وزارت دفاع

سینئرکمانڈروں کی 13ویں میٹنگ

Posted On: 11 OCT 2021 9:32AM by PIB Delhi

 

بھارت اورچین کے کورکمانڈروں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا13واں دور 10اکتوبر ، 2021کو چوشل –مولڈوسرحد پرمنعقد کیاگیا۔ میٹنگ کے دوران طرفین نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی متصل باقی ماندہ امور کے حل پر توجہ مرکوز کی ۔ بھارت  نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایل اے سی سے متصل صورت حال جو چین کی یک طرفہ کوششوں  کی بدولت ہوئی ہے  اس کی   جوں کی توں صورت حال میں تبدیلی کی جاسکے اوریہ  باہمی سمجھوتوں  کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ لہذا یہ ضروری ہوگیاتھا کہ چین کی طرف سے باقی ماندہ علاقو ںمیں  مناسب اقدام کئے جائیں تا کہ مغربی سیکٹرمیں ایل اے سی سے متصل علاقے میں امن وسکون بحال کیاجاسکے ۔ یہ دونوں وزرائے خارجہ کی دوشنبہ میں حالیہ میٹنگ کے ذریعہ دستیاب کی گئی رہنمائی کے  اس سمجھوتے کے مطابق بھی ہے ، جس سمجھوتے میں دونوں نے اس بات سے اتفاق کیاتھا کہ طرفین کے ذریعہ  جتنی جلد ممکن ہو باقی ماندہ امورکو حل کیاجاناچاہیئے ۔ بھارت کی طرف سے اس بات پرزوردیاگیا کہ باقی ماندہ علاقوں کے اس طرح کے حل سے باہمی تعلقات کی پیش رفت میں سہولت حاصل ہوگی ۔ میٹنگ کے دوران بھارت کی طرف سے باقی ماندہ علاقوں کے حل کے لئے تعمیر تجاویز پیش کی گئیں لیکن چین نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور چین اس معاملے کے حل کے لئے کوئی امیدافزا تجویز پیش نہیں کرسکا۔اس طرح باقی ماندہ علاقوں کے حل کے لئے یہ میٹنگ بے نتیجہ ثابت ہوئی ۔

طرفین نے  بات  چیت کو برقراررکھنے  سے اتفا ق کیانیز زمینی سطح پر استحکام کو بھی برقراررکھنے سے اتفاق کیا۔ ہمیں یہ امید ہے کہ چین کی طرف سے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی جائیگی اور  وہ باہمی سمجھوتوں اور پروٹوکولس پر مکمل طورسے قائم رہتے ہوئے  باقی ماندہ امورکے جلد حل کے ضمن میں  کام کرےگا۔

****************

 

ش ح۔ش ر۔ ع آ  

U. NO. 9931

 



(Release ID: 1762885) Visitor Counter : 138