وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے بودھ سیاحت کے امکانات کو فروغ دینے کی غرض سے بودھ گیا میں کانفرنس کاانعقاد کیا


اس کانفرنس میں کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، نوجوانوں میں بودھ مقامات کو فروغ دینا اور خصوصی بدھسٹ سرکٹ ٹرین پر خاص توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 06 OCT 2021 1:55PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات:

  • 4 اکتوبر تا 8 اکتوبر2021 ، بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس جاری ہے۔
  • کانفرنس کے دوران ایئر ، ریل اور سڑک کنکٹی ویٹی سمیت بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
  • آئی آر سی ٹی سی نے بدھسٹ خصوصی ٹرین اور اس میں فراہم کی جارہی سہولتوں کے تعلق سے تفیلی جائزہ پیش کیا۔ ٹرین میں  منی لائبریری سمیت یہ سہولتیں آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے بودھ سیاحت کے امکانات کو فروغ دینے کی غرض سے 5 اکتوبر 2021 کوایک کانفرنس کاانعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کے ڈی جی جناب جی کملا وردھن راؤ، حکومت بہار کے سیاحت کے شعبے  کے ڈائریکٹر ، گیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سیاحت کی وزارت کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس کااہم مقصد حکومت ہند کے ذریعہ بدھسٹ سرکٹ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور کوششوں کو اجاگر کرنا اور بھارت میں بودھ سیاحت کے فروغ کی غرض سے آئندہ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور غوروخوض کرناتھا۔ یہ کانفرنس، سیاحت کی وزارت کی جانب سے 4 اکتوبر تا 8 اکتوبر 2021 منعقد ہونے والے بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور کا ایک حصہ تھی۔ بدھسٹ سرکٹ فارم ٹور کا 4 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے آغاز کیاگیا تھا جسے سیاحت اور دفاع کے وزیر مملکت جناب  اجے بھٹ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

5.jpg

اس کانفرنس میں وفود اور شرکاء میں انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرس(آئی اے ٹی او)، ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرس(اے ڈی ٹی او آئی) اور ایسوسی ایشن آف بدھسٹ ٹور آپریٹرس( اے بی ٹی او) کے ارکان شامل تھے۔ کانفرنس کے دوران ائیر، ریل  اور سڑک کنکٹی ویٹی سمیت بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے  متعلق امور پر خاص توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا گیا کہ گیا کو نوجوان نسل سمیت سبھی عمر کے سیاحوں  کےلئے پورے سال کے سیاحتی مقام کے طور پر فرو غ دیا جاناچاہئے تاکہ وہ بودھ مذہبی مقامات اور سیاحتی جگہوں پر جاسکیں۔ بہار ٹورازم نے سیاحت سے متعلق پیش کئے جانے والے عناصر اور ترقی کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سمیت ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ آئی آر سی ٹی سی نے بدھسٹ اسپیشل ٹرین اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ ٹرینوں میں فراہم کی جانے والی ان سہولتوں میں ایک منی لائبریری بھی شامل ہے۔ اس کےساتھ ساتھ کانفرنس میں بودھ سیاحت کی مجموعی ترقی اور فروغ کےتعلق سے چنوتیوں اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

6.jpg

ایف اے ایم ٹور دہلی سے دہلی تک کےلئے ہے اور اس ٹور کے دوران بودھ گیا اور وارانسی کے مقامات پر ممتاز بودھ مذہبی مقامات اور کانفرنسز کااحاطہ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ٹور آپریٹروں، ہوٹل کاکاروبار کرنے والے افراد، میڈیا اور سیاحت کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کے عہدیداروں سمیت لگ بھگ 125 وفود کے شرکت کرنے کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ لگ بھگ 100 مقامی ٹور آپریٹرس اور سیاحت اور ہاسپیلیٹی شعبے کے دیگر متعلقہ شراکت دار، بودھ گیا اور وارانسی میں تقاریب میں شرکت کریں گے۔ جس کے دوران وہ سرکٹ میں سیاحت کی ترقی  اور فروغ سے متعلق کلیدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سیاحت کی وزارت، مختلف مرکزی وزارتوں اور بہار اور اترپردیش کی ریاستی سرکاروں کے  اشتراک کے ساتھ پورے بہار اور اترپردیش میں سبھی بودھ مقامات پر بدھسٹ سرکٹ تیار کررہی ہے۔ بدھسٹ سرکٹ کے تحت ترقی کے بڑے چوٹی کے نشانوں میں کنکٹی ویٹی، بنیادی ڈھانچہ اور متعلقہ ضروری سازو سامان ، ثقافتی تحقیق، وراثت اور تعلیم، عوامی بیداری، مواصلات اور رابطہ کاری شامل ہیں۔ مذکورہ بالا چوٹی  کےنشانوں کے تحت جو بڑے اقدامات کئے جارہے ہیں ان میں کشی نگر اور شراوستی کے مقامات پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعمیر وترقی، بدھسٹ مقامات کو جوڑنے والے اے سی ایس اڑان روٹس پر پروازیں شروع کرنا، گیا ریلوے اسٹیشن کی تزئین کاری، بدھسٹ مقامات کو جوڑنے والی قومی اور ریاستی شاہراہوں کی تعمیر، معروف اور علامتی مقامات اور سودیش درشن اسکیم کےتحت بودھ گیا کی جدید کاری، بودھ مقامات پر میوزیموں اور وراثتی مقامات کی تعمیر و ترقی، بدھسٹ تبتی اداروں میں مخطوطات کو ڈیجیٹل پر مبنی بنا کر انہیں محفوظ کرنا اور بدھ ازم سے متعلق کورسز کی جدید کاری وغیرہ شامل ہیں۔ عوامی بیداری، مواصلات اور رابطہ کاری سے متعلق چوٹی کے نشانوں کے تحت، بھارت میں بودھ مراکز اور وراثت کے فروغ کی خاطر مختلف اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جن میں نیشنل میوزیم میں مشترکہ بودھ وراثت کے بارے میں ورچوئل گیلری کی تزئین کاری، تقریبات کے سالانہ کیلنڈر تیار کرنا ، کلیدی  بنیادی منڈیوں میں بدھسٹ میڈیا مہم اور بدھسٹ کانکلیو وغیرہ شامل ہیں۔

****************

 (ش ح۔ع م ۔ رض)

U NO. 9765



(Release ID: 1761419) Visitor Counter : 173