بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے ‘‘انتخابات اور جمہوریت پر سالانہ قومی مضمون نویسی کے مقابلے’’ کی افتتاحی قسط کی شروعات کی
آئی آئی آئی ڈی ای ایم اور جے جی ایل ایس کے زیر اہتمام قومی مضمون نویسی کا مقابلہ منعقدکیا جاتا ہے
قانون کے طالبعلم 2 اکتوبرسے 30 نومبر 2021 تک مقابلے میں شرکت کے لئے اندراج کراسکتے ہیں
Posted On:
01 OCT 2021 1:38PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) نے آج ‘‘ ای سی آئی کاانتخابات اور جمہوریت پر سالانہ قومی مضمون نویسی کا مقابلہ ’’ کی افتتاحی قسط کی شروعات کی ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیمو کریسی اور الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) اور جندل گلوبل لاء اسکول ( جے جی ایل ایس ) او پی جندل گلوبل یونیورسٹی ، سونی پت ہریانہ کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں لایا گیا ہے۔ 2 اکتوبر 2021 کو مقابلے میں شرکت کے لئے اندراج کراسکتے ہیں اور اندراج کی آخر ی تاریخ 21 نومبر 2021 ہے ۔ مقابلے کے لئے دوموضوع ہیں ۔ پہلا موضوع ‘ انتخابا ت کے دوران سوشل میڈیا ریگولیشن کے لئے قانونی فریم ورک اور دوسرا موضوع : جمہوری انتخاب کی حفاظت اور تحفظ میں ای سی آئی کا کردار ہے’ ۔ مضمون نویسی کے مقابلے کا اہم مقصد عصری تحقیق میں مصروفیت کے لئے قانون کے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنی ہے اور بھارت میں قانون کی حکمرانی پر مبنی انتخابات کی نئی جہتوں کو دریافت کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
مضمون نویسی کا مقابلہ آن لائن ہوگا اور انگریزی اور ہندی دونوں زبانوںمیں اس کا انعقاد ہوگا۔ اس مضمون نویسی کے مقابلے میں وہ طلبا ہی شریک ہوسکتے ہیں، جو بارکونسل آف انڈیا کی منظورشدہ اینڈین لاءیونیورسٹی / انسٹی ٹیوٹ ، کالج میں ، قانون کی تعلیم حاصل کررہے ہوں ۔ مضمون نویسی کے اندراج کا تجزیہ انتخابی قوانین میں ماہرین کے ساتھ جے جی ایل ایس فیکلٹی کے ممبران کریں گے ۔آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ساتھ مشاورت میں یہ مضمون پانچ معیارات ،مواد کی اصلیت ،فارمیٹنگ اور پرزنٹیشن ، تحقیق کی کوالٹی ،دلائل اور اختیارات اور حوالہ جات کے استعمال پر مشتمل ہوگا۔ اس مضمون نویسی میں انعام یافتگان میں پہلا انعام جیتنے والے کو ایک لاکھ روپیہ دیا جائے گا۔اس انعام کو مختلف زمروں کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔
مضمون نویسی کے مقابلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سوشیل چندر نے ایک پیغام مشترک کرتے ہوئے اجاگر کیا کہ مقابلہ نوجوانوں اور قانون کے اسکولوں کے ہونہارجوانوں کو ترغیب دینے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ بھارت میں پالیسی کی حکمرانی پر مبنی انتخابا ت اور قانون پرتحقیقات کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضمون نویسی کا مقابلہ ان طلبا کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا ، جنہیں اپنے علم کی گہرائی ،تجزیاتی صلاحیت اور لکھنے کے بہتر انداز کو ظاہر کرنا ہے۔
الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے اپنے پیغام میں زور دیتے ہوئے کہا کہ مضمون نویسی کا مقابلہ قانون کے طلبا کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے اور آئین ، قانون اور انتخابی پروسیز کی اس تفہیم کو ظاہر کرنے کے لئے سالانہ مقابلہ جاتی موقع فراہم کرتا ہے۔انتخابی قوانین کے شعبے میں درپیش چیلنجوں پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابی قوانین نہ صرف ووٹروں، سیاسی جماعتوں اور امیدوار وں کے حقوق کے ساتھ نمٹتا ہے بلکہ ان کی ذمہ داریوں سے بھی نمٹتا ہے۔ انہوں نے مذکورہ مقابلے میں پورے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرنے کی نوجوان طلبا کی حوصلہ افزائی کی ۔
الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے مضمون نویسی کے دو اہم موضوعات پرروشنی ڈالتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ طلبا کو مختلف آئینی اور جمہوری عمل کے قانونی پہلوؤں سے گزرنا ہوگا ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مقابلے کے نوجوان شرکاء ان مضامین پر شاندار تحریروں کے ساتھ آگے آئیں گے۔
قومی مضمون نویسی کے مقابلے کی مکمل تفصیلات url: https://www.eciessay.org/ پر دستیاب ہیں، جو 2 اکتوبر 2021سے کام کرے گا۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔رم
U-9591
(Release ID: 1759958)
Visitor Counter : 329