نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے مجموعی ترقی کے لئے شمالی مشرقی خطے میں بہتر روڈ کنکٹی وٹی کی اہمیت پر زور دیا
شمال مشرقی ریاستیں ملک کی ترقی کا انجن بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے شمال مشرق کے پہاڑی علاقے میں سڑک کے ڈیزائن اور تعمیر میں اختراع کی اپیل کی
شمال مشرقی خطے کو بقیہ ملک سے جوڑنے کے لئے مزید براہ راست پروازوں کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے میگھالیہ میں نوجوانوں کے درمیان زرعی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی اور پرائم ہب پہل کی تعریف کی
ہماری ملکی باغبانی کی قسموں سے متعلق پیداواری صلاحیت اور پیکیجنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: نائب نائیڈو
نائب صدر جمہوریہ نے قومی شاہراہ۔ 40 کے شیلانگ۔ ڈاوکی سیکشن کو بہتر بنانے/ چوڑا کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
04 OCT 2021 2:21PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج صلاحیت کے امکان کا پورا فائدہ اٹھانے، اشیا کے ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے ار خطے کی مجموعی ترقی میں تعاون کے لئے شمال مشرقی خطے میں بہتر روڈ کنکٹی وٹی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اس سلسلے میں جناب نائیڈو نے شمال مشرقی ریاستوں میں شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ مختلف پروجیکٹوں کے لئے مرکز کے ذریعہ فراہم کرائے گئے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے تمام ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کی اپیل کی۔ جناب نائیڈو نے کہا ’’اگر ہم بلا تاخیر یا تبدیلی مدکے یہاں تمام پروجیکٹوں کے کام کی رفتار تیز کرسکتے ہیں تو شمال مشرقی ریاستیں ملک کی ترقی کا انجن بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیا کہ شمال مشرق کی ترقی کی بغیر ملک کی ترقی نامکمل ہے۔
شمال مشرق میں شورش میں آنے والی کمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ ’’ترقی کے لئے امن ضروری ہے‘‘۔ انہوں نےخطے میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے پرامن ایکو سسٹم کو کام میں لانے کا مشورہ دیا۔
نائب صدر جمہوریہ شیلانگ میں قومی شاہراہ۔ 40 کے شیلانگ۔ ڈاوکی سیکشن کو بہتر بنانے/ چوڑا کرنے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جناب نائیڈو شمال مشرق کے چار روزہ دورے میں آج میگھالیہ پہنچے۔
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ شمال مشرق میں پہاڑی خطے اور بارش کے ماہ اکثر یہاں سڑک تعمیر کی سرگرمیوں میں روکاوٹ ڈالتے ہیں، جناب نائیڈو نے پہاڑی علاقے کے لئے سڑکوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں اختراع کی اپیل کی۔ انہوں نے مشورہ دیا ’’ملک بھر کے تکنیکی ادارے اس کو ایک موقع سمجھیں اور سڑک کے ایسے بہتر ڈیزائن لیکر آئیں جن میں نفاذ کی مدت کم ہوتی ہو‘‘۔
شمال مشرقی خطے میں سڑک کی پیچیدگیوں کا ذکرکرتے ہوئے جناب نائیڈو نے فضائی سفر کے ذریعہ کنکٹیوٹی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ریجنل کنکٹی وٹی اسکیم کے تحت خطے کے لئے فضائی کنکٹی وٹی میں واضح بہتری آنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے شمال مشرقی خطے کو بقیہ ملک سے جوڑنے کے لئے مزید براہ راست پروازوں کی اپیل کی۔
جناب وینکیا نائیڈو نے ریاست میں سیاحت کی صنعت کے لئے این ایچ 40 کو بہتر بنانے/ چوڑا کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔میگھالیہ کو زبردست سیاحتی امکانات والی ایک خوبصورت ریاست قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے واسطے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مزید تال میل کے ساتھ کوششوں کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ سیاحت کو فروغ دیتے وقت یہ یقینی بنانے کی احتیاط ضرور کی جائے کہ قدیم ماحولیاتی نظام میں کسی بھی طرح کا خلل پیدا نہ کیا جائے۔
میگھالیہ جیسی ریاستوں کے لئے زرعی صنعت کاری کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صددر جمہوریہ نے بتایا کہ ریاست میں باغبانی کے تحت بہت بڑا علاقہ ہے اور ہونہار صنعت کاروں کے لئے سپلائی چین میں قیمت بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ مواقع ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے نوجوانوں کےدرمیان صنعت کاری کی حوصلہ افزائی اور انہیں ہنر مندی پر مبنی آموزش فراہم کرانے کے مقصد سے پرائم ہب پہل کا آغاز کرنے کی میگھالیہ حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
ریاست کےلئے لاکاڈونگ ہلدی اور ادرک کے پاؤڈر جیسے معروف پروڈکس کی مثال دیتےہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے بازار میں ملکی باغبانی کی اقسام کو بھیجنے کا ایک بڑا موقع ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زرعی صنعت کاروں کے طور پر اختراع کریں اور پیداواری صلاحیت ، پیکیجنگ اور چھوٹے کسانوں کی مدد کریں تاکہ ان کی پیداوار کو بازارمیں صحیح قیمت مل سکے۔
نائب صدر جمہوریہ نے میگھالیہ کی پہلی علاقائی خاتون چیف سکریٹری بننے کے لئے محترمہ ریبیکا وینیسا سچیانگ کو مبارکباد پیش کی جو کہ تقریب کے دوران موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے سرکاری نوکری کو کیریر کےطور پر منتخب کرنے کے لئے میگھالیہ کے نوجوان تحریک لے سکتے ہیں۔
ا س موقع پر میگھالیہ کے گورنر جناب ستیہ پال ملک، میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ کےسنگما ، میگھالیہ کےنائب وزیراعلی جناب پی ٹائنگسانگ، حکومت میگھالیہ کی چیف سکریٹری محترمہ ریبیکا وینیسا سچیانگ اور دیگر معزز موجود تھے۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بھی ایک ریکارڈ کئے گئےویڈیو پیغام کے ذریعہ شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-9681
(Release ID: 1760884)
Visitor Counter : 166