امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے موقع پر دہلی کے تاریخی لال قلعے سے نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ایک کل ہند کار ریلی ’سدرشن بھارت پریکرما‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا



آیئے ہم وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے ہموار کئے گئے راستے پر چلنا شروع کریں

اگر ملک کے نوجوان، سائنس داں اور ٹیکنو کریٹس مل جائیں تو سب کچھ ممکن ہے اور بھارت فخر کے ساتھ اور سر اونچا کرکے خود کفیل بن سکتا ہے

جناب نریندر مودی نے خود کفیل بھارت کے ساتھ میک ان انڈیا کا نعرہ دیا ہے،ملک کے نوجوانوں کو اس مقصد میں شامل ہوجانا چاہیے تاکہ بھارت عالمی مینوفیکچرنگ ہب بن سکے اور میڈ ان انڈیا لیبل کے ساتھ بھارت کی مصنوعات دنیا بھر میں جائیں

یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہم آزادی کا امرت مہوتسو کو تحریک پانے اور ضمیر کو جگانے کا ایک ذریعہ بنائیں اور اس کو بھارت کی ترقی کا ایک راستہ بنائیں

سائیکل ریلیوں نے 41000 کلو میٹر کی دوری طے کی ہے اور آج سے شروع ہونے والی سدرشن بھارت پریکرما کار ریلی ملک میں ضمیر کو جگانے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے اور یہ ہمیں آزادی کا امرت مہوتسو کے مقاصد کو پورا کرنے کی جانب لے جائے گی

آزادی کا امرت مہوتسو کے دو اہم مقاصد میں ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے غیر معروف شہیدوں کی لافانی داستان کو زندہ کرنے کی کوشش کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرکے اس کو ملک کی ترقی سے جوڑنا شامل ہے

ہمیں ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے کا استحقاق تو نہیں مل سکتا لیکن ملک کے لئے زندہ رہنا تو ہمارے اختیار میں ہے

مجاہدین آزادی نے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور ملک کے لئے آزادی حاصل کرکے ہمیں اس مقام پر لائیں جہاں آج ہم کھڑے ہیں، لیکن کیا ہم اپنی پوری زندگی ملک کے لئے نام کرسکتے ہیں، اس کے لئے ہمیں ملک کی ترقی میں اپنی شرکت کو یقینی بنانا چاہیئے

اگر آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران 130 کروڑ بھارت کے عوام ایک عزم کریں تو بھارت ایک بہت بڑی طاقت بن جائے گا، اگر تمام بھارت کے شہری ایک ہی سمت میں ایک قدم اٹھائیں تو ہم سبھی مل کر 130 قدم آگے بڑھیں گے

آزادی کا امرت مہوتسو کا یہ سال 130 کروڑ بھارتی عوام کا سال ہے کہ وہ عزم کریں اور اپنے عزائم کو پورا کریں اور یہ 130 کروڑ عزائم ہی بھارت کو خود کفیل بناسکتے ہیں

مرکزی مسلح پولیس دستوں کے اہلکار نفی 43 سے لیکر 43 ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت کے مشکلات حالات میں، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور ان کی قربانی کی وجہ سے ہی آج ملک محفوظ ہے اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے

Posted On: 02 OCT 2021 6:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے موقع پر دہلی کے تاریخی لال قلعے سے  نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ایک  کل ہند کار ریلی ’سدرشن بھارت پریکرما‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ جناب امت شاہ نے مرکزی مسلح پولیس دستے  (سی اے پی ایف) کی کل ہند سائیکل ریلی کو فلیگ ان بھی کیا۔ اس موقع پر  وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر نے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والے جناب بجرنگ پونیا کو مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب میں  امور داخلہ کے وزرائے  مملکت جناب نتیہ نند رائے، جناب اجے کمار مشرا اور جناب نشیتھ پرمانک، مرکزی داخلہ سکریٹری اور  حکومت  ہند  و مسلح پولیس دستوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010PPB.jpg

 

اپنے خطاب میں وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ آج  کا دن پورے ملک کے لئے بہت ہی اہم  اور مبارک دن ہے۔ آج  بھارت کے دو عظیم  شخصیات  بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم جناب لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر ہم  سال 1900 کے بعد  بھارت کی تاریخ پر  احتیاط کے ساتھ  نظر ڈالیں  تو ہمیں پتہ چلے گا کہ  ان دونوں عظیم شخصیات نے  ملک کی تاریخ پر امٹ   چھاپ چھوڑی ہے۔مہاتما گاندھی نے  جنوبی افریقہ سے  ناانصافی اور ظلم کے خلاف تحریک شروع کی تھی اور دنیا کو ستیہ گرہ کا منتر دیا۔ بھارت واپس آنے کے بعد  بہت زیادہ غریبی ، بہت زیادہ استحصال اور سامراجی حکمرانوں کو  جانب دارانہ رویہ دیکھ کر  گاندھی جی نے اپنی زندگی  بھارت ماتا کی خدمت کے لئے وقت کردی اور  ملک کی آزادی کے لئے  ہر ممکن کام کیا۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں بھارت میں ایک علیحدہ قسم کی  جد و جہد آزادی شروع ہوئی جس میں کسی نے ہتھیار نہیں اٹھائے،  کوئی تشدد نہیں ہوا اور خون نہیں بہایا گیا اور 30 کروڑ بھارت کے عوام نے  باپو کی تقلید کی اور  آخر میں  15 اگست 1947 کو  بھارت نے آزادی حاصل کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک  اب بھی تحریک آزادی میں باپو کی خدمات اور  ان کے ذریعہ دکھائے گئے راستے کو یاد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UX69.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب لال بہادر شاستری نے  نہ صرف  ملک کے تحفظ  کی تمام جہات کو تبدیل کیا بلکہ  1965 کی جنگ میں ہمارے دستوں نے  ان کی قیادت میں دشمن کو  منہ توڑ جواب دیا ۔ انہوں نے  کہا کہ لال بہادر شاستری نے  اس بات کی ایک شاندار مثال قائم کی کہ  بہت کم مدت میں  کسی جمہوریت میں  کس طرح بے لوث خدمت کی جاسکتی ہے۔ شاستری جی کا  ’جے جوان، جے کسان‘ کا نعرہ  آج بھی موزوں ہیں۔ شاستری جی نے  آزاد بھارت کی تاریخ میں ایک امٹ چھاپ چھوڑی ہے اور  آنے والی نسلوں کے لئے ایک اچھی مثال پیش کی ہے۔ آج کے دن  ہم انہیں  خراج عیقدت پیش کرتے ہیں اور  ان کے ذریعہ دکھائے گئے راستے پر  چلنے کا  عزم  نو کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج  سی اے پی ایف کے تقریباً ایک ہزار اہلکار  راج گھاٹ پہنچے ہیں اور انہوں نے  ملک بھر کے اپنے سفر کے دوران  ہزاروں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ  ملک کے مختلف حصوں سے  سی اے پی ایف کی 45 سائیکل ریلیوں نے  دلی کے لال قلعے میں پہنچنے کے لئے  ایک ماہ میں  41000 کلو میٹر کی دوری  طے کی ہے۔سائیکل اور کار ریلی   میں حصہ لینے والے سے  سی اے پی ایف کے اہلکاروں اور افسروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 41000 کلو میٹر کی دوری طے کرنے والی سائیکل ریلیاں  اور  آج سے شروع ہونے والی این ایس جی  کی  سدرشن بھارت پریکرما  کار ریلی  ملک میں  ضمیر کو جگانے کرنے کا   ایک حصہ ہے  یہ مخلصانہ وشش ہے جو کہ ہمیں  آزادی کا امرت مہوتسو کے مقاصد کو  پورا کرنے کی جانب لے جائے گی۔ انہوں نے کہا  کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو اسی تاریخ کو شروع کیا تھا جس تاریخ کو  ڈانڈی مارچ   شروع کیا گیا تھا اور اب  یہ امرت مہوتسو  لوگوں کے ذہنوں میں  نئے ضمیر کو بیدار کررہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RT3T.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے دو اہم مقاصد میں غیر ملکی حملوں کی مدت  سے 1857 کی بغاوت تک اور 1857 سے 1947 تک آزادی کے لئے ملک کی ہر ایک ریاست ، ضلع ، قصبے اور گاؤں میں   اپنی جان قربان کرنے والے غیر معروف  شہیدوں کی لافانی داستان کو  زندہ کرنے کی کوشش کرنا اور  نئی نسل میں  حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرکے  اس کو ملک کی ترقی سے جوڑنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے  اپنی پوری زندگی ملک کی آزادی کے لئے لگادی اور  بہت سے لوگوں نے اپنی  پیڑھیوں کے لئے  جانیں قربان کی جس کی وجہ سے ہمیں آزادی ملی۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے اپنی جانیں قربان کیں اور  ملک کو آزادی دلاکر ہمیں اس مقام تک لائے لیکن کیا ہم ملک کے لئے اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔اس کے لئے کسی قربانی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ  ہمیں ملک کی ترقی کے لئے اپنی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔

جناب امت شاہ نے  ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں  ملک کے لئے  اپنی جان قربان کرنے  کا استحقاق تو نہیں مل سکتا لیکن  ملک کے لئے زندہ رہنا تو ہمارے اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے راستہ مقرر کیاگیا ہے اور ہمیں اس راستے پر چلنا شروع کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے نوجوان، سائنس داں اور ٹیکنو کریٹس مل جائیں تو  سب کچھ ممکن ہے  اور بھارت خود کفیل بن سکتا ہے اور ہم اپنا سر فخر سے  اونچا کرسکتے  ہیں۔ جناب نریندر مودی نے  خود کفیل بھارت کے ساتھ میک ان انڈیا کا نعرہ دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ  ملک کے نوجوانوں کو  اس مقصد میں شامل ہوجانا چاہیے تاکہ  بھارت عالمی مینوفیکچرنگ ہب  بن سکے اور میڈ ان انڈیا لیبل کے ساتھ  بھارت کی مصنوعات دنیا بھر میں جاسکیں۔ یہ تمام مقاصد ہمیں ملک کے لئے کچھ کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے  ہمارے لئے ایسے کئی عزائم اور مقاصد مقرر کئے ہیں جو  ایک خود کفیل بھارت  کی تعمیر کرتے ہوئے  ملک کی خدمت کا ایک موقع بھی فراہم کراتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RBN4.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا یہ سال  130 کروڑ بھارتی عوام  کا سال ہے  کہ وہ عزم کریں  اور اپنے عزائم کو پورا کریں اور  یہ 130 کروڑ عزائم ہی  بھارت کو خود کفیل بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں  ہم  آزادی کا امرت مہوتسو کو  تحریک پانے  اور  ضمیر کو جگانے کا  ایک ذریعہ بنائیں  اور  اس کو بھارت کی ترقی کا ایک راستہ بنائیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہمیں اس سمت میں کام کرنا چاہیے اور  اس کے لئے عزم کرنا چاہیے اور  اسے پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر ہم یہ عزم کریں گے اور کاموں کے ساتھ بھارت ماتا کے لئے اپنے آپ کو پھر ایک بار وقف کریں گے تو  آزادی  کی صد سالہ تقریب کے موقع تک  بھارت یقینی طور پر دنیا میں ایک بڑی تعداد کے طور پر ابھرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مرکزی وزیر   داخلہ نے کہا کہ مرکزی مسلح پولیس دستوں کے اہلکار  نفی 43 سے لیکر  43 ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت کے  مشکلات حالات  میں، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور  ان کی قربانی کی وجہ سے ہی آج ہم  محفوظ ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  35000  سے زیادہ پولیس  اور مرکزی دستوں کے اہلکاروں نے  ملک کی خود مختاری کا تحفظ کرنے کے لئے اور اس کی سلامتی کے لئے  اپنی جانیں قربان کی ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ آج کا دن ان کی قربانیوں کو یاد کرنے اور  یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم  ان کی قربانی کو رائیگاں  نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے اور  ملک کو  خود کفیل بنائیں گے اور ہم یقینی طور پر  وزیراعظم مودی کے  پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے  نشانے کو حاصل کریں گے۔

اپنے 7500 کلو میٹر کے سفر کے دوران  این ایس جی کی کار ریلی جس کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ہے،  ملک کی تحریک آزادی اور  مجاہدین آزادی سےمتعلق اہم اور تاریخی مقامات سے گزرے گی اور 30 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی میں  پولیس میموریل میں اختتام پذیر ہوگی۔ا ین ایس جی کی کار ریلی  ملک کی 12 ریاستوں کے 18 شہروں سے گزرے گی اور کاکوری میموریل (لکھنٔو)، بھارت ماتا مندر (وارانسی)، نیتاجی بھون بھارک پور (کولکاتا)، سوراج آشرم (بھوبنیشور )، تلک گھاٹ (چنئی) فریڈم پارک (بینگلورو)، منی بھون/ اگست کرانتی کرانتی میدان (ممبئی) اور سابرمتی آشرام (احمد آباد) جیسے تاریخی مقامات  کو دیکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9638                          



(Release ID: 1760610) Visitor Counter : 211