بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب پی ایل ہرنادھ نے پارادیپ پورٹ ٹرسٹ کے  چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 07 OCT 2021 2:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،07 اکتوبر / جناب پی ایل ہرنادھ نے آج پارادیپ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین  کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ وہ 1994 بیچ کے آئی آر ٹی ایس افسر ہیں اور انہوں نے نئی دلّی کے پوسا میں  بھارتی  زرعی تحقیقی ادارے سے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ جناب ہرنادھ  نے اپنے 27 سالہ کیریئر میں 22 سال بھارتی ریلوے میں اور پانچ سال جہاز رانی کی وزارت میں  کام کیا ہے ۔ جناب ہرنادھ نے اپنے موجودہ دور میں پارادیپ پورٹ ٹرسٹ کو  اول نمبر  اور ملک کی اہم بندر گاہ بنانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے تمام فریقوں جیسے اسٹیمر ایجنٹ ، سرکاری مشینری وغیرہ سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جناب ہرنادھ نے  اہم مغربی ڈوک پروجیکٹ  سمیت  پی پی ٹی کے آنے والے پروجیکٹوں کی تکمیل  کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JZJB.jpg

 

          جناب ہرنادھ  ، اِس سے پہلے رائے پور ڈویژن اور چکردھر پور  ڈویژن میں  سینئر ڈویژنل آپریشنس مینجر کے طور پر  کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے  جنوب مشرقی ریلوے اور جنوب وسطی ریلوے کے ڈپٹی چیف آپریشن مینجر  اور مشرقی ساحلی ریلوے کے چیف آپریشن مینجر ( مارکیٹنگ ) کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ پی پی ٹی میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ مشرقی ساحلی ریلوے کے چیف فریٹ ٹرانسپورٹ مینجر کے طور پر  کام کر رہے تھے ۔ انہیں ریل ٹرانسپورٹ ، خاص طور پر مال برداری کے کاروبار اور ٹریفک پلاننگ کا وسیع تجربہ ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RRF3.jpg

 

ریلوے کی وزارت نے ، اُن کے ذریعے کئے گئے قابلِ ستائش کاموں کے اعتراف میں  سال 2002 ء اور 2005 ء میں  نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلنٹ مینجمنٹ سے نوازا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032I7V.jpg

 

          جناب ہرنادھ نے 2015 ء سے 2020 ء تک  وشاکھا پٹنم پورٹ  کے وائس چیئرمین  کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے ۔ وہ  کوئلہ ، کنٹینر وغیرہ جیسے کارگو کے لئے صارفین کو  مکمل  لاجسٹکس سولوشن فراہم کرنے کے لئے اختراعی طریقے  اختیار کرنے میں کافی سرگرم رہےہیں ۔ اپنی مدتِ کار کے دوران ، انہوں نے وشاکھا پٹنم پورٹ  کی مجموعی ترقی کے لئے کافی تعاون کیا اور وہ ملک کی اہم بندر گاہوں میں  تیسرے مقام پر پہنچی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (07-10-2021)

U. No.  9809



(Release ID: 1761873) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil