نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل آلات کی لت کے خلاف متنبہ کیا
ممتاز شخصیات کو سماجی برائیوں کے بارے میں نوجوانوں کی تعلیم کے لئے آگے آنا ہوگا
Posted On:
08 OCT 2021 7:26PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج موبائل فون جیسے ڈیجیٹل آلات کی لت سے بچنے کی ضرورت کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پھیلانے کی اپیل کی۔
مختلف شعبوں میں نام پیدا کرنے والے مصنفین، ماہرین تعلیم، سماجی کارکنان صنعت کار اور کوہ پیما سے ایٹا نگر میں اروناچل پردیش میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل آلات کے مسلسل استعمال اور انٹرنیٹ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے خلاف بچوں اور نوجوانوں کو متنبہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’’اس سے تخلیقی صلاحیت اور اوریجنل سوچ ختم ہوجائے گی‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے مختلف میدانوں کی ممتاز شخصیات سے اپیل کی کہ وہ مختلف سماجی برائیوں مثلاً صنفی بھید بھاؤ اور منشیات کی لت کے بارے میں نوجوانوں کی تعلیم کے لئے آگے آئیں۔ا نہیں آب و ہوا کی تبدیلی کے برے اثرات اور قدرت اور آبی ذرائع کے تحفظ کے بارے میں بھی بیدار کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہون نے کبڈی جیسے ہندوستانی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی خواہش بھی ظاہر کی۔ نوجوانوں کے جسمانی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کی اہمیت کا سبق دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’جسمانی طور پر فٹ ہونے کی صورت میں ہی کوئی ذہنی طور پر محتاط رہ سکتا ہے‘‘۔
جناب نائیڈو نے نوجوانوں میں ’’ شیئرنگ اور کیئرنگ‘‘ کا رجحان پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ’’شیئر اور کیئر ہندوستانی فلسفہ کی بنیاد ہے‘‘۔
اس موقع پر اروناچل پردیش کے گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ)، اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب پیما کھانڈو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2021۔10۔08)
U-9893
(Release ID: 1762525)
Visitor Counter : 172