جل شکتی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2021تک ملک بھر میں سووچھتا ہی سیوا منایا گیا
ایس ایچ ایس2021 میں 60 لاکھ سے زائد لوگوں نے 1.5 لاکھ شرمدان سرگرمیوں کے ذریعہ سووچھتا شرمدان میں حصہ لیا؛43ہزار گرام سبھاؤں نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کی قرارداد منظور کی اور ملک بھر میں 783 سووچھتا رتھوں کو جھنڈی دکھائی گئی
ایس ایچ ایس 2021 کے دوران 15951 انفرادی اور 7216 معاشرتی سوک پٹس کی تعمیر کی گئی
Posted On:
02 OCT 2021 7:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 اکتوبر 2021/حکومت ہند ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی متاثر کن قیادت میں، ہندستان کی آزادی کے 75 سال اور یہاں کے لوگوں کی شاندار تاریخ ثقافت اور کامیابیوں کو معاشرتی متحرک پہل (کمیوٹی موبالائزیشن پہل آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے ای ایم)کے ساتھ منارہی ہے۔ اے کے ایم کے تحت پینے کے پانی اور صاف سفائی کے محکمے ، وزارت جل شکتی نے سووچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم جی) مرحلہ 2 کے تحت او ڈی اپف پلس کی سرگرمیوں کو اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے اہم سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
اہم نکات
*ستیہ گرہ سے سووچھ گرہ رتھ یاترا:15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2021
*سووچھتا ہی سیوا:15 ستمبر سے 2 اکتوبر2021
*سووچھتا سمواد:15 اگست 2021 سے 15 اگست 2022
*استھاتیو یوام سجلام ابھیان :100 روزہ مہم 25اگست 2021 سے جاری
2021 پندرہ روزہ کے دوران کمیونٹی موبلائیزیشن کو فروغ دینے کے لئے سلسلہ وار سرگرمیوں جیسے سووچھتا رتھوں کو، جھنڈی دکھانا ، سووچتھا شرم دان، سوچھتاجاگریتی (ریلیاں)سووچتھا پہنچان ایوارڈ سوچتھا چیمپئن، سنگل یوز پلاسٹ (ایس یو پی) پر پابندی کے بارے میں گرام سبھا کی قرار دادیں اور سوچتھا سمواد کے تحت گرام پنچایتوں کے منتخب نمائندوں، گرام پردھان /سرپنچوں وغیرہ کےساتھ مذاکرات کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ایچ ایس مہم کا اختتام آج یعنی دو اکتوبر 2021 کو ملک بھر کی ریاستوں اور اضلاع کی جانب سے سووچھ بھارت دیوس کے جشن کے ساتھ ہوا۔
ایس ایچ ایس 2021 ، پندرہ روز کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ لوگوں نےاس مہم میں حصہ لیا اور سووچھتاشرم دان میں اپنا تعاون دیا، 1.5 لاکھ سے زیادہ شرم دان سرگرمیاں منعقد کی گئیں، ایس یو پی پر پابندی کے لئے 43 ہزار سے زیادہ گرام سبھائیں منعقد کی گئیں اور اس کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں۔ تقریباً 783 اضلاع میں سووچھتا رتھوں کو جھنڈی دکھاکر ملک بھر کے اضلاع اور ریاستوں میں بیچا گیا ، نئے ویسٹ منجمنٹ انفراسٹرکچرکی سرگرمیوں کے تحت ان پندرہ روز کے دوران اہم نتائج سامنے آئے اور تقریباً 15951 انفرادی اور 7216 کمیونٹی سوک پٹس (گڑھوں) کی تعمیر کی گئی۔
ایس ایچ ایس 2021 مہم کا آغاز 15 ستمبر کو ریاست اور ضلع سطح پر ریاست کے وزیرانچارج (دیہی صفائی)ریاستی ایس بی ایم جی مشن ڈائریکٹروں، محکمے کے سینئر حکام اور ضلع کلکٹروں/ضلع پریشد کے سی ای او کےضلع سطح پر گاؤں کے ممبران اور منتخب نمائندوں کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ معزز مرکزی وزیر مملکت جل شکتی وزارت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے 17ستمبر 2021 کو مدھیہ پردیش میں او ڈی ایف پلس پر وسیع بیداری پیدا کرنے اور جامع صفائی مہم کے لئے سوچھتا رتھوں کو جھنڈی دکھاکر ایس ایچ ایس مہم میں حصہ لیا۔
15 ستمبر اور 17 ستمبر 2021کو اسام میں ایس ایچ ایس 2021 مہم کی قیادت جناب رنجیت کمار داس معزز وزیر، پی ایچ ای، حکومت آسام نے کی۔ او ڈی ایف پائیداری اور او ڈی ایف پلس اہم عوامل پر عوامی بیداری پیدا کرنے کے لئے15 ستمبر 2021 کو آسام کے ستیہ گریہہ سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ معزز وزیراعلی گجرات جناب بھوپیندر پٹیل نے ریاست بھر میں وال پینٹنگ ، سلوگن اور ڈائیلاگ مکالمے، رائٹنگ جیسی سرگرمیوں کے ساتھ ایس ایچ ایس مہم کے حصے کے طور پر معاشرتی سوک پٹس اور بیت الخلاؤں کی دوبارہ تعمیر کے لئے جس کا مقصد مائع فضلہ کا انتظام کرنا ہے، سو دن کی مہم کا آغاز کیا۔ معزز وزیراعلی 17 ستمبر 2021 کو ریاستی اسمبلی کے سربراہ جناب راجیش پاٹنیکر کے ساتھ سوچھتا مہم کو ہری جھنڈی دکھاکر ایس ایچ ایس مہم میں حصہ لیا۔ہماچل پردیش میں ، دیہی ترقی کےوزیر نے ایس ایچ ایس مہم کا آغاز کیا۔ ریاست میں عوامی بیداری پیدا کرنے والی گرام پنچایتوں کی یاترا کرنےو الی سوچھتا کےگرام پنچایتوں کا دورہ کرنےو الے ، سوچھتا رتھوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
20 ستمبر 2021:ایس ایچ ایس 2021 کلینڈر کے طور پر ملک بھر کی گرام پنچایتوں نے اپنے گاؤں میں سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) پر پابندی کے لئے قرارداد پاس کرنے اور فوری متبادل بائیو ڈی گریڈایبل/آرگینک سامان کے استعمال کے لئے گرام سبھاؤں کے انعقاد میں بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ریزولیوشن پاس کرنے کے لئے اس دن تقریباً 42514 گرام سبھائیں منعقد کی گئیں۔
25 ستمبر2021: پینے کے پانی اور صفائی کامحکمہ وزارت جل شکتی نے سی جی او کمپلکس، ڈی ڈی ڈبلیو ایس احاطہ، نئی دہلی میں سرپنچ سمواد کا انعقاد کیا، جس کی صدارت معزز مرکزی وزیر مملکت جل شکتی وزارت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کی۔ جناب پنکج کمار سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس ، محکمے کے سینئر حکام اور مدھیہ پردیش کے تین ضلعوں (منڈلا، بالا گھاٹ اور سیونی) کےمنتخب سرپنچوں نے اس میں حصہ لیا۔
سی ایچ ایس 2021 مہم میں پوری قوم کو ایک مرتبہ پھر متحرک کردیا ہے اور او ڈی ایس پلس ہدف کے حصول کے لئے دیہی ہندستان میں جامع صفائی/سمپورن سوچھتا کو حل کرنے کے لئے عوامی تحریک /جن آندولن کو تقویت ملی ہے۔
ایس ایچ ایس 2021 سرگرمیوں کے لئے یہاں کلک کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=dOn3MQ2mJFU
Sr.No.
|
Key Indicators
|
Total Progress reported
|
1
|
No. of people participated in Shramdaan
|
6,068,737
|
2
|
Number of Shramdaan Activities
|
1,508,630
|
3
|
Number of Swachhata Jagriti Yatra
|
37,507
|
4
|
Number of GPs passed resolution for SUP Ban
|
43,613
|
5
|
Number of Sarpanches attended Samvaad
|
87,323
|
6
|
Number of community soak pits constructed reported under 100-day campaign
|
7,216
|
7
|
Number of Household level soak pits constructed reported under 100-day campaign
|
15,951
|
8
|
Number of wall paintings on ODF Plus
|
9,401
|
9
|
Number of Swachhta Raths
|
783
|
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9645
(Release ID: 1760584)
Visitor Counter : 227