شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے شیلانگ میں’’شمال مشرقی علاقے کی ترقی میں شمال مشرقی کونسل کے بدلتے ہوئے رول ‘‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا
’’ہم سبھی کو ہمارے وزیراعظم کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے، جس سے شمال مشرق کی تمام 8 ریاستوں کو ہمارےملک کی دیگر ریاستوں کے مساوی لایا جاسکے‘‘- جناب جی کشن ریڈی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2021 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5اکتوبر 2021/شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر(ڈونیئر) ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے میگھالیہ اور آسام ریاستوں کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اپنے میگھالیہ دورے کے ایک حصہ کے طورپر،مرکزی وزیر نے شمال مشرقی کونسل(این ای سی) اور شمال مشرقی سڑک شعبہ ترقی منصوبہ (این ای آرایس ڈی ایس) کےکئی ترقیاتی کاموں اور موجودہ جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شیلانگ،میگھالیہ میں شمال مشرقی کونسل سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں ڈونیئر وزارت میں وزیر مملکت جناب بی ایل ورما،ڈونیئر وزارت کے سیکریٹری جناب لوک رنجن، شمال مشرقی کونسل کےسکریٹری جناب موسی چلائی اور دیگر افسران اور معزز افراد کےساتھ حصہ لیا۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی کونسل شیلانگ کی کانفرنس حال میں منعقد کئے گئے ’’شمال مشرقی خطے کی ترقی میں، شمال مشرقی کونسل کے بدلتے ہوئے رول‘‘ نامی ورکشاپ میں بھی حصہ لیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی معزز نائب صدر جمہوریہ جناب این ونکیا نائیڈو تھے۔ اس پروگرام میں گورنر جناب ستیہ پال ملک،میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کوم راڈ سنگما، ڈونیئر وزارت میں وزیر مملکت جناب بی ایل ورما،ڈونئیر وزارت میں سکریٹری جناب لوک رنجن، این ای سی سکریٹری جناب موسی چلائی اور شمال مشرقی ریاستوں کی دیگرمعزز شخصیات،تعلیمی برادری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب کے دوران، جناب جی کشن ریڈی نے ڈونیئر ریاست کی جانب سےنائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اپنےمصروف پروگرام اور آئینی ذمہ داریوں سے وقت نکال کر پورے ایک ہفتے کے لئے اشٹ لکشمی یعنی 8 لکشمی ریاستوں کا دورہ کیا۔ جناب جی کشن ریڈی نے کہا،’’محترم،یہ بات خوشی ہے کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں اور لوگوں کے ساتھ رہنے والا آپ کا یہ جنون آپ کو اس ملک کے سب سے سرگرم نائب صدر جمہوریہ میں سے ایک بناتا ہے، جنہیں اب تک اس ملک نے دیکھا ہے۔ کابینہ وزیر کے طورپر بھی آپ نے ہمیشہ ہی شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی شمال مشرقی کونسل کے تئیں عہدبستگی ان کےکاموں کےذریعہ جگ ظاہر ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ 2016 میں انہوں نے شمال مشرقی کونسل کی میٹنگوں میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے 65ویں مکمل اجلاس کو مخاطب کیا تھا اور گزشتہ چالیس برسوں میں ایسا کرنے والے وہ پہلے وزیراعظم تھے۔ اپنے خطاب کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے کہا شمال مشرق میں بہتر سڑکیں ریلوے اور ہوائی راستوں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچوں اور کنیکٹی ویٹی کے لئے حکومت کے ذریعہ کی گئی پہلو ں پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ راجدھانی ریل ایک حصےکے طور پر شمال مشرق کی تین ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، اور تریپورہ کے شہر پہلے سے ہی ہندستانی ریلوے کے اہم نیٹ ورک سے جڑچکے ہیں ۔ بقیہ پانچ راجدھانیوں کو جوڑنے کا کام جاری ہے۔ ہوائی رابطوں کے ایک حصہ کے طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں دو اہم گرین فیلڈ ہوائی رابطے پروجیکٹوں کی شروعات بھی کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر نے این ای آر میں حکومت کے ذریعہ کئےجارہے زرعی کاموں کے بارےمیں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا،’’کابینہ کے ذریعہ حال ہی میں لئے گئے دو فیصلے ، تیل پام کے لئے خوردنی تیلوں پر قومی مشن اور شمال مشرق علاقائی زراعت مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) کی بحالی، شمال مشرق میں زراعتی شعبے کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرے گی۔

جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی کونسل کی کاوشوں کی بھی ستائش کی اورکہا ’’اپنے وجود 50 برسوں میں شمال مشرق کونسل میں ایم ای آر کے فروغ میں اہم رول نبھایا ہے۔ این ای آر نے جناب نریندر مودی جی کے ویژن کو سچ کرنے کے لئے تیزی سے قدم اٹھائےہیں۔ اس لئے آج کی ورکشاپ ہم سبھی کے لئے ایک اہم پروگرام ہے۔ این ای سی کےبدلتے ہوئے رول کو ہم شمال مشرقی علاقے کی امیدوں کےمطابق وضع کریں گے۔‘‘

مرکزی وزیر ، ہندستان کے معزز نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو ، گورنر جناب ستیہ پال ملک اور میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ سنگما کے ساتھ راج بھون شیلانگ میں میگھالیہ کی روایتوں ، ثقافت اور لوک کتھاؤں کا مظاہرہ کرنے والے ثقافتی پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9730
(ریلیز آئی ڈی: 1761288)
وزیٹر کاؤنٹر : 211