نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نئی صنعتیں بزرگوں کو درپیش مسائل کے جدید اور بہ اندازِ دیگر حل پیش کریں- نائب صدر


نائب صدر نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ بزرگ شہریوں کی خدمات حاصل کرے اور ان کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائے

نائب صدر نے آج  سیکریڈ پورٹل اور بزرگوں کے لئے ایلڈر لائن ہیلپ لائن کا آغاز کیا

ہمیں اپنے ضعیف شہریوں کو 'بوڑھے' کے بجائے  'بزرگ' کہنا چاہیے - نائب صدر

ڈیجیٹل خواندگی بہت اہم ہے؛ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانوں اور محلے کے بزرگوں کو ڈیجیٹل آلات کا استعمال سکھائیں - نائب صدر

بزرگوں کو درپیش مسائل سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے حساسیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے - نائب صدر

Posted On: 01 OCT 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم اکتوبر 2021: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندستان کے نئے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ بزرگوں کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے جدید اور غیر روایتی حل سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا خیال رکھنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ ہم میں سے ہر ایک کو آگے آکر اس نیک مقصد میں شامل ہونا چاہیے۔

آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں قومی ایوارڈ- ویوشریشتا سمان -2021 پیش کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اپنے ضعیف شہریوں کو بوڑھا کہنے پر 'بزرگ' کہنے کو ترجیح دیں گے۔

تقریب میں نائب صدر جمہوریہ نے سیکریڈ (سینئر ایبل سٹیزنز فار ری ایمپلائمنٹ ان ڈگنیٹی) پورٹل لانچ کیا جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار فراہم کرنے والوں کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ہندستان میں عمر کی طولانی کے مطالعے (ایل اے ایس آئی) کی رپورٹ مجریہ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد بزرگ شہری فعال ہیں اس لئے انہیں خوشحال، صحت مند، بااختیار اور خود انحصار زندگی کے لئے روزگار کے فائدہ مند مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہمارے بزرگ زبردست تجربے اور مہارت رکھتے ہیں انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ نئے پورٹل میں شامل ہوں اور ہمارے بزرگ شہریوں کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔

جناب نائیڈو نے ایوارڈ تقریب کے دوران ایک قومی ہیلپ لائن (ایلڈر لائن) کا بھی آغاز کیا۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ بزرگ شہری ایک انتہائی مخدوش گروپ ہیں  نائب صدر جمہوریہ نے ان کی حفاظت کے لئے شکایات کے ازالے کے رُخ پر  آسان اور موثر طریقہ کار لانے پر ہیلپ لائن کی تعریف کی۔ حکومت کی جانب سے ٹاٹا ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کردہ یہ ہیلپ لائن ملک بھر کے بزرگ شہریوں کی شکایات کے حل کے لئے یومیہ 12 گھنٹے سرگرم رہے گی۔

جناب نائیڈو نے بزرگوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی تعریف کی اور موجود عہدیداروں سے کہا کہ بزرگوں کے لئے باوقار اور آرام دہ زندگی کو یقینی بنانے کی خاطر آپ کی مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے سیج (سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن) پورٹل کی بھی ستائش کی جسے وزارت نے بروقت اقدام کے طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں تاجروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تیار کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو یکم اکتوبر 2021 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں بزرگ شہریوں کے لئے ہیلپ لائن 'ایلڈر لائن' کا اجراء کر رہے ہیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر داکٹر ویرندر کمار اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پریما بھومک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

 

   

    

     

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو ، یکم اکتوبر 2021 کو نئی دہلی کے وگیان بھون ، نئی دہلی میں بزرگ لوگوں کی مثالی خدمات کے اعتراف میں مختلف نامور بزرگ شہریوں اور اداروں کو ویوشریشتا سمان 2021 ایوارڈ دے رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یکم اکتوبر کو بزرگوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد  1999 میں اسی روز منظور کی تھی۔ اس کے بعد سے ہر سال یکم اکتوبر کو دنیا بھر میں بزرگوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر حکومت ہند نے بزرگوں کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ممتاز بزرگ شہریوں اور اداروں کو ’’ قومی ایوارڈ- ویوشریشتا اعزاز ‘‘ سے سرفراز کیا۔

اقوام متحدہ کے بزرگوں کے عالمی دن 2021 کے موضوع کا حوالہ دیتے ہوئے جو کہ 'ہرعمر کے لئے ڈیجیٹل مساوات' ہے، نائب صدر جمہوریہ نے بزرگ شہریوں میں ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اس رُخ پر پیش قدمی کریں اور اپنے خاندان اور محلے کے بزرگوں کو ڈیجیٹل آلات کا استعمال سکھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انہیں بااختیار بنانے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔

اس تاثر کے ساتھ کہ عالمی وبا کوویڈ  نے بزرگ شہریوں سمیت سب کو شدید متاثر کیا ہے  جناب نائیڈو نے سول سوسائٹی اور رضاکار تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بزرگوں کے لیے ایک سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کریں اور حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بزرگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بین نسلی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ ہندستان میں بزرگوں کی آبادی 2036 تک 14.9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے  جناب نائیڈو نے بزرگوں کا احترام اور دیکھ بھال کرنے کی ہندستان کی بھرپور روایت کی یاد دہانی کرائی اور کہا کہ مشترکہ خاندانی نظام کے تحت  بزرگوں نے عقیدت اور با اثر ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ وہ نوجوان نسلوں کی اپنے علم ، دانشمندی اور طویل برسوں کے تجربے کی مدد سے رہنمائی کرتے ہیں اور مشورے دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ بدلتے وقت اور روایتی اقدار کے خاتمے کے ساتھ ، ان دنوں ہمارے بہت سے چھوٹے بچوں کو پرانی نسلوں کی احسن دیکھ بھال، محبت، پیار اور رہنمائی سے لطف اندوز ہونے کی سعادت حاصل نہیں جیسا کہ ہمارے مشترکہ خاندانوں میں کبھی ہمیں دستیاب تھا۔

بزرگوں کی فلاح و بہبود میں مختلف آزمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی طرف سے  بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے صحیح پالیسی خطوط مرتب کرنے کے رُخ پر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان پروگراموں کو سرگرمی کے ساتھ آگے بڑھائیں اور ان کو عمل میں لائیں۔

بزرگوں کو درپیش چیلنجوں کے تعلق سے معاشرے کو حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  انہوں نے میڈیا اور این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے حساسیت پیدا کرنے کی مہم چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ جہاں بھی ضرورت ہو  بزرگ شہریوں کو اپنی مہارتوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ  کرنے کی تربیت دی جائے۔

ان تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے جنہیں آج ’’ قومی ایوارڈ- ویوشریشتا سمان 2021 ‘‘ سے نوازا گیا نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان اداروں اور لوگوں  کا یہ کام دوسروں کو خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے گا۔

اپنے خطاب میں  مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  ڈاکٹر وریندر کمار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بزرگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ بزرگ آبادی کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ان کے اپنے خاندان اور معاشرے کی طرف سے بھی اچھی طرح خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات محترمہ پریما بھومک نے کہا کہ قومی ایوارڈ کا یہ قدم  اس وزارت کی طرف سے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے جو بزرگوں کے کاز کے حق میں  وزارت کے عزم کا مظہر ہے۔ اس طرح اُن معزز اداروں اور انفرادی لوگوں کو قومی پہچان دی گئی ہے جنہوں نے بزرگ شہریوں کے شعبے میں مثالی خدمات انجام دی ہیں ان میں وہ  بزرگ شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  ڈاکٹر وریندر کمار، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، محترمہ پریما بھومک اور جناب رام داس اٹھاولے کے علاوہ  محکمہ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے سکریٹری آر آر سبرامانیم ، ویوشریشتا سمان کے ممتاز ایوارڈ یافتگان اور دیگر لوگ موجود تھے۔

****

U.No:9613

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1760373) Visitor Counter : 167