صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے بینگلورو میں پی ایم بی جے پی کے پروگرام ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو’’ سے خطاب کیا


‘‘جن اوشدھی کیندر’’ عوام کو بیماری سے بچانے کے اہم ذرائع ہیں’’ ڈاکٹر منسکھ منڈاویا

Posted On: 10 OCT 2021 8:55PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیائی اشیاء  اور کھاد کے محکموں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج بینگلورو میں بساونا گڈی میں پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا کے پروگرام،‘‘آزادی کاامرت مہوتسو’’ سے خطاب کیا۔ سبھی کے لئے کم قیمت پر اعلی معیار کی جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے مقصد سے ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا(پی ایم بی جے پی) کاآغاز کیاگیاتھا ۔اس اسکیم کےتحت ، جینرک دوائیں فراہم کرنے کے مقصد سے‘‘جن اوشدھی کیندر’’ کے نام سے مخصوص دکانیں کھولی گئی ہیں۔ اس اسکیم کامقصد ، ملک کے ہرضلع میں کم از کم ایک جن اوشدھی اسٹور قائم کرنا ہے۔

5.jpg

ڈاکٹرمنسکھ منڈاویا نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کاروبار کے مواقع اور عوام کو بیماریوں سے بچانے کے ذرائع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘جن اوشدھی کیندر’’ کھولنے سے ہمیں اپنے ملک کے عوام کی خدمت کرنے کاموقع ملتا ہے۔ حکومت نے بیس فیصد کمیشن کے علاوہ تین لاکھ روپے کی امداد بھی فراہم کی ہے تاکہ اسے سرمایہ کاروں کے  لئے ایک قابل عمل کاروباری موقع بنایاجاسکے۔ یہ امداد، برانڈڈ دوائیں فروخت کرنے والی فارمیسیوں کے مقابلے منافع میں کمی کی تلافی کرنے کی غرض سے فراہم کی جاتی ہے۔ کیونکہ جینرک دوائیں نسبتاً سستی ہوتی ہے’’۔

انہوں نے مزید کہا : ہم مدد فراہم کرتے ہیں کیونکہ یونٹ کو بند کرنے کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے تلقین کی کہ پی ایم بی جے پی، ایک غریبوں اور کسانوں کی حامی او رکاروبار کے لئے ساز گار اسکیم ہے۔ غریب عوام کی مدد کرنا ہماری ترجیح ہے اور جن اوشدھی کیندر، غریب عوام اور متوسط طبقے کے لئے ایک رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کیندر کو ملک میں‘‘مودی کی دوائی کی دوکان’’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

6.jpg

مرکزی وزیر صحت نے اپنے ایک ذاتی تجربہ کا ذکر کیا کہ جب دل کے ایک مریض کے طبی اخراجات 4500 روپے ماہانہ سے کم ہو کر صرف 800 روپے ماہانہ رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کیندر بنی نوع انسان کی ایک خدمت ہے۔‘‘ خیرات ، صرف لوگوں کی خدمت کرکے  ہی نہیں ہوتی بلکہ ان کے طبی اخراجات کو کم سے کم کرنے میں مدد کرنا بھی ایک خدمت ہے۔’’

آخر میں ، ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے اس اہم موقع پر موجود سبھی افراد کو مبارکباد دی اور اس تقریب میں موجود بزرگ شہریوں میں جن اوشدھیاں تقسیم کیں۔ آزادی کاامرت مہوتسو کے تحت بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے حصے کے طور پر کیمیائی اشیا اور کھاد کی وزارت کی پہل قدمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ‘‘ جن اوشدھی متر’’ پورے ملک میں بزرگ افراد کو ان کے گھر جا کر دواؤں کے کٹس پہنچائیں گے ۔اس کے علاوہ مختلف مراکز پر طبی جانچ کابھی اہتمام کیاجارہا ہے۔

 یہ تقریب درج ذیل پر ویب کاسٹ کی گئی ہے:

پی ایم بی جے پی کے پروگرام ‘‘ آزادی کاامرت مہوتسو’’:

****************

 

(ش ح۔ع م ۔ رض)

U NO. 9935



(Release ID: 1762880) Visitor Counter : 224