پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کاکوری قصبے میں اجولا کے تحت غریب خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن تقسیم کیے

Posted On: 05 OCT 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05  اکتوبر، 2021 / پیٹرولیم و قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج  اتر پردیش  کی راجدھانی لکھنؤ کے کاکوری قصبے میں پی ایم اجولا یوجنا کے تحت غریب خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشنس تقسیم کیے۔ ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور اور ملیح آباد کی ایم ایل اے محترمہ جے دیوی کوشل بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ اس تقریب کا انعقاد سیوا ہی سمرپن ہے منانے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

 

 

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ پچھلے 7 برسوں میں ملک نے ایل پی جی کنکشن کی تعداد دوگنا ہوئی ہے۔ یہ تعداد 2014 میں 14 کروڑ تھی اور اب یہ تقریباً 30 کروڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 2016 میں پی ایم اجول یوجنا شروع کی تھی اور 8 کروڑ کا نشانہ تقریباً 8 مہینے کے اندر اندر حاصل کر لیا تھا۔ جو مقررہ تاریخ سے پہلے ہی حاصل کر لیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت ضرورت مند کنبوں کو اس طرح کے مزید ایک کروڑ کنکشن دیئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ اسکیم بہت بڑے پیمانے پر کامیاب ہوئی ہے جس سے خواتین کو دھوئیں سے نجات ملی ہے اور انہیں ایک باوقار زندگی جینے کا موقع ملا ہے۔

مودی حکومت کے دیگر فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی شروع کردہ مرکزی اسکیموں کے نتائج بھی آرہے ہیں اور لوگوں کو ان سے زبردست فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے صفائی ستھرائی پر زور دیا تھا  اور وزیراعظم مودی نے سوچھ بھارت مشن شروع کر کے اس ویژن کو پورا کیا۔ جس کی وجہ سے تمام شہر کھلی جگہوں پر رفع حاجت کیے جانے سے پاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے  2014 تک شہری اسکیموں پر 1.57 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے لیکن پچھلے سات برسوں میں تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ تقریباً 3 کروڑ لوگ جو بھارت کے شہری اور دیہی علاقوں میں رہتے ہیں انہیں ان اسکیموں کے تحت مکانات دے دیئے جائیں گے۔ پی ایم یو وائی کے تحت اتر پردیش میں 2017 تک محض 17 ہزار مکانات کی مانگ کی گئی تھی لیکن پچھلے ساڑھے چار برسوں میں تقریباً 9 لاکھ مستفیدین کو اس اسکیم کے تحت مکانات دیئے گئے  ہیں۔

پیٹرولیم کے شعبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ خود لکھنؤ میں سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد 400 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ خردہ دکانوں کی تعداد اور شہر میں ایل پی جی مرکزوں کی تعداد پچھلے ساتھ برسوں میں 33 فیصد بڑھ گئی ہے۔  وزیر موصوف نے ملک میں  خاص طور پر اتر پردیش میں میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کے بارے میں بھی بتایا۔  انہوں نے کہا کہ تقریباً 90 کروڑ لوگوں کو مفت کووڈ ویکسین دیا جاچکا ہے۔

جناب کوشل کشور نے مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا جن سے غریبوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 کروڑ لوگوں کو کووڈ کے وران مفت راشن دیا گیا ، کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں اور تمام غریبوں کو اگلے سال تک مکانات فراہم کر دیئے جائیں گے۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

05.10.2021

U –9740



(Release ID: 1761987) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil