وزارت اطلاعات ونشریات
وزیراعظم کا جموں و کشمیر کی تیز رفتار ترقی کے لئے شمولیاتی ترقی کے روڈ میپ کا تصور:مروگن
Posted On:
11 OCT 2021 6:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍اکتوبر2021:
مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری ڈاکٹر ایل مروگن نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی شمولیاتی ترقی اور بہتر حکمرانی کے تصور اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ اپنائے گئے نظریہ کی مدد سے مرکز کے زیر انتظام علاقہبڑے پیمانے پر ترقی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر مروگن نے آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے اپنے دورے کے موقع پر کہا ، جہاں انہوں نے نوتشکیل شدہ پرسار بھارتی آڈیٹوریئم کا افتتاح کیا۔ اس آڈیٹوریم کو سال 2014 میں آنےو الے تباہ کن سیلاب سے نقصان پہنچا تھا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مروگن نے آل انڈیا ریڈیو سری نگر اور دورشن کیندر سری نگر کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ادارے گزشتہ کئی دہائیوں سے کئی زبانوں میں معیاری پروگرام بنا رہے ہیں ۔انہوں نے 2014 کی تباہ کن سیلاب اور کووڈ-19 وبا کے دوران ا ے آئی آر سری نگر اور دوردرشن کیندر سری نگر کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کا خاص طور پر ذکر کیا۔
ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ سرحدی علاقے میںہونے کی وجہ سے ، اے آئی آر سرینگر اور دوردرشن کیندرسرینگر دشمن پڑوسی ممالک کی طرف سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے اور ناخوشگوار بیانات کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس سے پہلے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن ، نارتھ زون کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ایم ایس انصاری نے استقبالیہ خطاب کیا اور اے آئی آر (پروجیکٹز) کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل آدتیہ چترویدی نے شکریہ ادا کیا ۔
بعد میں وزیر موصوف نے ٹراوٹ کلچر فارم لاریبل داچی گام کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے فارم میں دستیاب ماہی پروری یونٹز،مشینری اور دیگر سہولیات کا معائنہکیا اور ماہی پروری کرنے والے کسانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے فیض یافتگان کو پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت ٹراوٹ یونٹز سونپی۔
وزیر موصوف نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ بھارت سرکار کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں کئی پہل کی گئی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے آگے آکر ملک کی تعمیر کا حصہ بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹراوٹ مچھلی پالنا آمدنی کا اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے اور لوگوں کو اس کا ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہئے۔
وزیرموصوف کو بتایا گیا کہ ماہی گیری کا محکمہ سبھی ضلعوں میں ہیچریز قائم کرکے کسانوں کو فنگلرلنگ فش کی فراہم کررہا ہے۔ وزیرموصوف کو یہ بھی بتایا گیا کہ ٹراوٹ کی مارکیٹ میں دستیابی بڑھانے کے لیے مختلف مقامات پر سیلز سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 9962)
(Release ID: 1763106)
Visitor Counter : 187