عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر2021 کی مدت کے دوران بھارت سرکار میں زیر التوامعاملات کو نمٹانے کے سلسلے میں خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا


اس مہم کا مقصد عوامی شکایات، رکن پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی مشاورتوں اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے وقت پر اور مؤثر انداز میں نمٹارے کو یقینی بنانا ہے

Posted On: 30 SEP 2021 5:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے ہدایت جاری ہے کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 کی مدت کے دوران حکومت ہند کی ہر ایک وزارت/محکمہ اور تمام منسلک/ ذیلی اور خودمختار اداروں میں زیر التوا معاملات کے نمٹارے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ وزیر اعظم کا دفتر اور کابینہ سکریٹیرئیٹ بھی اس خصوصی مہم میں حصہ لیں گے۔

سائنس اور تکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج)اور وزیر اعظم کے دفتر؛ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن؛ ایٹمی توانائی کا محکمہ اور خلائی محکمہ  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل یعنی یکم اکتوبر 2021 کو اس مہم اور اس کے لئے وقف پورٹل کا آغاز کریں گے۔

اس مہم کی نگرانی کے لئے انتظامی اصلاح اور عوامی شکایات  کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کو نوڈل ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی اے آر پی جی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک ایک خصوصی مہم شروع کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔

اس خصوصی مہم کا مقصد عوامی شکایات، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالے سے، بین وزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں کا بروقت اور مؤثر طور سے نمٹارے کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ خصوصی مہم کی مدت کے دوران نشان زد زیر التوا حوالہ جات کا نمٹارہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ساتھ ہی اس طرح نمٹارے کے دوران، ضوابط کے بوجھ کو کم کرنے اور جہاں کہیں بھی ممکن ہو، غیر ضروری کاغذی کاروائی کو ختم کرنے کے لئے فی الحال جاری کاروائیوں کا جائزہ بھی لیا جانا چاہئے۔ سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور کام کاج کا اچھا ماحول بنانے کے ساتھ ہی ریکارڈوں کی انتظام کاری میں بہتری لانے اور غیر ضروری کاغذات کو ختم کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس خصوصی مہم کے دوران، عارضی نوعیت کی فائلوں کی شناخت کی جائے اور موجودہ ہدایات کے مطابق انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کام کاج کے مقامات پر صفائی ستھرائی میں بہتری کے لئے اس مہم کے دوران غیر ضروری کباڑ کا سامان اور ناکارہ چیزوں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

اس خصوصی مہم کے کامیاب اہتمام کے لئے ہر ایک وزارت/ محکمہ نے حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری کے درجہ کے ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا ہے۔ پیش رفت کی نگرانی سکریٹری حضرات/ ایچ او ڈی کے ذریعہ یومیہ بنیاد پر کی جائے گی۔پیش رفت کی تازہ کاری اور نگرانی کرنے کے لئے سرکار میں ایک وقف پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔

اس خصوصی مہم کا افتتاحی مرحلہ، 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک منعقد کیا گیا تھا۔ شروعاتی مرحلہ میں وزارتوں اور محکموں نے بقایہ کاموں کی صورتحال کی پہچان کی ہے۔ مہم میں زیر التوا عوامی شکایات کے دو لاکھ سے زائد معاملات اور غیر ضروری کاغذات کو ہٹانے کے لئے 2 لاکھ فزیکل فائلوں کی پہچان کی گئی ہے۔ 1446 مہم کے مقامات پر صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے گی اور اس کی سہل کاری کے لئے 174 قواعد/ طریقہ کار کی پہچان کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں حکومت کے تمام سکریٹریوں اور مہم کے لئے مقرر نوڈل افسران کے علاوہ منسلک، ذیلی اور خودمختار ادارے کے متعدد افسران شامل ہوں گے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9568


(Release ID: 1759845) Visitor Counter : 204