وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دوست ممالک میں این سی سی۔ آر ڈی سی۔ 2022 سلیکشن کا عمل بھرپور طور سے جاری

Posted On: 08 OCT 2021 4:26PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • سلیکشن کے لئے کوئز ٹسٹ مکمل۔
  • آر ڈی سی۔ 2022 میں شرکت ولولہ انگیز۔
  • اب تک برازیل، ارجنٹینا، ماریشس، سیشلز، نائجیریا، موزبیق اور مالدیپ نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) ریپبلک ڈے کیمپ (آر ڈی سی۔ 2022) کے لئے شرکاء کو منتخب کرنے کا عمل سرگرمی سے جاری ہے۔ دوست ممالک سے این سی سی /یا اس کے مساوی/ نوجوان تنظیموں سے اندازاً تین سو کیڈٹ منتخب کرنے کے لئے 25 دوست ملکوں میں مقابلہ جاتی ٹسٹ کرائے گئے تھے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کیڈٹوں کی شرکت کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں مزید پندرہ ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہیں۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ، کینڈا، برازیل ، ارجنٹینا، جاپان، متحدہ عرب امارات، عمان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ماریشس، سیشلز، اور موزبیق۔ اس سے پہلے عام طور پر دس دوست ممالک این سی سی کیمپ میں شریک ہوتے تھے جن میں روس، سنگا پور، ویتنام ، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، کرغستان اور قراقستان شامل ہیں۔

اکتوبر 2021 کے اخیر تک سلیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ آر ڈی سی۔ 2020 میں ہر ملک سے دس کیڈٹس اور ان کے انسٹرکٹرشامل ہوں گے جن کی مجموعی تعداد 300 کے قریب ہوگی۔ مقابلہ جاتی ٹسٹ میں ایک کوئز شامل ہے جس میں شرکاء کے اندر ہندوستانی ثقافت اور ورثے ، جغرافیہ ، سیاست ، حصولیابیوں اور مشہور ہستیوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے اس نوعیت کے سوال ہوتے ہیں۔ یہ ٹسٹ مذکورہ ممالک میں سفارتخانے/ہائی کمیشن میزبان ملک کی تنظیم کے ساتھ اشتراک میں کراتے ہیں۔

اب تک سات ممالک، برازیل، ارجنٹینا، ماریشس، سیشلز، نائجیریا، موزبیق اور مالدیپ نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ دیگر ممالک تصدیق کے آخری مرحلے میں ہیں۔

این سی سی۔ آر ڈی سی سلیکشن کا عمل این سی سی ڈائرکٹریٹ کے ذریعہ ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں میں بھی شروع کرایا گیا ہے۔ کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کیمپ کی  مدت 34 دن ہوگی جو سترہ /اٹھارہ دسمبر 2021 سے شروع ہوگا اور اس میں کوارنٹینس کی مدت بھی شامل ہوگی۔ کیمپ کا اصل انعقاد سولہ جنوری سے 29 جنوری تک ہوگا جس میں 28 جنوری 2022 کو وزیر اعظم کی ریلی بھی شامل ہے۔

کیمپ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔ ہندوستان آنے والے کیڈٹوں کو پوری طرح ویکسین لگوانے اور ہیلتھ انشورنس کے لئے کہا گیا ہے۔

****

 

 

U.No:9857

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1762198) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam