بجلی کی وزارت

مارکیٹ پر مبنی اقتصادی کھیپ(ایم بی ای ڈی) کے نفاذ کے لئے فریم ورک—


 صارفین کے لئے بجلی کی خریداری کی لاگت میں کمی کی غرض سے پہلے مرحلے کااجرا

ایم بی ای ڈی سے صارفین کے لئے بجلی کی لاگت میں لگ بھگ 5 فیصد کمی ہونے کاامکان ہے

Posted On: 08 OCT 2021 12:36PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت، صارفین کے لئے بجلی کی لاگت میں کمی لانے کے مقصد سے، بجلی کےشعبے میں مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے کی غرض سے مناسب طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران بجلی کی تیاری سے متعلق صلاحیت میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اور بجلی کے اچھی طرح ضم شدہ قومی گرڈ کی بدولت اب یہ صحیح وقت ہے کہ ملک میں بجلی تیار کرنےوالے پلانٹس کے کام کاج کو پوری طرح بروئے کار لانے کی سمت پیش رفت کی جائے تاکہ ترسیلی اداروں اور اصل صارفین کو گھٹی ہوئی لاگت کے فائدے پہنچائے جاسکیں۔

اس  لئے اس بات کو عام طورپر تسلیم کیاگیا ہے اور بجلی کی مارکیٹ کے کام کاج کی اصلاح اور ‘‘ ایک ملک، ایک گرڈ، ایک تکریر، ایک قیمت‘‘ سے متعلق فریم ورک کی جانب پیش رفت میں لازمی اگلا قدم، مارکیٹ پر مبنی اقتصادی کھیپ(ایم بی ای ڈی) پر عمل درآمد ہے۔ جس کی پہل بجلی کے انضباط سے متعلق مرکزی کمیشن نے کی ہے۔ ایم بی ای ڈی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک بھر کے بجلی کی تیاری سے متعلق سب سے  سستے وسائل کو بروئے کار لایاجائے تاکہ مجموعی نظام کی مانگ کو پورا کیاجائے اور اس طرح ترسیلی کمپنیوں  اور بجلی تیار کرنے والے  اداروں دونوں کو اس سے فائدہ پہنچے اور بالآخر بجلی کے صارفین کو خاطر خواہ سالانہ بچت ہوسکے۔

بجلی کی وزارت نے ایم بی ای ڈی کے نفاذ میں اتفاق رائے پر مبنی اور مرحلہ وار حکمت عملی کی ضرورت کااعتراف کیا ہے جس سے کہ اس میں شراکت داروں، بجلی کاتبادلہ کرنےوالے اداروں اور لوڈ روانہ کرنے والے مراکز کو بتدریج نئے نظام کو اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سلسلے میں بجلی کی وزارت نے یکم جون 2021 کو تمام متعلقہ شراکت سے معلومات اور آراء حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک نوٹ ارسال کیاتھا۔ وزارت نے 6 جولائی 2021 کو ریاستی سرکاروں کی شمولیت کے ساتھ ایک مشاورتی ورک شاپ کاانعقاد کیا تھا۔ ورک شاپ کے دوران بہت سی رائے زنی اور تبصرے موصول ہوئے ۔بعد ازاں جن پر وزارت نے غوروخوض کیا۔اس پر عمل رکتے ہوئے ترسیلی کمپنیوں، بجلی کے انضباطی کمیشنوں، متعلقہ ریاستی اداروں وغیرہ کے ساتھ 26 اگست 2021 ایک دوسرا مشاورتی ورک شاپ منعقد کیاگیاتھا۔

بجلی کی وزارت نے ایک مرحلے وار حکمت عملی اور ایم بی ای ڈی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے لئے اختیار کئے جانے والے عمل کےبارے میں تمام کلیدی شراکت داروں کے مابین خاطر خواہ ہم آہنگی کا مشاہدہ کیا۔ یہ  عمل بجلی تیار کرنےوالے بین ریاستی اسٹیشنوں کی لازمی شرکت کے ساتھ شروع ہوگا۔ ان کے علاوہ دیگر اداروں کے بجلی تیار کرنے والے پلانٹس بھی رضا کارانہ بنیاد پر پہلے مرحلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ایم بی ای ڈی کے پہلے مرحلے کانفاذ یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا منصوبہ ہے اس سے پہلے سی ای آر سی خود  کو اپنے ضابطوں کے مطابق ہم آہنگ کریں گے اور سسٹم کو خوش اسلوبی کے ساتھ مصروف عمل بنانے کو یقینی بنانے کے  لئے آزمائشی مشق بھی کی جائے گی۔

****************

 (ش ح۔ع م ۔ رض)

 

U NO. 9845



(Release ID: 1762120) Visitor Counter : 165