صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 01 OCT 2021 10:07AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت 89.02کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اب تک 26,727 نئے مریض سامنے آئے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح0.82  فیصد ہے جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  اس وقت  2,75,224 فیصد ہے۔ جو 196  دنوں میں سب سے کم ہے۔

سردست  صحت یابی کی شرح 97.86  فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28,246 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر           3,30,43,144 ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے ہفتے وار مریضوں کی شرح(1.70)فیصد ہے، جو گزشتہ 98دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 32دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.76) فیصد درج ہورہی ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 57.04کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔س ک ۔رض)

U No. 9576


(Release ID: 1759871) Visitor Counter : 174