صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ہم آتم نربھربھارت کے تعمیر کی امید صرف اسی صورت میں کرسکتے ہیں جب ٹکنالوجی ، انسانی وسائل اور ان دونوں تک ایک ساتھ رسائی ہو:صدر کووند


صدرجمہوریہ ہند نے چام راج نگرمیں چام راج نگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نوتعمیر شدہ ٹیچنگ اسپتال کا افتتاح کیا

Posted On: 07 OCT 2021 6:06PM by PIB Delhi

 

صدرجمہوریہ  ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہم آتم نربھربھارت کے تعمیر کی امید صرف اسی صورت میں کرسکتے ہیں ،جب تکنالوجی ، انسانی وسائل اور ان دونوں تک ایک  ساتھ ہماری رسائی  ہو۔وہ آج  (7اکتوبر ، 2021)کرناٹک کے چام راج نگر میں، چام راج انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نوتعمیر  شدہ ٹیچنگ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

اس حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ  چام راج نگر انسٹی آف میڈیکل سائنسز (سی آئی ایم ایس)کے آس پاس کا علاقہ گھنے جنگلوں والا ہے اور اس میں رہنے والے بہت سے لوگوں کا تعلق درج فہرست ذاتوں و درج فہرست قبائل سے ہے ، صدرجمہوریہ نے سی آئی ایم ایس کی انتظامیہ اور کرناٹک کی ریاستی حکومت سے  ہمہ گیر صحت خدمات دستیاب کرانے کے ہدف کے ساتھ سبھی کو سستی حفظان صحت خدمات دستیاب کرانے کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے ۔یہ ملک میں طبی خدمات کی توسیع کے حقیقی مقصد کے عین مطابق ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ بھارت سرکارپہلے ہی ایمس کی تعداد 6سے بڑھا کر 22کرچکی ہے ۔ وہ پورے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے کے لئے ہرضلع میں نئے میڈیکل کالج بھی کھول رہی ہے ۔ جیسے جیسے نئے پوسٹ گریجویٹ کالج وجود میں آرہے ہیں ، موجودہ پوسٹ گریجویٹ اداروں کو بھی مرکزامتیاز بننے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ تاہم یہ بنیادی ڈھانچہ انسانی وسائل کے بغیر اپنے مقاصد کی تکمیل نہیں کرسکتا ۔ اگرہمارے پاس ایک مضبوط نظام تقسیم نہیں ہے ، تو سبھی طرح ٹکنالوجی بے کارہوجائیگی ۔ ہمیں اپنی صحت خدمات کو ملک کے دوردراز کے علاقوں تک لے جانے کی ضرورت ہے ۔ ہم ایک آتم نربھربھارت کی امید تبھی کرسکتے ہیں جب ہماری ٹکنالوجی ، انسانی وسائل اور ان  دونوں تک ایک ساتھ رسائی ہو۔

صدرجمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 21-2020میں  آیوشمان بھارت –آروگیہ کرناٹک اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے سی آئی ایم ایس کو تیسرا مقام حاصل ہواہے ۔ انھوں نے کہاکہ صحت خدمات تک رسائی کو فروغ دینے میں اس ادارے کے طلباء اور منتظمین کا اہم رول ہے ۔ انھوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ یہ زیرتربیت ڈاکٹر، نرس  اور پیرامیڈکس اعلیٰ سطح کی عہدبستگی اور سپردگی کے ساتھ قوم کی خدمت انجام دیں گے اوراپنے پیشے اور اپنے تعلیمی ادارے کا وقار بڑھائیں گے ۔

گذشتہ برس کے آغاز سے پوری دنیا میں کووڈ -19کی وباء کے اثرات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے ، صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہمارا ملک کوئی استثنی ٰ نہیں ہے اوراس سال ہم نے انفیکشن کی تباہ کن لہر کا سامنا کیا۔یہ ایک سنگین بحران تھا ، لیکن اس نے نادیدہ دشمن کے خلاف لڑائی میں سبھی بھارتیوں کو متحدکیا۔ دوسری لہر کا اثر کافی حدتک کم ہوگیاہے اوریہ ہمارے معالجین اور صحت اہلکاروں  کی حددرجہ جذبہ خودسپردگی  کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے فرض کی راہ میں اپنی زندگی کا نذرانہ تک پیش کردیا۔ ہمارا ملک ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گا ۔ ہمارے کورونا جانبازوں یعنی ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈکس اوردیگرمیں اپنے غیرمعمولی جوش سے ہمارے ملک کو وقاربخشا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے پس پشت بھی یہی جذبہ خودسپردگی کام کررہاہے ۔ بھارت میں نہ صرف ملک میں کورونا وائرس کے ٹیکے تیارکئے ہیں بلکہ ٹیکے لگانے میں بھی نئے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ ایک ہی دن میں ہم تقریبا ڈھائی کروڑافراد کو ٹیکہ لگانے میں کامیاب رہے اور ہمارامجموعی  کووریج جلد ہی ایک ارب کے ہندسے کو پارکرجائیگا۔ انھوں نے کہاکہ ہم اپنے صحت پیشہ وروں کی قابل اتباع عہد بستگی کے بغیریہ مقام حاصل نہیں کرسکتے تھے ۔

صدرجمہوریہ نے کہاکہ ان کے خیال میں دوپیشے  جو قوم کی ترقی کے لئے دوہری بنیاد بنتے ہیں وہ ہیں حفظان صحت اور تعلیم ،اور سی آئی ایم ایس  ان دونوں کو اپنے میں سموتا ہے ۔ یہ گریجویٹ سطح پر طبی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے ایک میڈیکل کالج ہے ۔ اسے چام راج نگرضلع میں سہ سطحی  صحت خدمات دستیاب کرانے والے واحد میڈیکل کالج ہونے کا فخرحاصل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 450بستروں والے اسپتال کے افتتاح سے یہاں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو عملی تجربہ اورتربیت کے زیادہ مواقع ملیں گے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہارکیاکہ جدیدترین سہولتوں  اور انتہائی درجے کی نگہداشت اور سپر اسپیشلٹی شعبوں  جیسے کارڈیالوجی  ، نیورولوجی وغیرہ کے لئے بنیادی ڈھانچے والے اسپتال  اس علاقے کے لوگوں کو بہتر صحت خدمات  فراہم کرے گا۔

صدرجمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں ۔

Please Click here to see the President's Speech

***************

 

ش ح۔م م ۔ ع آ  

U. NO. 9836

 



(Release ID: 1762045) Visitor Counter : 145