سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی سڑک تحفظ بورڈ کی تشکیل کے لئے نوٹی فکیشن

Posted On: 05 OCT 2021 1:30PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 3 ستمبر 2021  کو  اس کے ضوابط کے ساتھ ساتھ قومی روڈ سیفٹی بورڈ  کی تشکیل کو  نوٹی فائی کیاہے۔ قوانین، اس کی ساخت  ، چیئر مین  اور بورڈ کے ممبران کی اہلیت  ،  انتخاب کا عمل ،دفتر کی شرائط ،استعفیٰ اور  ہٹانے کا پروسیزر ، بورڈ کے اختیارات اور کام کاج  اور بورڈ کی میٹنگ وغیر ہ کے تعلق سے خصوصی التزامات کی وضاحت کرتے  ہیں۔

بورڈ  کا صدر دفتر،  قومی راجدھانی خطے میں ہوگا اور بورڈ  ،ہندوستان کے دوسرے مقامات پردفتر قائم کرسکتا ہے ۔ بورڈ  میں چیئر مین  شامل ہوگا اور یہ تین سے کم نہیں  ہوں گے جبکہ اس میں زیادہ سے زیادہ  سات ممبران کی شمولیت   ہوگی جس کی تقرری مرکزی حکومت کی جانب سے عمل میں آئے گی۔

بورڈ ، سڑک  تحفظ ، جدت طرازی کے فروغ  اور نئی ٹکنالوجی اپنانے   اور ٹریفک اور موٹر گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ذمہ دار ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے  بورڈ درج ذیل امور پر عمل کرے گا۔

  1.   (اے )سڑک تحفظ ،  آمدورفت کے بندوبست  اور پہاڑی خطوں کے لئے سڑ ک کی تعمیر  کے لئے خصوصی معیارات کو وضع کرنا ۔(بی ) صلاحیت سازی اور ٹریفک پولیس  کے لئے ہنر مندی کا فروغ ،  اسپتال کے حکام ،  شاہراہ کے حکام ،تعلیمی اور تحقیقی اداروں اوردیگر اداروں کے لئے رہنما ہدایات ۔ (سی ) ٹراما  ادارے  اور نیم طبی اداروں کو قائم  کرنے اور انہیں آپریٹ کرنےکے لئے  رہنما ہدایات جس  پر  مرکزی حکومت غور کرے گی۔
  2. سڑک تحفظ اور آمدورفت کے بندوبست  پر مرکزی حکومت   ،  ریاستی حکومتوں اور مقامی حکام کے لئے تکنیکی مشورے  اور امداد فراہم کرنا ۔
  3. (اے ) اچھی  سمری ٹن  کو فروغ  ( بی ) سڑ ک تحفظ اور آمدورفت کے بندوبست میں  بہترین مشقیں  (سی ) وھیکلر انجنئرنگ کے شعبے میں نئی وھیکل ٹکنالوجی  (ڈی ) بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ ربط وضبط  اور

  ( ای) بین الاقوامی تکنیکی معیارات اور گھریلو تکنیکی معیارات کے درمیان مستقل مزاجی ۔

  1. سڑک تحفظ، آمدورفت کے بندوبست ، حادثات کی تحقیقات کو بہتر بنانے کے لئے  تحقیق کا انتظام ۔

 

 

 

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9720



(Release ID: 1761098) Visitor Counter : 178