کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے سماجی-اقتصادی پہلوؤں کو توجہ میں رکھتے ہوئے بند کانوں کے مقامات کو پھر سے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال شروع کیا
کانوں کو بند کرنے کا فریم ورک دو مراحل میں نافذ کیا جائے گا
اس کے لئے عالمی بینک کے ساتھ رہنمائی اور تعاون کے لئے ابتدائی بات چیت بھی شروع ہوچکی ہے
Posted On:
06 OCT 2021 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6اکتوبر 2021/ کوئلے کی وزارت ادارہ جاتی گورنینس کے تین اہم پہلوؤں،عام عوام اورمعاشرہ،آب و ہوامیں سدھار اور منصفانہ طریقے سے زمین کے دوبارہ استعمال کے لئے ایک مضبوط(کان بند کرنے) مائن کلوزر کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔ وزارت اس منصوبہ کے لئے عالمی بینک سے تعاون اور مدد حاصل کرنے کے لئے ابتدائی طور پر غوروخوض کررہی ہے۔ مختلف ممالک میں کان بند کرنے کے معاملے میں عالمی بینک کا وسیع تجربہ بے حد فائدہ مند ہوگا۔ساتھ ہی اس کے ذریعہ کام بند کرنے کے معاملے کو مکمل کرنےمیں بہترین طریقے اور معیارات کو اپنانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک کے ساتھ مجوزہ تعاون کے لئے ایک ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ (پی پی آر)ضروری منظوری کے لئے وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔
وزارت کوئلہ کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سیل کے ذریعہ بند کانوں کے مقام کو دوبارہ استعمال کرنے کے عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔ نئے پروگراموں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کوئلہ کمپنیوں اور کوئلہ کنٹرول دفتر کے ساتھ کئی دور کی میٹنگیں بھی ہوچکی ہیں۔ ان کے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں اور نیتی آیوگ کے ساتھ بین وزارتی گفتگو بھی ہوئی ہے۔
ابھی تک ہندستانی کوئلہ شعبہ ، کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کی توانائی کی مانگ کو پورا کرنے میں اپنی پوری کوشش کرتا آرہا ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیات اور مقامی معاشرے کی دیکھ بھال پرزور دینے کے ساتھ پائیدار ترقی کی راہ کو اپنانے کی سمت میں بھی مختلف پہلیں کرتا رہا ہے۔
حالانکہ ہندستانی کوئلہ شعبہ کےلئے کانوں کو منظم طریقے سے بند کرنے کا تصور نیا ہے۔ کان بند کرنے کے رہنما اصول پہلی مرتبہ 2009 میں پیش کئے گئے تھے۔ 2013 میں انہیں پھر سے جاری کیا گیا اور ابھی بھی یہ فروغ کے عمل میں ہیں۔چونکہ ہندستان میں کوئلے کی کانکی بہت پہلے شروع ہوگئی تھی۔ ہمارے متعدد کوئلہ علاقے کی کانیں سالوں سے بھری پڑی ہیں جو طویل عرصے سے استعمال نہیں کی گئی ہیں۔
مرحلہ:1 اس کے تحت موجودہ اور طویل کوئلہ کانوں کو بند ہونے سےمتعلق ایک تفصیلی فریم ورک بنانے کے لئے ہندستانی کوئلہ ایکو سسٹم کا تفصیلی نقشہ شامل ہے۔ اداروں کی تیاری اور صلاحیت، کانوں کو بند کرنے کا موجودہ عمل، کوئلہ کانوں کے آس پاس کی سماجی اقتصادی صورتحال اور ماحولیات کی بنیاد اس میں شامل ہوں گے۔ اس عمل کے ذریعہ جو نتائج حاصل ہوں گے ان کی بنیاد پر موجودہ قانون اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں سدھار کا مشورہ دیا جائے گا اور مالی انتظام کے ساتھ مذکورہ ٹیم اہم پہلوؤں کو شامل کرتے ہوئے کان بند کرنے کے لئے لائحہ عمل یا روڈ میپ پیش کیا جائے۔
مرحلہ: 2 ۔ حتمی روڈ میپ کے مطابق کان بند کرنے کے پروگرام کو حقیقی طور سے عمل میں لایا جائے گا اور اس میں شامل ہوں گے۔ (1) بند کرانے سے پہلے کے منصوبے، (2)جلد بند کرانا اور (3) علاقائی سطح پر بدلاؤ کے لئے روڈ میپ۔ اس کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی پیچھے نہ چھوٹے۔ یہ مرحلہ، مرحلہ 1 کے مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگا اور لمبے وقت تک جاری رہے گا اور عمل کے دوران سیکھے گئے تجربوں کی بنیاد پر، ضرورت پڑنے پر چھوٹے چھوٹے بدلاؤ بھی کئے جاسکیں گے۔
پروگرام کا مرحلہ1:۔ جس کے 10-12 مہینوں تک جاری رہنے کا امکان ہے اور جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے۔ اس پروگرام کے دونوں مرحلوں کی نگرانی کے لئے کوئلہ کنٹرول دفتر کےانتظامی کنٹرول میں ایک خصوصی انتظامی اکائی (ایس پی ای) کا قیام کیا جائے گا ۔ پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لئے کوئلہ کمپنیوں کو ایس پی ای کے ساتھ تال میل بنانے کے لئے مختلف موضوعات کی ایک وقف ٹیم بھی بنائی جائے گی۔
یہ امید کی جاتی ہےکہ اگلے 3-4 برسوں کی مدت کے دوران مسلسل تجربات سے کان بند کرنے کا ایک تفصیلی خاکہ کا فروغ ہوگا۔ کان بند کرنے والے اداروں کو کافی حد تک مضبوط کیا جائے گا اور کان کو بند کرنے کے لئے ضروری بہتر پالیسی کی ضرورت ہوگی، جو کہ درمیانے سے طویل مدت کی بنیاد پر بنے گی۔ اس پروگرام کا سب سے اہم نتیجہ تمام پرانے کان کنی مقامات کا پائیدار ستعمال ہوگا ، جو طویل مدت تک بیکار پڑے ہیں۔اسکے تحت نہ صرف کانوں کےمقامات کو مستقل طور سے بحال کیا جائے گا بلکہ کانوں پر منحصر کنبوں کے روزگار کا بھی دھیان رکھا جائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9780
(Release ID: 1761633)
Visitor Counter : 303