صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کی ای سنجیونی نے 1.3 کروڑ صلاح ومشورے مکمل کئے


تقریبا 90 ہزارمریض یومیہ بنیاد پر ای سنجیونی کا استعمال کررہے ہیں

2022تک ای سنجیونی اے بی –ایچ ڈبلیو سی کووسعت دی جائےگی اور 1.55کروڑصحت کی دیکھ بھال سے متعلق مراکز میں اس پرعمل کیاجائے گا

Posted On: 04 OCT 2021 6:21PM by PIB Delhi

 

صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی ای سنجیونی پہل نے آج 1.3کروڑصلاح مشورے مکمل کرلئے ہیں ۔ ای سنجیونی  بھارتی حکومت کے ٹیلی میڈیسین کی ایک پہل ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات فراہم کئے جانے کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طورپر اس نے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے بھارتی نظام میں بتدریج  ایک متوازی شکل اختیارکرلی ہے ۔  آج تقریبا 90 ہزارمریض یومیہ  بنیاد پر ای سنجیونی پلیٹ فارم  کا استعمال کررہے ہیں۔ ای سنجیونی کی دواقسام ہیں جو پورے بھارت میں  دوردراز علاقوں  میں صلاح ومشورے فراہم کررہی ہیں ان میں ڈاکٹرسے ڈاکٹر(ای سنجیونی اے بی –ایچ ڈبلیو سی )اور مریض سے ڈاکٹر(ای سنجیونی اوپی ڈی ) شامل ہیں ۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ نومبر 2019میں شروع کی گئی ای سنجیونی اے بی –ایچ ڈبلیو سی کو بھارتی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت دسمبر 2022تک ‘ہب اینڈ اسپوک’ ماڈل میں 155000صحت اور صحت سے متعلق مراکز میں  نافذ کئے جانے  کا پروگرام ہے ۔ ای سنجیونی اے بی –ایچ ڈبلیو سی پرفی الحال  27000سے زیادہ صحت اورفلاحی مراکز میں کام کیاجارہاہے اوریہ اسپوک ضلع اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں وغیرہ میں واقع تقریبا   تین     ہزارضلعی اسپتالوں اورمیڈیکل کالجوں  وغیرہ  کے ذریعہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

اس بڑے ٹیلی میڈیسین اقدام کی دوسری قسم   ای سنجیونی اوپی ڈی 13اپریل ، 2020کو پہلے لاک ڈاؤن کے دوران اس وقت  شروع کی گئی تھی ، جب ملک بھرمیں اوپی ڈی بند تھیں ۔ اس پہل سے مریضوں کو  گھروں کی چاردیواری تک  آوٹ پیشنٹ خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے ۔ ای سنجیونی اوپی ڈی پر 430سے زیادہ آن لائن اوپی ڈیز  خدمات  انجام دی جاتی ہیں اور 4000سے زیادہ ڈاکٹرای سنجیونی پلیٹ فارم پرٹیلی میڈیسین خدمات فراہم  کرتے  ہیں ۔ سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ایڈوانسنڈ کمپیوٹنگ کی موہالی شاخ فروغ ، عمل آوری، کارروائیوں اور صحت حکام کی تربیت جیسی مکمل تکنیکی خدمات فراہم کررہی ہے ۔ موہالی کی یہ ٹیم اپنی نوعیت کے اعتبارسے  ایک منفرد پلیٹ فارم کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پرکام کررہی ہے ، جو شاندارطریقے سے آگے بڑھ رہاہے ۔

ای سنجیونی کو اپنانے کے معاملے میں (13411325)سرفہرست رہنے والی 10ریاستوں میں آندھراپردیش ،(4223054)کرناٹک (2415774)،تمل ناڈو(1599283)، اترپردیش (1371799)،گجرات (485735)، مدھیہ پردیش (447878)، بہار(436383) ، مہاراشٹر(403376) ، مغربی بنگال (369441) ، اتراکھنڈ (271513)شامل ہیں ۔

.

 

 

ای سنجیونی صلاح ومشورے

نمبرشمار

04-Oct-21

میزان

ای سنجیونی  اے بی –ایچ ڈبلیو سی

ای سنجیونی اوپی ڈی

 

بھارت

13411325

8033029

5378296

1

آندھراپردیش

4223054

4200870

22184

2

کرناٹک

2415774

987127

1428647

3

تمل ناڈو

1599283

131544

1467739

4

اترپردیش

1371799

233572

1138227

5

گجرات

485735

61131

424604

6

مدھیہ پردیش

447878

442417

5461

7

بہار

436383

413757

22626

8

مہاراشٹر

403376

317931

85445

9

مغربی بنگال

369441

361475

7966

10

اتراکھنڈ

271513

662

270851

 

****************

 

ش ح۔ ش ر۔ع ا

U. NO. 9714

 



(Release ID: 1761040) Visitor Counter : 145