ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے نے جنوب وسطی ریلوے کے لئے  پہلی مرتبہ دو طویل فاصلے کی مال گاڑیوں ’ترشول‘ اور ’گروڈ‘کامیابی کے ساتھ چلائیں


صلاحیت میں کمی کا موثر حل فراہم کرنے  کے لئے طویل فاصلہ کی ریل

بھیڑ بھاڑ والی راہوں پر راستے کی بچت، فوری آمدورفت وقت ، اہم سیکشنوں پر بہاؤ کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور  ڈرائیونگ عملے کی بچت کرنا اہم فائدہ میں شامل

Posted On: 10 OCT 2021 11:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی،10  اکتوبر 2021/ ہندستانی ریلوے نےجنوب وسطی ریلوے (ایس سی آر) پر پہلی مرتبہ دو طویل فاصلے کی  مال گاڑیوں  ’ترشول‘ اور ’گروڈ‘ کو کامیابی کےساتھ آپریٹ (چلایا) کیا ہے۔ مال گاڑی کی عام بناوٹ سے دو گنا یاس کئی گنا بڑی،  طویل فاصلے کی یہ ریل گاڑیاں اہم سیکشنوں میں صلاحیت کی کمی کے مسئلے کا  ایک بہت ہی موثر حل فراہم کرتی ہیں۔

  ترشول  جنوب وسطی ریلوے کی پہلی  لمبی دوری کی ریل گاڑی ہے جس میں تین مال گاڑیاں،یعنی 177 ویگن شامل ہیں۔ یہ ریل 7 اکتوبر 2021 کو وجے واڑہ بلاک کے کونڈا پلی اسٹیشن سے مشرقی ساحلی ریلوے کے لئے روانہ ہوئی تھی۔  ایس سی آر میں اس کے بعد  8 اکتوبر 2021 کو گنتکل ڈویژن کے  رائے چور سے سکندر آباد ڈویژن کے  منوگرو  تک  اسی طرح کے  ایک اور ریل گاڑی   کو روانہ کیا  اور اسے  گروڈ نام دیا گیا ہے۔  دونوں ہی معاملوں میں لمبی دوری  کی  ریل گاڑیوں میں خصوصی طور سے تھرمل پاور اسٹیشنوں کے لئے کوئلے کی ڈھلائی کے لئے   خالی کھلے ویگن شامل تھے۔

ایس سی آر ہندستانی ریل پر پانچ اہم  مال  ڈھلائی  والے ریلوے میں سے ایک ہے۔وشاکھاپٹنم-وجے واڑہ-گڈور-رینیگنڈا،بلار شاہ-قازی پیٹ-وجے واڑہ،قازی پیٹ سکندر آباد-واڈی، وجے واڑہ- گنٹور-گنتکل ڈویژن  جیسے  اہم راستوں پر ایس سی آر  تھوک مال کی آمدورفت کو چلاتا(آپریٹ)ہے۔  چونکہ اس کے زیادہ تر مال نقل و حمل کو ان  اہم راستوں سے ہوکر گذر نا پڑتا ہے، اس لئے   ایس سی آر کے لئے ان اہم سیکشنوں میں دستیاب بہاؤ/فلو کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ  کرنے کی  ضرورت ہے۔

طویل فاصلے کی ان ریل گاڑیوں کے ذریعہ  نقل و حمل میں بھیڑ بھاڑ والے راستوں کی بچت، فوری آمدورفت کا وقت، اہم سیکشنوں پر بہاؤ کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا، عملے میں بچت کرنا ، جیسے فوائد شامل ہیں۔  ان اقدامات کے ذریعہ ہندستانی ریل اپنے مال بردار صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9915


(Release ID: 1762738) Visitor Counter : 209