وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 7 اکتوبر کو پی ایم کیئرز کے تحت قائم پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کو قوم کے لیے وقف کریں گے
وزیراعظم 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 35 پی ایس اے آکسیجن پلانٹس وقف کریں گے
پی ایس اے آکسیجن پلانٹس اب ملک کے تمام اضلاع میں لگائے جائیں گے
Posted On:
06 OCT 2021 2:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ایمس رشی کیش ، اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم کیئرز کے تحت قائم 35 پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس قوم کو وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک کے تمام اضلاع میں اب پی ایس اے آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
اب تک ، ملک بھر میں پی ایم کیئرز کے تحت کل 1224 پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کی مالی اعانت کی گئی ہے ، جن میں سے 1100 سے زائد پلانٹس کو کمیشن دیا گیا ہے ، جو روزانہ 1750 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی پیداوارکرتے ہیں۔ یہ حکومت کی طرف سے عالمی وبا کووڈ-19 کے آنے کے بعد سے بھارت کی طبی آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے فعال اقدامات کا بین ثبوت ہے۔
ملک کے ہر ضلع میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگانے کا منصوبہ پہاڑی علاقوں ، جزیروں اور دشوار گزار علاقوں میں حائل پیچیدہ اور مشکل ترین چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران عمل میں لایا گیا۔
سات ہزار سے زائد اہلکاروں کو تربیت دے کر ان پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہیں ایک امبیڈیڈ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی ایک اپڈیٹیڈ اور تکنیک سے لیس ویب پورٹل کے ذریعے کام کاج اور کارکردگی کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جائے گی۔
اتراکھنڈ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ مرکزی وزیر صحت بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
****************
ش ح - س ک
U. NO. 9769
(Release ID: 1761529)
Visitor Counter : 277
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada