قسم کی  جینرک دوائیں فراہم کرانے کے مقصد سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کو کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت  ، بھارت سرکار  کے فارماسیوٹیکلس محکمہ  کے ذریعہ نومبر 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔ 10 اکتوبر 2021 تک ، جینرک دواوں کی دکانوں کی تعداد بڑھ کر 8366 ہوگئی ہے۔  اس سکیم کے تحت سبھی 736 ضلع شامل ہیں ۔ اس سے ملک کےہر حصے میں لوگوں تک سستی دوا کی رسائی آسان ہوگی۔ حکومت نے مارچ 2024 تک  پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں کی تعداد  دس ہزار تک بڑھانے کا نشانہ رکھا ہے۔ پی ایم بی جے پی کے پروڈکٹ باسکٹ میں  1454 دوائیں اور 240 سرجیکل آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، نئی دوائیں اور نیوٹراسیوٹیکل  پروڈکٹ جیسے پروٹین پاؤڈر، مالٹ پر مبنی  فوڈ سپلیمنٹ، پروٹین بار، امیونٹی بار، سینی ٹائزر اور ماسک وغیرہ لانچ کئے گئے ہیں۔ 

پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب دواوں کی قیمت برانڈیڈ دواوں کے مقابلے میں پچاس فیصد سے 90 فیصد تک کم ہے۔ پچھلے مالی سال (21-2020 )کے دوران پی ایم بی جے پی نے 665.83 کروڑ (ایم آر پی پر) روپئے کی  فروخت کی ہے۔ اس سے ملک کے  عام شہریوں کے تقریبا  چار ہزار کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں یعنی 22-2021 سے 10 اکتوبر 2021 تک ، بی پی پی آئی  نے 431.65 کروڑ  روپئے کی دوائی فروخت کی ہے جس سے  شہریوں کی تقریباً  2500 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ اس وقت پی ایم بی جے پی کے تین گودام گروگام، چنئی اور گوہاٹی میں کام کررہے ہیں اور چوتھا سورت میں زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ ، دوردراز اور دیہی علاقوں میں دواوں کی فراہمی کو رفتار دینے کے لئے ملک بھر میں 37 ڈسٹری بیوٹرس کام کررہے ہیں۔

فارماسیوٹکلس اینڈ میڈیکل ڈیوائسیز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی ) ، فارماسیوٹکلس محکمہ کے زیر اہتمام  پرھان منتری بھارتی جن اوشدھی پری یوجنا پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی شکل میں 10 اکتوبر 2021 کو ملک کے 750 مقامات پر ’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منایا جس میں سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے شامل تھے۔

پی ایم بی آئی کے ذریعہ 34 اہم مقامات اور 2 معروف مقامات پر پورے دن کا پروگرام منعقد کیا گیا جہاں  ہیلتھ چیک اپ کیمپ، جن اوشدھی  پریچرچہ  اور 75 سال اور اس سے زیادہ کی  عمر کے سینئر سٹیزن کو فرسٹ ایڈ کٹ  مفت تقسیم کی گئی ۔

 اسی طرح 714 دیگر مقامات پر بھی پروگرام منعقد  کیے گئے جہاں ہر مقام پر 75 ’’ فرسٹ ایڈ کٹ‘‘ 75 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے سینئر سٹیزن میں تقسیم کی گئی ۔  پی ایم بی آئی کے افسران نے عام لوگوں، ڈاکٹروں ، طبی کارکنوں ، نرسوں ، فرمامسسٹوں ، جن اوشدھی متروں اور فریقوں  وغیرہ کو پی ایم بی جے پی کی اہم خصوصیات سے واقف کرایا۔

پچاس ہزار سے زیادہ فیض یافتگان کو پی ایم بی جے پی  پروڈکٹس کی یہ ’’ فرسٹ ایڈکٹ‘‘ فراہم کی گئی‘‘۔ ان پروگراموں کے دوران فرسٹ ایڈ کٹ کی شکل میں کٹ کے ساتھ ساتھ عزت مآب وزیراعظم کے پیغام والا ایک بروشر بھی تقسیم کیا گیا ۔

ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ شہریوں نے ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں حصہ لیا۔

بنگلور، کرناٹک  میں منعقد ایک پروگرام میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  اور کرناٹک کے عزت مآب وزیراعلیٰ جناب بسو راج بومئی سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔  اس اہم پروگرام میں تقریباً 1000 شہریوں نے حصہ لیا۔ عزت مآب کابینہ وزیر اور کرناٹک کے عزت مآب وزیراعلیٰ نے پردھان منتری جن اوشدھی پری یوجنا میں ان کے تعاون کے لئے جن اوشدھی متروں اور جن اوشدھی  پربدھوں کو اعزاز سے نوازا۔

کرناٹک  کے بیدر میں منعقد ایک دیگر اہم پروگرام میں عزت مآب کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا نے حصہ لیا۔ اس میں تقریباً 1000 شرکا نے شرکت کی ۔

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 9986)

 

 



(Release ID: 1763464) Visitor Counter : 190