بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جہاز رانی کے وزیر جناب سربانند سونووال نے بندرگاہوں کے کام کاج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے ’مائی پورٹ ایپ‘ کا آغاز کیا

Posted On: 08 OCT 2021 2:57PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی  اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج  کولکاتا میں بندرگاہ سے متعلق موبائل اپیلی کیشن  ’مائی پورٹ ایپ‘ کا آغاز کیا۔ اس ایپ میں بندرگاہ کی تما م تفصیلات ڈیجیٹل طور پر شامل ہیں اور یہ  کام کاج کو کو ورچوئل طریقے سے  مانیٹر کرتا ہے۔مختلف قسم کی بندرگاہ خدمات حاصل کرنے کےلئے  بندرگاہ کو استعمال کرنے والوں  کو ذہن میں رکھ کر  تیار کئے گئے اس ایپ کا مقصد  شفافیت کو فروغ دینا اور بندرگاہ سے متعلق معلومات  تک باآسانی رسائی فراہم کرانا ہے۔اس ایپ میں  مختلف معلومات مثلاً  جہاز برتھنگ، ریک اور انڈینٹ، ریک ریسیٹ، کنٹینر صورتحال، ٹیرف، بلس، بندرگاہ کی چھٹیوں وغیرہ کی معلومات بھی دی گئی اور اس پر کہیں سے بھی  ساتوں دن 24 گھنٹے معلومات حاصل کی جاتی ہے اور براہ راست بندرگاہ تک رسائی کی جاسکتی ہے۔ وزیر موصوف  مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے  352 کروڑ روپے مالیت کے  کئی پروجیکٹوں کا افتتاح، آغاز کیا  اور انہیں  قوم کےنام وقف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D4GO.jpg

جناب سونووال  نے  بندرگاہ کے کام کاج کے لئے  قابل تجدید توانائی  پیدا کرنے کے لئے  ہلدیہ بندرگاہ پر ایک میگا واٹ کے سولر پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔ 14 لاکھ کے ڈبلیو ایچ  سالانہ  بجلی پیدا کرنے کی  گارنٹی شدہ صلاحیت کے ساتھ  یہ پروجیکٹ  نیشنل سولر مشن کے لئے عہد بندی کو پورا کرنے کے لئے  کاربن کے اختراج کو کم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بجلی  کی یونٹ شرح میں بھی کمی آئے گی اور اس سے  سالانہ 70 لاکھ روپے کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XIA7.jpg

 

شیاما پرساد مکھرجی پورٹ کی  ہلدیہ ڈاک کمپلکس میں  بندرگاہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے  جی سی برتھ روڈ کی توسیع و ترقی کا کام بھی پور اکیا ہے۔ 1.6 کلو میٹر کی لمبائی میں  29 کروڑ روپے کی لاگت کے  اس پروجیکٹ کا مقصد  ڈاک کی مغربی سائڈ میں  ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے  کنکٹی وٹی تیار کرنا ہے۔ سڑک کو چوڑا کئے جانے  سے  سامان جلدی لانے لے جانے میں  مدد ملے گی اور  ایک ہی  سمت ٹریفک چلنے سے  حادثات میں کمی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9854                          


(Release ID: 1762240) Visitor Counter : 205