وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومتِ ہند نے جی ایس ٹی معاوضے کی کمی کے عوض ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 40 ہزار کروڑ روپےجاری کئے


رواں سال میں مجموعی طور پر 1,15,000 کروڑ روپے جی ایس ٹی معاوضے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جاری کئے گئے ہیں

Posted On: 07 OCT 2021 3:04PM by PIB Delhi

 

 

 

وزارت خزانہ نے آج مقننہ والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 40,000 کروڑ روپے جاری کئے۔ یہ رقم جی ایس ٹی معاوضے میں کمی کو پورا کرنے کی خاطر یکے بعد دیگرے قرض کی سہولت کے تحت جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل 15 جولائی 2021 کو مقننہ والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75,000 کروڑ کی رقم  جاری کی گئی تھی۔ اِس اجرا کے ساتھ  جی ایس ٹی معاوضے کے عوض یکے بعد دیگرے قرض کے طور پر رواں مالی سال میں جاری کی جانے والی کل رقم 1,15,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جاری کی جانے والی یہ رقم عام جی ایس ٹی معاوضے کے اُس رقم کے  علاوہ ہے جو ہر دو مہینے بعد محصول کی اصل وصولی سے جاری کی جاتی ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کی 28.05.2021 کو 43 ویں میٹنگ کے بعد مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 22-2021 میں 1.59 لاکھ کروڑ روپے قرض لے گی اور اسے مقننہ والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یکے بعد دیگرے بنیاد پر جاری کرے گی تاکہ معاوضہ فنڈ میں جمع ہونے والی ناکافی رقم کے سبب معاوضے کے کم اجرا کی وجہ سے وسائل کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ یہ رقم مالی سال 21-2020 میں اسی نوع کی اختیار کردہ سہولت کے اصولوں کے مطابق ہے  جہاں  1.10 لاکھ کروڑ روپے  ایسے ہی نظم کے تحت ریاستوں کو جاری کئے گئے تھے۔

یکے بعد دیگرے  قرضے کے طور پر ریاستوں کو جو یہ 1.59 لاکھ کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے وہ (محصولات کی وصولی کی بنیاد پر) ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کے معاوضے سے سوا ہوں گے جس کا اندازہ ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران مقننہ والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کئے جانے کے تعلق سے لگایا گیا تھا۔مالی سال 22-2021 میں جمع ہونے والے جی ایس ٹی معاوضے کی رقم سے 2.59 لاکھ کروڑ روپے کا زیادہ ہونا متوقع ہے۔

تمام اہل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (بمع مقننہ) نے یکے بعد دیگرے قرض کی سہولت کے تحت معاوضے کی کمی کی فنڈنگ کے انتظامات سے اتفاق کیا ہے۔ عالمی وبا کوویڈ 19 سے مؤثر طور پر نمٹنے اور بنیادی اخراجات میں ایک قدم آگے رہنے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ان کی کوششوں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے وزارت خزانہ نے مالی امداد 22-2021 کے دوران  1,15,000 کروڑ کے یکے بعد دیگرے قرض کی سہولت کے تحت امداد جاری کیا (جو پورے سال کی کل تخمینہ شدہ کمی کے 72 فیصد سے زیادہ ہے )۔ باقی رہ جانے والی رقم مقررہ وقت میں جاری کی جائے گی۔

آج جاری کردہ 40,000 کروڑ روپے میں سے حکومت ہند کی 5 سالہ تمسکات سے مجموعی طور پر 23,500 کروڑ روپے اور 2 سالہ تمسکات سے 16,500 کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے ہیں۔ آج فراہم کردہ فنڈز میں مرکزی حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینے کی ضرورت نہیں تھی۔

 

توقع کی جاتی ہے کہ  فراہم کی جانے والی مالی مدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومتی اخراجات کی منصوبہ بندی کرنے اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گی۔

ریاست/ مرکزی علاقہ وار رقم جو 07.10.2021 کو جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی کے عوض "یکے بعد دیگرے"  جاری کی گئی۔

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست کے نام /یو ٹی ایس

جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے آمدنی میں کمی کی تلافی کے لیے جاری کردہ رقم

5 سال کی مدت

2 سال کی مدت

کل

1.

آندھراپردیش

483.61

339.56

823.17

2.

آسام

262.20

184.10

446.30

3.

بہار

1,007.42

707.34

1,714.76

4.

چھتیس گڑھ

733.84

515.25

1249.09

5.

گوا

125.19

87.90

213.09

6.

گجرات

1,927.34

1,353.24

3,280.58

7.

ہریانہ

1,092.85

767.32

1,860.17

8.

ہماچل پردیش

398.33

279.68

678.01

9.

جھارکھنڈ

367.14

257.78

624.92

10.

کرناٹک

2,676.56

1,879.28

4,555.84

11.

کیرالا

1,291.65

906.90

2,198.55

12.

مدھیہ پردیش

1,036.24

727.57

1,763.81

13.

مہاراشٹر

2,037.01

1,430.24

3,467.25

14.

میگھالیہ

20.84

14.63

35.47

15.

اڑیشہ

950.37

667.28

1617.65

16.

پنجاب

1,793.14

1,259.01

3,052.15

17.

راجستھان

1,074.23

754.25

1,828.48

18.

تمل ناڈو

1,196.46

840.07

2,036.53

19.

تلنگانہ

675.31

474.15

1149.46

20.

تریپورہ

59.27

41.61

100.88

21.

ہماچل پردیش

1,203.11

844.74

2,047.85

22.

اتراکھنڈ

492.63

345.89

838.52

23.

مغربی بنگال

949.63

666.76

1616.39

24.

مرکزکے زیر انتظام دہلی

915.34

642.69

1558.03

25.

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر

568.30

399.02

967.32

26.

مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری

161.99

113.74

275.73

 

کل

23,500.00

16,500.00

40,000.00

****

U.No:9812

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1761956) Visitor Counter : 218