صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 93کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50.17 لاکھ خوراکیں دی گئیں
سردست صحت یابی کی شرح 97.96 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21,257 نئے معاملات درج کئے گئے
اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (2,40,221) ہے جو کہ کل معاملات کا 0.71 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.64) فیصد ہےجو کہ پچھلے 105 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
08 OCT 2021 9:32AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50,17,753 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 93 کروڑ (93,17,17,191) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 90,68,525 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,74,633
|
دوسری خوراک
|
89,78,960
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,57,144
|
دوسری خوراک
|
1,52,22,373
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
37,67,64,208
|
دوسری خوراک
|
9,56,87,462
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
16,35,63,468
|
دوسری خوراک
|
8,09,12,829
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,34,70,003
|
دوسری خوراک
|
5,83,86,111
|
میزان
|
93,17,17,191
|
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 24,963 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,32,25,221 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 97.96 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 103 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21,257 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,40,221 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.71 فیصد ہے۔205دن کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 13,85,706 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 58 کروڑ سے زیادہ (58,00,190) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.64 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 105دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 1.53 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار39 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 122 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔
****************
( ش ح ۔س ک۔ر ض)
U.No. 9833
(Release ID: 1762009)
Visitor Counter : 200