کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کشمیری اخروٹ کی پہلی کھیپ بڈگام سے روانہ کی گئی


اوڈی اوپی کی  درآمدکی متبادل کوششوں کے ایک حصے کے طورپر 2000کلوگرام اخروٹ بینگلورو روانہ کیاگیا

Posted On: 04 OCT 2021 12:25PM by PIB Delhi

حالیہ دنوں کشمیری اخروٹ کی پہلی کھیپ بڈگام سے روانہ کی گئی۔کامرس اورصنعت کی وزارت  کی پہل  ‘ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ’  کے تحت ایک ٹرک 2000کلوگرام اخروٹ لے کر کرناٹک میں بینگلوروکے لئے روانہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ACCU.jpg

کشمیرمیں ہندوستان کا تقریبا 90فیصد اخروٹ کی پیداوارہوتی ہے ۔ اعلیٰ معیاراور ذائقے کے ساتھ ساتھ کشمیری اخروٹ غذائی اجزاء کاایک بڑا ذریعہ ہے اوراسی وجہ سے دنیا بھرمیں اس کی مانگ ہے ۔ مقامی اور عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنانے کے لئے اس مصنوعات کے بے پناہ امکانات ہیں ۔

26ستمبر ، 2021کو  ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ سنیتا داوڑا،کے ذریعہ کھیپ کی روانگی کے ساتھ  تجارت کی کامیاب ترین سہولت کی نشاندہی کی گئی  ۔ جموں وکشمیر کی تجارت کے فروغ کی تنظیم  (جے کے ٹی پی او) کے تعاون سے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ انڈسٹریز اورکامرس کے پرنسپل سکریٹری ، جموں وکشمیر، جناب رنجن پرکاش ٹھاکر،انڈسٹریز کشمیر کی ڈائرکٹرمحترمہ تزئین مختار ، باغبانی ، کشمیر کی  ڈپٹی ڈائرکٹرمحترمہ خالدہ  جے کے ٹی پی او کی ایم ڈی محترمہ انکتا کار اور انویسٹ انڈیا ٹیم  نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J9BW.jpg

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ کشمیراخروٹ کی دستیابی کے باوجود بڑے پیمانے پرہندوستان میں اخروٹ کی درآمد کی جارہی ہے ، اوڈی اوپی ٹیم نے کشمیر میں بازارکا گہرائی سے تجزیہ اور اسٹیک ہولڈرکی مشاورت کا کام شروع کیاہے ۔ مزید یہ کہ ہندوستان میں اخروٹ کے درآمد کاروں سے رابطہ کیاگیااور دونوں سروں پرسرشار ہینڈ ہولڈنگ کے ذریعہ اوڈی پی ٹیم خریداری میں سہولت پیداکررہی ہے ۔ اس طرح کی کوششیں  آتم نربھربھارت مہم کو بھی تقویت پہنچاتی ہے ، مثال کے طورپر اس طرح کے معاملے میں بینگلوروسے تعلق رکھنے والے برآمدکار جوپہلے  امریکہ سے  اخروٹ حاصل کررہے تھے اب وہ درآمد کی لاگت کے حصے کے طورپرمعیاری اخروٹ  کی تقسیم کررہے ہیں ۔

اس تقریب کی شروعات کے موقع پر بڈگام میں ایک گول میز کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں صنعت کے نمائندوں سے معلومات طلب کی گئیں ۔ریجنل ڈائرکٹرپی ایچ ڈی سی آئی  اقبال فیاض جان ، بلدیو سنگھ ، ہمایوں وانی ، بلال احمد کھوسہ ، کے سی سی آئی کے صد رشیخ عاشق  ، فاروق امین اور ایف سی آی کے صدرشیخ کاملی نے تجارت  اور کشمیرمیں برآمدکے ایکوسسٹم کے تعلق سے اپنی معلومات اورتجربات مشترک کئے ۔ باغبانی کے ماہر اورتجارتی نمائندگان نے آگے کے راستے پر روشنی ڈالی جس میں خریدار وفروخت کنندگا ن کے ذریعہ گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹنگ، زیادہ سے زیادہ زراعت  اور دستکاری /ہینڈ لوم کی مصنوعات ، ای کامرس  آن بورڈنگ کے ساتھ ساتھ مصنوعات تیارکرنے /ہرضلع سے مصنوعات کے لئے بیداری کی اسکیم شامل ہے ۔ جس کی تجارت وصنعت کی وزارت کے ماتحت اوڈی اوپی پہل کے ذریعہ مدد کی جائیگی ۔

****************

ش ح۔ ع ح ۔ع آ

04.10.2021

U. NO. 9675

 



(Release ID: 1760747) Visitor Counter : 189