کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مغربی بنگال سے، جی آئی ٹیگ کردہ مٹھائی ڈِش، مہیدانہ کی پہلی کھیپ، بحرین بھیجی گئی

Posted On: 05 OCT 2021 1:37PM by PIB Delhi

          دیسی  اور جغرافیائی شناخت (جی آئی ) ٹیگ شدہ مصنوعات کے فروغ کی ایک کوشش کے طور پر  جی آئی ٹیگ شدہ مٹھائی ڈش مہیدانہ کی پہلی کھیپ مغربی بنگال کے بردھمان سے حاصل کرکے  مملکت  بحرین کو بھیجی گئی ہے۔

          اے پی ای  ڈی اے سے رجسٹرڈ میسرز  ڈی ایم انٹر پرائزز ، کولکتہ  کے ذریعہ  منفرد  مٹھائی ڈش  مہیدانہ کی پہلی کھیپ بحرین کو بھیجی گئی  اور الجزیرہ گروپ  ، بحرین نے  اسے درآمد کیا ہے۔مغربی  بنگال کی مٹھائی ڈش ، بحرین کے الجزیرہ سپر اسٹورمیں صارفین  کی نمائش  کے لئے ( ذائقہ چکھنے کے مقصد سے ہی فراہم کی گئی ) رکھی  گئی ہے۔ منفرد مٹھائی ڈش کی زیادہ سے زیادہ کھیپ آنے والی دیوالی کے تہوار کے دوران بحرین کو بھیجی جائے گی۔

          حالیہ دنوں  ایک صدی پرانی مٹھائی پکوان اور جی آئی تصدیق شدہ  - جیہ ناگرر مووا  کی تاریخی وراثت کی یاد میں، جو   مغربی بنگال کے  جے نگر میں   پوپڈ رائس  بال اور تازہ  کھجور  کے گڑ سے تیار کی جاتی ہے،  انڈیا پوسٹ نے اے پی ای ڈی اے   کے ساتھ مل کر خصوصی ڈیزائن کردہ لفافہ جاری کیا۔

          جنوری  2021  میں  جے نگر  موآ کی ایک کھیپ  مملکت  بحرین  کو بھیجی گئی ، جو  اے پی ڈی اے سے رجسٹرڈ   میسرز  ڈی ایم انٹر پرائزز  کولکتہ کی مددسے عمل میں آئی ۔اے پی ای ڈی اے، ملک کی کم معروف ، دیسی اور جی آئی ٹیگ شدہ خوراک کی مصنوعات کو بڑھانے پرتوجہ دے رہا ہے ۔

          اگست 2021  میں  انڈیا پوسٹ نے مغربی بنگال کی مٹھائی مہیدانہ اور سیتا بھوگ  پر ایک خصوصی کور جاری کیا ۔  2017  میں  صدیوں  پرانی مٹھائی کے لئے  مغربی بنگال کی بردھمان مٹھائی کو جی آئی ٹیگ ملا۔

          جی آئی ٹیگ، ایک خصوصی جغرافیائی ساخت کی نشاندہی کے لئے ایک علامت  ہے اور یہ معیارات یا اس کی ساخت  کو  دھیان میں رکھتا ہے، جو اس کی ساخت کی وجہ سے اس کی پہچان بنی ہوئی ہے۔  جی آئی دانشورانہ املاک کے حقوق ( آئی پی آر ) کی ایک شکل ہے، جو آئی پی آر کی دوسری شکلوں سے الگ ہے کیونکہ اسے  ایک فرد کے بجائے ایک وضاحت کردہ  جغرافیائی کمیونٹی کے لئے خصوصی طورپر بتایا گیا ہے۔ کیونکہ یہ   ٹریڈ مارکس اور پیٹنٹ کے معاملے میں ہے ۔ جی آئی ٹیگ  زراعت ،  قدرتی  یا مینوفیکچرر ڈ  اشیا کے لئے جاری کیا جاسکتا ہے ، جن کے پاس ایک منفرد کوالٹی  ،ساخت  یا دیگر خصوصیات  ہوں  ،  جو ان کی جغرافیائی ساخت سے میل کھاتی ہوں۔دارجلنگ کی چائے ،  باسمتی چاول، کانچی  پورم سلک ،  میسور کی سلک ، حیدرآبادی حلیم ،  ناگالینڈ کی مرچ  اشیا وغیرہ  جی آئی ٹیگ کے ساتھ  پریمئیم قیمتوں  پر فروخت کی جاتی ہیں۔

          اے پی ای ڈی اے،خوراک کی مصنوعات ،فیصلہ سازی کے لئے مارکیٹ انٹلی جنس  ،  بین الاقوامی نمائش   ،  ہنر مندی کے فروغ ،صلاحیت سازی اور اعلیٰ  معیار کے پیکجنگ کی برآمد کے لئے  بازاروں  کو فروغ دینے کی سرگرمیوں  کو انجام دیتا ہے۔

          اے پی ای ڈی اے ، زراعت  اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات  کی برآمدات کے لئے  منفرد  اور جی آئی تصدیق شدہ مصنوعات   کو سامنے لانے کے لئے تشہیری سرگرمیوں کو بھی انجام دیتا رہا ہے۔

          اے پی ای ڈی اے،  پوری ریاست میں  پیک ہاؤسز بنانے کے لئے مدد فراہم کرتا ہے ، جو تازہ پھلوں کی برآمدات کے لئے بنیادی ڈھانچہ  اور بین الاقوامی بازار میں سبزیوں  کی لازمی ضروریات کو پورا کرے گا۔

 

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9721



(Release ID: 1761077) Visitor Counter : 265