سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ملک کی تمام گاڑیاں سو فی صد ایتھنول سے چلنے چاہئیں:نتن گڈکری
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے آج مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں 4075 کروڑ روپے کی لاگت والے 527 کلو میٹر طویل قومی شاہراہ کا آغاز کیا
Posted On:
02 OCT 2021 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 اکتوبر 2021/سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں 4075 کروڑ روپے لاگت کی 527 کلو میٹر طویل قومی شاہراہ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے ذریعہ احمد نگر کے کیڈگاؤں میں ایک پروگرام میں ان پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کیا گیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔
جناب گڈکری نے کہاکہ پانی، بجلی، نقل و حمل اور مواصلات ملک کی ترقی کے اہم پہلوؤں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں غریبی ،بھوک،بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ہی دیہاتوں،غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی بہبود کے سلسلہ میں ان سیکٹروں میں زیادہ روزگارپیدا ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے چینی کو ایتھنول میں بدلنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ ایتھنول کی پیداوار سے ملک کے ایندھن کی بچت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا،برازیل کی طرز پر بجلی اور ایتھنول کے ٹرانسپورٹ چلائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے ملک میں گزشتہ سال 4.65 ارب لیٹر ایتھنول کی پیداوار ہوئی اور ہمیں 16.5 ارب لیٹر ایتھنول کی ضرورت ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت اتنا ایتھنول لے گی جتنی پیداوار ہوتی ہے۔ جناب گڈکری نے کہاکہ ’’پیٹرول کے مقابلہ میں ایتھنول ایک بہتر اور سستا ایندھن ہے۔ ملک میں تمام گاڑیوں سو فی صد ایتھنول چلنی چاہئے۔ ‘‘
مرکزی وزیر نے کہاکہ ’’ہم اپنے ملک میں 12 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کا خام تیل اور قدرتی گیس برآمد کرتے ہیں۔حکومت ہند نے ایتھنول پمپوں کو اجازت دے دی ہے۔ اس لئے تمام چینی ملوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ایتھنول پمپ شروع کردینے چاہئیں۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو 240 لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہے۔ جبکہ گزشتہ سال یہاں پر 310 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی تھی۔مرکزی وزیر نے کہا،اس 70 لاکھ اضافی چینی کو ایتھنول میں تبدیل کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند بجلی خریداری معاہدہ کی طرح ہی پانچ سال کے لئے ایتھنول خریداری معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ’’اگر مستقبل قریب میں ایتھنول کی پیدوار ہوئی تو امپورٹ میں کمی آئے گی اور کسانوں کو کچے تیل کے امپورٹ پر خرچ ہورہے 12 لاکھ کروڑ روپے میں سے پانچ لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ گنے کی اچھی قیمت ملے گی اور کسان طویل مدت تک غریب نہیں رہیں گے۔‘‘ مرکزی وزیر نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے نہ صرف گنے سے، بلکہ چاول،مکااور دیگر اناجوں سے ایتھنول کی پیداوار کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت جہاں بھی زمین دستیاب کرائے گی، مرکزی حکومت وہاں پر لوجسٹک ، انڈسٹریل کلسٹر اور ٹرانسپورٹ شہروں کا قائم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا مغربی مہاراشٹر میں چینی صنعت اور دودھ کی پیداوار کے سبب ترقی ہوئی ہے۔
احمد نگر ضلع میں 527 کلو میٹر طویل سڑک فروغ پروجیکٹ،سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، نیشنل ہاویزا تھارٹی آف انڈیا اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، حکومت مہاراشٹرکے ذریعہ منظور کی جائیں گی۔ ان پروجیکٹس میں شامل2013کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ -516 اے کے احمد نگر –کرمالا کی چار لینن490 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ 160 کے احمد نگر کے بائی پاس سے سوالی بہار ڈویژن کا اپ گریڈیشن،35 کرور روپے کی لاگت سے این ایچ -61 (سابق نام این ایچ 222)کی احمد نگرا ور بھینگر سٹی ڈویژن کو مضبوط بنانے ، 400 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ 548 ڈی کے ادھلگاؤ سے جان کھیڑ ڈویژن کا اپرگریڈیشن اور 85 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل بورڈ انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت 14 پروجیکٹ۔
اس موقع پر موجود معزز شخصیات میں رکن پارلیمان(راجیہ سبھا) جناب شرد پوار، رکن پارلیمانی(شرڈی لوک سبھا،)سدشیو لوکھنڈے ، رکن پارلیمانی، احمد نگر لوک سبھا پارلیمانی حلقہ) ڈاکٹر سجا ویکھے پاٹل اور حکومت مہاراشٹر نے دیہی ترقی اور وزیر محنت اور احمد نگر کے وزیر حفاظت جناب حسن مشرف وغیرہ شامل رہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9646
(Release ID: 1760569)
Visitor Counter : 189