امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز کے گھریلو بازار میں خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے مقصد سے خوردنی تیلوں کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی


ملک بھر کے صارفین کو بڑی راحت دینے والا فیصلہ

Posted On: 10 OCT 2021 12:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10  اکتوبر 2021/خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے ایک تاریخی فیصلے میں خوردنی تیلوں اور تلہنوں پر 31 مارچ 2022 تک کی مدت کے لئے  ذخیرہ  اندوزی حد مقرر کردی ہے۔

خصوصی خوردنی اشیا (ترمیم) آرڈر 2021 پر لائسنسنگ ضروریات، ذخیرہ حدوں اور آنے جانے /نقل و حمل پر والی پابندیوں  کو ہٹانے کا فیصلہ   فوری اثر سے یعنی 8 ستمبر 2021 سے جاری کیا گیا ہے۔ این سی ڈی ای ایکس  میں سرسوں کے تیل اور تلہن  پر فیوچر  ٹریڈنگ 8 اکتوبر 2021 سے ملتوی کردی گئی ہے۔

مرکز نے اس فیصلے سے  گھریلو بازار میں خوردنی تیلوں کی کمی قیمتوں میں کمی آئے گی جس سے   ملک بھر کے صارفین کو بڑی رحت ملے گی۔

بین الاقوامی بازار میں خوردنی تیلوں کی اونچی قیمتوں کا گھریلو خوردنی تیل کے داموں پر  کافی اثر پڑا ہے۔معزز وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی  دوراندیش قیادت میں حکومت ہند نے خوردنی تیلوں جیسی   ضروری اشیا کی  قیمتوں پر قابو رکھنے کے لئے ایک جہتی  حکمت عملی  تیار کی ہے۔  اس کے تحت امپورٹ ٹیکس نظام ریشنل  بنایا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈروں کو  اسٹاک کی معلومات اعلان کرنے کے لئے   ویب پورٹل شروع کیا جاچکا ہے۔

خوردنی تیلوں کی قیمتوں کو اور کم کرنے کی لگاتار کوشش میں مرکز نے  حکم جاری کیا ہے ، جس سے تمام   ریاستوں کے ساتھ  مشترک کیا گیا ہے۔

اس حکم کے تحت تمام  خوردنی تیلوں اور تلہنوں کی ذخیرہ حد  سےمتعلق  ریاستی حکومت /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ   ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے   دستیاب اسٹاک  اور کھپت پیٹرن کی بنیاد پر درج ذیل استثنی کے ساتھ طے کی جائے گی۔

 (اے) ایک برآمد کار، ایک ریفائنل، مل مالک، تیل نکالنے والا ، تھوک کاروباری یا  خوردہ  فروخت کار یا ڈیلر ہونے کے ناطے جس کے پاس  غیر ملکی تجارت  ڈائریکٹر جنرل کے ذریعہ جاری  امپورٹر –ایکسپورٹر کوڈ نمبر ہے اگر  ایسا برآمد کار   یہ دکھانے میں  اہل ہے کہ اس کے اسٹاک کی پوری یا مقدار میں  خودنی تیل  اور خوردنی تلہن  اسٹاک کی حد تک  ایکسپورٹ کے لئے ہے۔

(بی)  ایک درآمد کار ، ایک ریفائنر  ، ملر، تیل نکالنے والا تھوک کاروباری یا فروخت کار یاڈیلر ہونے کے ناطے، اگر ایسا  درآمدکار  خوردنی تیلوں کے  تعلق سے  اپنی اسٹاک کے  اس حصے کو ظاہر کرنے میں اہل ہے اور خوردنی تلہن  امپورٹ سے  حاصل کئے جاتےہیں۔

اگر متعلقہ قانونی تنظیموں کے ذریعہ     رکھے گئے اسٹاک مقررہ حد سے  زیادہ ہیں تو وہ اسے خوردنی اور عوامی تقسیم محکمہ کے  پورٹل ((https://evegoils.nic.in/EOSP/login) پر اعلان کریں گے اور افسران کے ذریعہ ا س طرح کی  نوٹی فکیشن جاری ہونے کے 30 روز کے اندر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  طے کی گئی مقررہ حد تک، جہاں وہ  اپنا کاروبار کررہا ہے، وہاں سے  اسےلایا جائے گا۔

ریاستی  حکومتوں/مرکز کے زیر انتظامیہ  کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ   خوردنی تیل اور خوردنی تلہن  اسٹاک  باقاعدگی سے  خوراک اور  عوامی تقسیم محکمے کے   ((https://evegoils.nic.in/EOSP/login)) پر اعلان اور اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9914


(Release ID: 1762777) Visitor Counter : 199