وزارت دفاع

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعتی تحفظ کے شعبے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام

Posted On: 01 OCT 2021 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم اکتوبر2021:

کلیدی خصوصیات:

  • دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان درجہ بندی کی معلومات کے تبادلے کے لیے پروٹوکول کی تیاری
  • ہند-امریکہ صنعتی تحفظاتی مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا اصولی معاہدہ
  • دفاعی صنعتوں کے لیے اہم دفاعی ٹیکنالوجیوں پر تعاون کے لیے پالیسیاں ترتیب دینے کی غرض سے  باقاعدگی سے میٹنگوں کا انعقاد ہوگا۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان صنعتی تحفظاتی معاہدہ(آئی ایس اے) سربراہی اجلاس 27 ستمبر سے یکم اکتوبر 2021 کے دوران نئی دلّی میں منعقد ہوا۔ اس سربراہی اجلاس کا انعقاد دونوں ملکوں کی دفاعی صنعتوں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے پروٹوکول تیار کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کی قیادت نامزد تحفظاتی اتھارٹیز (ڈی ایس اے) نے کی جن کے نام ہندوستان کی جانب سے جناب انوراگ باجپائی اور امریکہ کی جانب سے جناب ڈیول پول بگناتی ہیں۔

آئی ایس اے پر دسمبر 2019 میں دستخط کئے گئے تھے جس کا مقصد دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان درجہ بندی کی معلومات کے تبادلے کو سہل بنانا تھا۔یہ آئی ایس اے کے نفاذ کے لیے روڈ میپ بنانے کی غرض سے منعقد کیا گیا تھا۔ ڈی ایس اے نے روڈ میپ کی تیاری کے لیے ہندوستان کی دفاعی صنعت کا دورہ بھی کیا تھا۔ یہ گروپ  وقتاً فوقتاً پالیسیوں اور طریقہ کار کو درست کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گا جس سے دفاعی صنعتوں کو جدید دفاعی ٹیکنالوجیوں پر تعاون کرنے کی اجازت حاصل ہوگی۔

*****

U.No.9599

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1760118) Visitor Counter : 216