صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد94 کروڑ سے متجاوز ہوگئی
گذشتہ 24 گھنٹے میں66.85 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح سردست97.99 فیصد ہے؛ مارچ 202 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں18,166نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال(2,30,971)مریض زیر علاج ہیں، جومجموعی معاملوں کا 0.68 فیصد ہیں
متاثرہ معاملوں کی ہفتہ واری شرح (1.57 فیصد) ہے، جو پچھلے 107دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
Posted On:
10 OCT 2021 9:28AM by PIB Delhi
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66,85,415 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 94 کروڑ (94,70,10,175)سے تجاوز کرگئی ہے۔اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 92,12,314 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,75,111
|
دوسری خوراک
|
90,09,217
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,58,542
|
دوسری خوراک
|
1,53,22,290
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
38,25,40,056
|
دوسری خوراک
|
10,03,92,940
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
16,50,14,727
|
دوسری خوراک
|
8,25,22,470
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,42,27,722
|
دوسری خوراک
|
5,92,47,100
|
مجموعی تعداد
|
94,70,10,175
|
پچھلے 24 گھنٹے میں23,624 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,32,71,915ہوگئی ہے۔
نتیجتاً، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال97.99 فیصد ہوگئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سےزیادہ ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل105دنوں سے یومیہنئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن18,166 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد2,30,971ہے،جو208 دنوں سے سب سے کم ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.68 فیصد ہیں۔
ملک بھر میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر12,83,212 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر58.25 کروڑ سے زیادہ(58,25,95,693) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.57 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ107 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.42فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 41 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل124 دنوں سے یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (10.10.2021)
U NO:9902
(Release ID: 1762649)
Visitor Counter : 249