وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’’وزیراعظم نے اکثر گنگا کو ملک کی ثقافتی شان اور عقیدےکی علامت بتایا ہے‘‘: جے کشن ریڈی


’’ای۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک کی لائف لائن کے تحفظ کے نیک کام میں لگایا جائے گا‘‘: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 02 OCT 2021 6:43PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے  2 اکتوبر کو نئی دہلی میں  نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کا دورہ کیااور  ای۔ نیلامی کے لئےوزیر اعظم کی یادگار اشیا کی نمائش کا میڈیا کے ساتھ جائزہ لیا۔
  • مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہوں نے مہاتما گاندھی کے چشمے کی تصویر بھی بنائی جس سے  کیپشن سووچھتا کے ساتھ  ان کی سادگی کا اظہار ہوتا ہے۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے  2 اکتوبر کو وزیراعظم کو موصول ہونے والے مختلف تحائف کا جائزہ لینے کے لئے نئی دہلی میں  نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کا دورہ کیااور ای۔ نیلامی  کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف کے ساتھ  ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن، این جی ایم اے کے ڈی جی جناب ادویت گڈانائک اور  وزارت و این جی ایم اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر موصوف نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کینوس پر  مہاتما گاندھی کے چشمے کی تصویر  بنائی جس سے  ’’سووچھتا‘‘ کے کیپشن کے ساتھ  ان کی سادگی کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KSIK.jpg

 

یہ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو پیش کئے گئے باوقار اور یادگار تحائف کی ای۔ نیلامی کا تیسرا دور ہے جو کہ  ویب پورٹل https://pmmementos.gov.in کے ذریعہ 17 ستمبر سے 7 اکتوبر 2021 تک منعقد کی جارہی ہے۔

 

 

 

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں خطاب کرتے ہوئے   مرکزی وزیر نے کہا کہ  ’’جناب نریندر مودی جی بھارت کے ایسے پہلے وزیراعظم ہیں،  جنہوں نے  اپنے موصولہ تمام تحائف کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہےای۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک کی لائف لائن یعنی  مقدس دریا گنگا کے نمامی گنگے کے ذریعہ تحفظ کے نیک کام میں لگایا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا  ’’وزیراعظم نے اکثر گنگا کو ملک کی ثقافتی شان اور عقیدےکی علامت بتایا ہے‘‘۔

اس سال 1348 یادگار اشیا کی ای۔ نیلامی کی جارہی ہے۔ ان یادگار اشیا میں ٹوکیو  2020 پیرالمپک کھیلوں اور ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے والوں کے ذریعہ وزیراعظم کو تحفے میں دی گئی اشیا شامل ہیں۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی  نے کہا ’’یکم اکتوبر تک 1081 آٹئموں کی بولیاں موصول ہوئی ہیں اور یادگار اشیا کی نمائش نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نئی دہلی میں کی جارہی ہے۔

 

WhatsApp Image 2021-10-02 at 12.45.41(1).jpeg

WhatsApp Image 2021-10-02 at 12.45.41(2).jpeg

WhatsApp Image 2021-10-02 at 12.45.41.jpeg

WhatsApp Image 2021-10-02 at 14.27.52.jpeg

WhatsApp Image 2021-10-02 at 14.41.13.jpeg

 

مرکزی وزیر نے  ان سبھی کی حوصلہ افزائی کی جو  ملک کی لائف لائن یعنی  مقدس دریا گنگا کے نمامی گنگے کے ذریعہ تحفظ کے جذبے کے ساتھ  ای۔ نیلامی میں شرکت  کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا  ’’وزیراعظم نے اکثر گنگا کو ملک کی ثقافتی شان اور عقیدےکی علامت بتایا ہے۔اتراکھنڈ میں گومکھ سے اپنے نقطہ آغاز سے لیکر  مغربی بنگال میں  سمندر میں گرنے تک  یہ طاقتور دیا  ملک کی آبادی کے نصف حصے  کی زندگیوں کو  سیراب کرتا ہے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9639

                          


(Release ID: 1760588) Visitor Counter : 153