نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے تیزی سے شہری کاری کو ایک موقع قرار دیا ؛  لوگوں پر شہر مرکوز  منصوبہ بندی اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا


ہمارے شہروں کو شمولیاتی شہر ہونا چاہیے جو شہری غریبوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوں : نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے تریپورہ کی طرف سے منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی

اگرتلہ میں اسمارٹ روڈ پراجیکٹوں کا آغاز کیا

شمال مشرق کی ترقی کے لیے، جسمانی اور ڈیجیٹل رابطے کو فروغ دیا جانا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ایس ایچ جی اور دیگر شعبوں سے کامیابی حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 06 OCT 2021 2:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 اکتوبر2021:   آج نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نےتیزی سے شہرکاری کو ایک موقع کے طورپر دیکھنے پر زور دیا اور عوام پر مرکوز شہری منصوبہ بندی اور ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا ’’ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے شہر ایسے شمولیاتی شہر ہیں جو شہری غریبوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور جو پانی کی فراہمی، سیور کے کنیکشن، رہائش اور بہتر خدمات کی فراہمی تک رسائی میں اضافہ کر رہے ہیں‘‘۔

نابئ صدر جمہوریہ نے یہ ریمارکس تریپورہ حکومت کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک شہری استقبالیہ کے دوران  دیئے۔ اس موقع پر  جناب نائیڈو نے اگرتلہ شہر کی سڑکوں کو اسمارٹ سڑکوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہ کسی بھی خطے کی مجموعی ترقی کے لیے اچھا رابطہ ایک شرط ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری  خشکی سے محصور شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں  اور بھی زیادہ درست ہے۔

انھوں نے مزید کہا’’ رابطے چاہے وہ جسمانی ہوں یا ڈیجیٹل، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے انھیں بہتر بنانا ہوگا‘‘۔نئے افتتاح شدہ منصوبے کے تحت ، اگرتلہ شہر کے اندر سڑکیں اور اس کے مضافاتی علاقے سے منسلک ہونے والی سڑکوں کو 439 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ، آب وہوا کے اثرات سے محفوظ رہنے والی سڑکوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد نہ صرف شہر کو آلودگی سے پاک کرنا ہے بلکہ اگرتلہ کے باشندوں کو بہتر لائٹنگ، فٹ پاتھ، اشارے، طوفانی پانی کے اخراج کی نالیوں اور افادتی کوریڈور کے ذریعے بھی بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ جناب نائیڈو نے کہا ’’مل کر یہ ترقیاتی اقدام، شہری سیلابوں  کو کم کرکے اور ہوا کے معیار  کو درست کرکے صحت عامہ کو بھی بہتر بنائیں گے‘‘۔

ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت شمال مشرقی خطے میں  بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا نوٹس لیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اس جستجو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، حکومت تریپورہ نے ریاست کی سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ نقل وحمل کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کئی منصوبوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک پہلے ہی تریپورہ کے آخری سرے یعنی سبروم تک پھیل چکا ہے اور آبی گذرگاہوں کو بحال کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ جلد ہی ایک موثر اورسستے ذرائع آمد ورفت کے طور پر سامنے آسکتی ہیں۔ ایم بی بی ہوائی اڈے کو اپ گریڈ کرنے اور کیلاشہر ہوائی اڈے کو فعال بنانے کی کوششوں کی تعریف کرتےہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  یہ مشترکہ کوششیں تریپورہ میں سیاحت اور دیگر صنعتوں کو فروغ دیں گی۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ تریپورہ انناس، جیک پھل، لیمو، سنترے جیسے پھلوں کے لیے ذرخیز زمین ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور بیرون ملک ان پھلوں کے لیے صحیح مارکیٹ روابط پیدا کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا ’’نئی متعارف کرائی گئی کسان ریل، تریپورہ کو نئی دلّی، کولکتہ اور دیگر شہروں سے منسلک کرتی ہے اور اس طرح تریپورہ کے کسانوں کے لیے ملک میں اپنی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لیے ایک نئی راہ کھلی ہے‘‘۔ انھوں نے تجویز دی کہ مرکز اور ریاستوں کو ،ہماری دیسی مصنوعات کی عالمی مقبولیت کے  پیش نظر ،اپنی باغبانی کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انھوں نے زور دیا کہ اپنے کسانوں کے لیے بہتر رسائی اور بہتر برانڈنگ، مارکیٹنگ اور رابطے فراہم کرنے چاہئیں تاکہ زرعی برآمدات میں اضافہ ہو۔

جناب نائیڈو نے ’اگر‘مشن کا بھی خیر مقدم کیا جو حال ہی میں تریپورہ سے شروع کیا گیا تھا اور جس کا مقصد 2025 تک سالانہ 2000 کروڑ روپئے تک کی مالیت کی ریاست میں ’اگر‘ پر مبنی  معیشت بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  زیادہ سے زیادہ ’اگر‘ کی شجرکاری کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔ اس طرح یہ پودوں کی خطروں سے دوچار قسموں کے تحفظ اور پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کیرالہ کے بعد تریپورہ ملک میں قدرتی ربڑ کا سب سے زیادہ پیداوار دینے والا علاقہ ہے، انھوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ربڑ کے پودے لگانے میں مدد کرنے اور ربڑ پر مبنی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریف کی۔

یہ واضح کرتے ہوئے کہ ماضی میں بانس کی چھڑیوں پر درآمداتی ڈیوٹی میں کمی سے ، تریپورہ میں اگربتی اسٹک کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ  حکومت ہند نے  اب اگربتی اسٹکس پر بھی درآمداتی ڈیوٹی بڑھادی ہے اور اس کے نتیجے میں  اس صنعت نے  ریاست میں فروغ پانا شروع کردیا ہے۔ اس گھریلو کاروباری سرگرمی کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی گئی ہے جس کا نام مکھیہ منتری اگربتی آتم نربھر مشن ہے۔

ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس امید کا اظہار کیا کہ تریپورہ کی سرکار وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیو کی قیادت میں تریپورہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔ حکمرانی میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  حکومتی اقدامات کے ثمرات آخری فائدہ اٹھانے والے تک بھی پہنچنے چاہئیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے اعادہ کیا ’’سرکاری فنڈس میں تاخیر، انحراف،کمزوری نہیں ہونی چاہیے‘‘۔

بعد میں، نائب صدر جمہوریہ نے بنیادی شعبے کے کامیابی حاصل کرنے والوں، ایس ایچ جی کے ارکان اور فرنٹ لائن ورکروں کے ساتھ بات چیت کی۔

ایس ایچ جی کو ان کی لگن اور محنت کے لیے سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  وہ نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے بلکہ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جناب نائیڈو نے  اس موقع پر موجودہ خواتین ایس ایچ جی اراکین کی سرگرمیوں اور تجربات کے بارےمیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ان کے تجربات سنے اور ان کی سرگرمیوں اور فلاح وبہبود کے بارے میں بہت سے سوالات بھی کئے۔

صحت دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے وبائی امراض کے دوران ملک کے لیے ان کی خدمات کی ستائش کی اور دوسری لہر کے دوران ان کے تجربات کے بارے میں سنا۔

 

اس تقریب کے دوران تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیو، سماجی انصاف اور بااختیار بنانےکے محکمے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پریتما بھومک، تریپورہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب جیشنو دیو ورما، تریپورہ سرکار میں چیف سکریٹری ڈاکٹر کمار آلوک اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

*****

U.No.9778

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1761554) Visitor Counter : 146