کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا(پی ایم بی جے پی) نے محض چھ مہینوں میں مالی سال 2021-22 کا ہدف حاصل کرلیا ہے ملک بھر کے تمام ضلعوں کا احاطہ کرتے ہوئے پی ایم بی جے پی کے اسٹور کی تعداد بڑھ کر 8308ہوگئی


پی ایم بی جے پی کی دواؤں کی قیمت برانڈڈ دواؤں سے 50فی صد سے 90فی صد تک کم پر دستیاب ہیں

Posted On: 06 OCT 2021 1:52PM by PIB Delhi

 

دوا سازی اور میڈیکل ڈیوائیسیس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)نےجوپردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی جن پری یوجنا (پی ایم پی جے پی)، کو لاگو کرنے والی ایجنسی ہے، ستمبر 2021سے ختم ہونے سے پہلے مالی سال 2021-22 کے لئے 8300پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم  بی جے کے) کھولنے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔ملک کے تمام ضلعوں کا پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت احاطہ کیاگیا ہے۔سبھی آؤٹ لٹس پر دواؤں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئےموثر آئی ٹی سے آراستہ لوجسٹکس اور سپلائی چین نظام متعارف کرائے گئے ہیں۔

سرِ دست پی ایم بی جے پی کا پروڈکٹ  باسکٹ 1451اور240سرجیکل انسٹرومنٹس (آلات) پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ نئی دوائیں اور گلکومیٹر، پروٹین پاؤڈر، مالٹ پر مبنی غذائی سپلی منٹ، پروٹین بار، ایمیونٹی بارجیسے نیوٹراسٹیکل پروڈکس کا آغاز کیاگیاہے۔

 

عام آدمی خصوصاً غریبوں کو سستے دام پر معیاری دوائیں فراہم کرانے کے مقصد سے حکومت نے مارچ 2022 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) کی تعداد دس ہزار تک بڑھانے کا نشانہ رکھا ہے۔5اکتوبر2021 تک اسٹوروں کی تعداد 8355تک بڑھائی گئی ہے۔ یہ سبھی کیندر ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو سستی دواؤں کی آسانی سے  رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

سرِ دست پی ایم بی جے پی کے تین گودام گروگرام، چنئی اور گوہاٹی میں کام کررہے ہیں اور چوتھا گودام سورت میں زیرِ تعمیر ہے۔ دور دراز اور دیہی علاقوں میں دواؤں کی سپلائی میں مدد دینے کی خاطر ملک بھر میں 37ڈسٹریبوٹرس مقرر کئے گئے ہیں۔

جن اوشدھی سوگم جو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے ۔ ایک ڈیجیٹل پلٹ فارم فراہم کرکے عوام کو سہولت پہنچاتا ہے۔

 

 

اس اسکیم کے تحت دوائیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، گڈ مینو فیکچرینگ پریکٹیسس (ڈبلیو ایچ او، جی ایم پی) سے سرٹی فائی کئے گئے سپلائر سے خریدی جاتی ہے۔تاکہ دواؤ ں کو تیار کرنے کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ جانچ اور کیلی بریشن لبارٹیز کے لئے نیشنل ایکری ڈیڈیشن بورڈ (این اے بی ایل) کی جانب سے لبارٹیس میں دوا کے ہر بیج کی جانچ کی جاتی ہے۔اس کے بعد این اے بی ایل اس کی توثیق کرتا ہے۔کوالٹی جانچ پاس ہونے کے بعد ہی دوائیں بی ایم بی جے پی کیندروں کو روانہ کی جاتی ہیں۔بی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب دواؤں کی قیمت برانڈڈ قیمتوں کے مقابلےمیں پچاس سے نوے فیصد کم ہوتی ہیں۔

مالی سال 2020-21کے دوران پی ایم بی جے پی نے گذشتہ مالی سال کے دوران ایم آر پی میں 665.83کروڑ روپے کی فروخت کی تھی۔اس سے ملک کے عام شہریوں کے لگ بھگ 4000کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوپائی تھی۔

کوڈ۔19کے بحران کے پیشِ نظر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) ملک کو لازمی خدمات فراہم کررہی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران اسٹوروں میں کام جاری رہا اور لازمی دواؤں کی بلا رکاوٹ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کے حصہ کے طور پر سرگرمیاں برقرار رکھاگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح  ۔ ح ا۔ش )

U.NO. 9766

 



(Release ID: 1761399) Visitor Counter : 252