صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے انتیودیہ کے لئے راہ ہموار کی گئی: سرنج کی برآمدات پر مقدار پر مبنی بندش عائد کی گئی
اس بندش کا تین ماہ کے لئے سرنج کے محض 3 زمروں پر اطلاق ہوگا
Posted On:
09 OCT 2021 11:15AM by PIB Delhi
ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں اور سرنج کے مینو فیکچر رس نے بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے دنیا کے سب سے بڑی ٹیکہ کاری پروگرام پر موثر طور سے عمل آوروں میں ایک اہم اور لازمی کردار ادا کیا ہے۔ بھارت میں اب تک لگ بھگ 94 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت بھارت سوکروڑ کے نشانے کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔
بھارت کے ہر شہری کو ٹیکہ لگانے سے متعلق پختہ سیاسی عزم کے ساتھ اورپنڈت دین دیال اپادھیائے کے ذریعہ اختیار کئے گئے ‘‘ انتیودیہ’’ کے فلسفہ کو پورا کرنے کی غرض سے ، حکومت نے سرنج کی برآمدات پر مقدار پر مبنی بندش عائد کی ہے تاکہ ملک میں ان کی دستیابی کو فروغ دیاجاسکے۔
بھارت میں تمام مستحق شہریوں کو کم سے کم ممکن وقت میں ٹیکے لگانے سے متعلق پروگرام کو تیز رفتاری سے جاری رکھنے میں سرنج کی بہت اہمیت ہے۔ سرنج کی خاطر خواہ مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کے پیش نظر، حکومت ہند نے سرنج کی صرف درج ذیل قسموں کی برآمدات پر ہی مقدار پر مبنی یہ بندش نافذ کی ہے۔
- 0.5 ایم ایل/ 1 ایم ایل اے ڈی( از خود۔ ناکارہ ہونے والی) سرنج
- 0.5 ایم ایل/1ایم ایل/2 ایم ایل/3 ایم ایل ایک بار استعمال کے بعد رد ہونے والی سرنج
- 1 ایم ایل/2 ایم ایل/3 ایم ایل آر یوپی( دوبارہ استعمال سے بچاؤ والی) سرنج
اس بات کی بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ پابندی کسی بھی قسم کی سرنج کی برآمدات پر عائد نہیں ہے۔ یہ پابندی صرف تین ماہ کی محدود مدت کے لئے بعض مخصوص قسم کی سرنج کی برآمدات پر مقدار پر مبنی بندش ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ بالا سرنج کے علاوہ کسی بھی دیگر قسم کی سرنج کو مقدار پر مبنی بندش کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے۔
****************
(ش ح۔ ۔ رض)
11-10-2021
U NO. 9944
(Release ID: 1762939)
Visitor Counter : 199